Tag: natural-gas

  • سعودی عرب میں قدرتی گیس کے دو نئے بڑے ذخائر دریافت

    سعودی عرب میں قدرتی گیس کے دو نئے بڑے ذخائر دریافت

    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کے مشرقی ریجن میں دو نئی گیس فیلڈز کی دریافت ہوئے ہیں۔

    سعودی کی سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے مملکت کے مشرقی ریجن میں قدرتی گیس کی غیر روایتی دو فیلڈز کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ ’ایک آئل فیلڈ ’اوتاد‘ الغوار فیلڈ کے جنوب مغرب میں دریافت ہوئی، یہ الھفوف شہر سے 142 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

    اوتاد کنویں سے یومیہ 10 ملین مکعب فٹ کے تناسب سے گیس نکلنے لگی ہے، اس سے 740 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہا ہے۔اس کنویں سے یومیہ 16.9 ملین مکعب فٹ گیس اور 165 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہا ہے۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ دوسری گیس فیلڈ الدھنا فیلڈ ظہران شہر کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر دریافت ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ’ الدھنا-4 کنویں سے یومیہ 8.1 ملین مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے، الدھنا کنویں سے یومیہ 17.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 362 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہی ہے۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ قدرتی گیس کی دو نئی فیلڈز کی دریافت اہم ہیں، اس سے سعودی عرب کی قدرتی گیس کے ذخائر کی پوزیشن مضبوط ہوگی، مملکت کی اسٹراٹیجک حیثیت مستحکم ہوگی اور سیال فیول پروگرام کے اہداف حاصل ہوں گے۔

    سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اللہ کا شکر اور احسان ہے کہ وہ وطن عزیز سعودی عرب کو نعمتوں سے مسلسل نواز رہا ہے۔

  • برینٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

    برینٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

    نیویارک : عالمی منڈی میں آج بھی خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت مزید2ڈالر43 سینٹ کم ہوگئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت81 ڈالر 20سینٹ پر پہنچ گئی۔

    غیرملکی میڈیا کا اپنی رپورٹس میں کہنا ہے کہ رواں سال مارچ 2022 میں برینٹ خام تیل کی قیمت117 ڈالر 25سینٹ تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی 2 ڈالر 16 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 12 سینٹ پر آگیا۔ مارچ 2022 میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 108 ڈالر 50 سینٹ پر تھی۔

    اس کے علاوہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس نرخ میں 4.04فیصد تک کمی رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت 7.02 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ سے عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔

  • سعودی عرب میں قدرتی گیس کی دنیا کی سب سے بڑی فیلڈ کی تیاری

    سعودی عرب میں قدرتی گیس کی دنیا کی سب سے بڑی فیلڈ کی تیاری

    ریاض : قدرتی تیل کے وسیع ذخائرسے مالا مال سعودی عرب اب قدرتی گیس کی دنیا کی سب سے بڑی فیلڈ کی تیاری پرکام کررہاہے۔ اب تک سعودی عرب کی آمدنی کا بڑا انحصار تیل اور پٹرولیم مصنوعات پررہا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مملکت نے تیل کے بعد گیس کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کی ہے تاکہ قدرتی گیس کے ذریعے مقامی صنعت کو فروغ دیا جاسکے۔

    فرانسیسی اخبار نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی گیس ایمپائر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکا سے قدرتی گیس کی خریداری کا معاہدہ کیا، اس معاہدے کے تحت سعودی عرب آئندہ ایک عشرے کے دوران قدرگیس کے میدان میں ایک کھرب 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    توقع ہے کہ تیل کے وسیع ذخائر سے مالا مال سعودی عرب قدرتی گیس میں بھی اپنی برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، اخبار لکھتا ہے کہ سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس گیس ایمپائر کے قیام کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا، صنعتی سیکٹر، دھات سازی اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی عرب خام تیل سے بجلی پیدا کرنے منصوبوں پرعمل پیرا رہاہے مگر اب سعودی عرب کی حکومت بجلی پیدا کرنے کے لیے تیل جلانے متبادل توانائی کے استعمال کے لیے کوشاں ہے۔

    امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب اور امریکی پٹرولیم کمپنی سیمپرا انرجی کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت امریکا اس کمپنی سے گیس خرید کرے گا۔

    منصوبے کے تحت سعودی عرب قدرتی گیس کے خریداروں میں قطر اور امریکا کوبھی پیچھے چھوڑ دے گا۔سیمپرا انرجی اور سعودیہ کے درمیان سمجھوتے کی مدت 20 سال ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں سعودی پٹرولیم کمپنی ارامکو امریکی کمپنی سے سالانہ 50 لاکھ ٹن ایل این جی خرید کرے گی، اپنے حجم کے اعتبار سے 2013ء کے بعد قدرتی گیس کے حوالے سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ڈیل قرار دی جاتی ہے۔

    امریک کمپنی سے قدرتی گیس کی خریداری کا یہ معاہدہ عالمی سطح پر گیس کی مارکیٹنگ اور پیداوار کے سعودی منصوبوں کا حصہ ہے۔سعودی کمپنی ارامکو نے مملکت کے شمال طریف شہرمیں نسبتا ایک چھوٹے گیس منصوبے پرکام شروع کیا ہے تاہم موجودہ وقت کے اعتبار سے یہ اہم منصوبہ ہے۔

    اس منصوبے کے تحت سعودی عرب نے کامیابی کے ساتھ قدرتی گیس کی محدود پیمانے پر پیدوارا شروع کی ہے۔ اس مقصد کے لیے کرشنگ تکنیک استعمال کی گئی ہے۔ اس تکنیک نے امریکا میں آئل شیل کی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر سعودی عرب میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔

    اس گیس سے کان کنی کی تنصیبات چلانے کے استعمال کی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے یہ سعودی عرب کے لیے یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی مدد سے مملکت مستقبل میں متبادل توانائی کے میدان میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوگا۔

    سعودی عرب کے مشرقی علاقے جہاں قدرتی تیل کے وسیع ذخائرموجود ہیں، ارامکو کمپنی ایک بڑے گیس پروڈکشن فیلڈ کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ کمپنی نے بحر الاحمر میں زلزلوں کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں وہاں پر گیس کے ذخائر کی تلاش شروع کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بعض ماہرین کاکہنا ہے کہ یہاں پر گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف سے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف سے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا

    واشنگٹن : آئی ایم ایف نے ملک کی معاشی صورت حال پر اعتراضات اٹھا دیے، جس کے بعد پاکستان نے اعتراضات دور کرنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معشیت کو لاحق مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائےگا جبکہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی کڑی جانچ پڑتال کا بھی وعدہ کیا ہے۔

    حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کم ہو رہاہے، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے، حکومتی تحویل میں ادارے ملکی معیشت پر بڑا بوجھ ہیں، غیرملکی قر ضوں کاحجم تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے، قرضوں کا بوجھ ملکی مجموعی قومی آمدن کا ستر فیصد ہوگیا ہے۔

    آئی ایم ایف نےمشورہ دیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسو ں میں اضافے، اخراجات میں کمی اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے جیسے اقدامات ضروری ہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔


    مزید پڑھیں : کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کے 4 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے، آئی ایم ایف


    اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کے 4 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھے گا۔ مالیاتی خسارے بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔ محصولات بڑھے تو مالیاتی خسارہ گزشتہ سال سے کم ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔