Tag: NATO

  • صدر ٹرمپ کو تمیز سکیھنے کی اشد ضرورت

    صدر ٹرمپ کو تمیز سکیھنے کی اشد ضرورت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نہایت خود پسند شخصیت ہیں اور اپنے آگے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے، اس کا اندازہ ان کی کئی عادات سے بھی ہوتا ہے۔

    تاہم حال ہی میں ان کی ایک اور حرکت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

    صدر ٹرمپ اس وقت بیلجیئم میں ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے نیٹو ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ تاہم اجلاس میں شرکت سے قبل انہوں نے ایک نہایت بد تہذیبی کی حرکت کی۔

     ہوا کچھ یوں کہ جب دنیا بھر کے تمام رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے تب صدر ٹرمپ کافی پیچھے تھے۔

    مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے بے تکے مصافحے

    اب ان جیسا خود پسند شخص یہ کیسے برداشت کرسکتا ہے وہ پیچھے رہے اور کیمرے کی نگاہوں میں نہ آئے۔ چانچہ وہ تیزی سے آگے آئے اور اس دوران انہوں نے جزائر بلقان میں واقع ملک مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم کو دھکا دے کر ایک طرف کیا اور خود سب سے آگے آگئے۔

    آگے آنے کے بعد انہوں نے فاتحانہ انداز سے اپنا کوٹ درست کیا اور یوں کھڑے ہوگئے جیسے بتانا چاہ رہے ہوں کہ مجھے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

    دھکا کھانے کے بعد مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم بیچارے دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتے ہوئے ایک طرف ہو گئے تاہم انہوں نے مروت میں اپنے ہونٹوں کی مسکراہٹ برقرار رکھی۔

    آس پاس موجود دیگر افراد نے بھی ٹرمپ کی اس حرکت کو نا پسندیدہ نظروں سے دیکھا تاہم کسی نے انہیں کچھ کہا نہیں۔

    اس سے قبل بھی میڈیا نے ٹرمپ کی ایک ایسی حرکت کا مشاہدہ کیا تھا جو ماہرین کے مطابق ان کے اندر ذہنی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔

    وہ عادت میٹنگ کے لیے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہی میز پر اپنے سامنے رکھے کافی کے کپ، ٹی میٹ، کاغذات حتیٰ کہ اپنے نام کے بورڈ کو بھی ہٹا کر دور رکھ دینے کی عادت تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں بم دھماکےاور شدت پسندوں کے حملے،70سےزائد ہلاک

    افغانستان میں بم دھماکےاور شدت پسندوں کے حملے،70سےزائد ہلاک

    کابل: افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    افغان دارالحکومت کابل گزشتہ روز بدترین دہشتگردی کاشکار رہا جہاں پے در پے بم دھماکوں اورامریکی فوجی بیس پرشدت پسندوں کےحملےمیں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد پچاس سےزائد ہوگئی۔

    دوسری جانب افغان صوبے قندوزمیں بھی خودکش کاربم دھماکےمیں 22 افرادہلاک ہوگئےجبکہ کابل میں دوبم دھماکوں کےبعد شدت پسندوں نےتیسراحملہ امریکی فوجی بیس پر کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت گیارہ افراد جان سے گئے۔

    اس سے قبل ہونے والے خودکش حملے اورکار بم دھماکے میں 40 افراد لقمہ اجل بنے تھے، طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو حکام نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں ایک نیٹو اہلکاراورتنظیم کے آٹھ غیرفوجی کنٹریکٹر مارے گئے ہیں۔

    تنظیم کی جانب سے ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    نیٹو حکام نے جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ یہ حملے طالبان کے اندر قیادت کے معاملات سے منسلک جھگڑوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ حملے طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہورہے ہیں

  • افغانستان:نیٹو کےانخلاءکےبعد شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

    افغانستان:نیٹو کےانخلاءکےبعد شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

    کابل: نیٹو کے افغانستان سے انخلاء کے بعد رواں سال کی پہلی شش ماہی میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ سال 1592شہری ہلاک 3329 شہری زخمی ہوئے۔

    جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق شہریوں کی ہلاکت میں چھ فیصد کمی آئی جبکہ زخمیوں کی تعداد میں چارفیصداضافہ ہوا ہے۔

    زمینی لڑائی کے بجائے بم دھماکے زیادہ ترہلاکتوں کاباعث بنےجبکہ خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    خواتین کی ہلاکتوں میں اضافہ 23 فیصد جبکہ بچوں کی ہلاکتیں 13 فیصد تک بڑھی ہیں جوکہ فائرنگ کےتبادلوں میں ہلاک ہوئےہیں۔

  • پوری قوم بھارت کو پکارنے والے لیڈرکے انجام کی منتظرہے، شہباز شریف

    پوری قوم بھارت کو پکارنے والے لیڈرکے انجام کی منتظرہے، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اورمملکتِ پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ دشمن کیلئے کام کررہے ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے واویلا سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں رینجرز نے درست قدم اٹھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے الطاف حسین کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، پوری پاکستانی قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے انجام کی منتظر ہے۔

    الطاف حسین نے اردو بولنے والوں سمیت پاکستان کے 20 کروڑعوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے اوروہ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    الطاف حسین نے گزشتہ روزامریکی شہرڈلاس میں متحدہ کے سالانہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا تھا کہ کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود بزدل اورڈرپوک ملک ہے اگراس میں ذرا سی بھی غیرت ہوتی تو پاکستان کی سرزمین پرمہاجروں کا خون نہ ہونے دیتے۔

    الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ امریکی اخباروں کو خط لکھیں اورپاکستان کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔

  • افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 14 فوجی ہلاک

    افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 14 فوجی ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے لوگرمیں امریکی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگر میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

    حملے کے وقت چوکی پرواضح طور پرافغان پرچم لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود امریکی ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کی اور راکٹ داغے۔

    حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔دوسری جانب امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مبینہ غلط فہمیوں کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افغان فوجی اورعام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

    صوبہ لوگر کے اسی ضلع میں گزشتہ برس دسمبر میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں پانچ شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

  • روسی ایٹمی اثاثوں میں اضافہ، امریکہ کو تشویش

    روسی ایٹمی اثاثوں میں اضافہ، امریکہ کو تشویش

    ماسکو: روس کے قریب مشرقی یورپ میں بھاری ہتھیاراورفوجیوں کی تعداد میں اضافے کے امریکی منصوبے کی اطلاعات کے بعد روس نے اپنے ایٹمی اثاثوں میں چالیس نئے بین البراعظمی میزائل کےاضافے کااعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماسکو کے یوکرین میں کردارپرروس اورمغربی طاقتوں کےمابین تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ چالیس میزائلوں کی تنصیب کےبعد کسی بھی مہم جوئی سےنمٹ سکیں گے۔ پیوٹن کا کہناتھا کہ روس پیش قدمی نہیں کررہا۔

    انہوں نے امریکی منصوبے کوسرد جنگ کے بعد سے اب تک کا واشنگٹن کا انتہائی جارحانہ اقدام قراردے دیا،پیوٹن کے مطابق انہیں اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم میں توسیع سےمتعلق فکرہے، یہ اسٹریٹیجک اہمیت کاانتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

    اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روسی صدرکےاعلان کوتشویشناک قراردیتےہوئےکہا کہ امریکہ روس سےتعلقات کودوبارہ سردجنگ کی جانب نہیں لےجاناچاہتا۔

    دوسری جانب نیٹونےروس کی ایٹمی پیش قدمی کوغیرمنصفانہ اورخطرناک قراردیدیا ہے۔

  • دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    کابل: نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان میں جنگجو بھرتی کررہی ہے تاحال ابھی یہ تنظیم دونوں ممالک میں سرگرم نہیں ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کمانڈر جنرل جون ایف کیمپ بیل کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ دونوں ممالک میں جنگجؤں کی بھرتی کررہی ہے اوراس کے لئے مختلف جگہوں سے اپنے پیسے کو حرکت میں لارہی ہے۔
    انہوں نے یہ بھی کہاکہ طالبان دنیابھرکی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے نت نئے پینترے اپنا رہی ہے۔

    طالبان کا سابق کمانڈر ملا عبدالرؤف خادم جوکہ گوانتانومو جیل میں قیدی بھی رہ چکا ہے فروری میں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ شبہ تھا کہ ملا خادم کے دولت اسلامیہ کے داعش سے تعلقات تھے۔

    افغان صدر اشرف غنی کئی بار ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ طالبان کے بعد اب داعش ان کے ملک میں اپنی جڑیں گہری کررہی ہے۔

    نیٹو افغانستان میں باضابطہ لڑائی ختم کرچکی ہے لیکن نیٹو افواج تاحال افغانستان میں موجود ہیں اور مقامی پولیس کو تربیت دے رہی ہیں۔

  • نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق میں نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن تعمیرکرنے کے مترادف ہے۔

    ماسکومیں پریس کانفرس سے خطاب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں داخلی آپریشن جاری ہے جس سے روس کا تعلق نہیں ہے۔

    سی آئی اے کے قیدیوں پرتشدد کے حوالے سے پیوٹن نے کہا کہ قانون کا احترام کرنا چاہئیے قانون پرعمل نہ ہونے سے افراتفری پھیلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روسی کرنسی کی قدر میں استحکام کے لئے زرمبادلہ موجود ہے دوسال میں روس کی معیشت سنبھل جائے گی۔