Tag: Nausheen Shah

  • کھانے پینے کے مسائل تھے، سو نہیں سکتی تھی، نوشین شاہ کی ڈپریشن سے متعلق گفتگو

    کھانے پینے کے مسائل تھے، سو نہیں سکتی تھی، نوشین شاہ کی ڈپریشن سے متعلق گفتگو

    اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا تھی کھانے پینے کے مسائل تھے سو نہیں سکتی تھی لیکن اب سو فیصد فٹ ہوں۔

    نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اداکارہ نوشین شاہ نے شرکت کی اور پہلی بار اپنی صحت اور ڈپریشن سے متعلق انکشاف کیا۔

    نوشین شاہ گزشتہ ایک سال سے اسکرین سے دور تھیں اور اب وہ واپس آگئی ہیں اور ان مشکلات کا ذکر کررہی ہیں جن کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وقفہ لے لیا۔

    یہ پڑھیں: والدہ میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھیں، نوشین شاہ

    اداکارہ نے کہا کہ ان کی فعالیت متاثر ہوئی ہے وہ روزمرہ زندگی کے کام نہیں کرسکتی تھیں اور جذباتی طور پر ایک تاریک دور سے گزر رہی تھیں، وہ کسی دوسرے کی خوشی محسوس نہیں کرسکتی تھیں اور ساتھ ہی اداسی بھی محسوس نہیں کرسکتی تھیں، ہر وقت خوف میں مبتلا رہتی تھیں۔

    نوشین شاہ کے اس کے بعد انہوں نے مناسب علاج کروایا اور اب وہ واپس آچکی ہیں اور جلد ہی دوبارہ کام کریں گی۔

    انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ جو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا کررہے ہیں، علامات کو پہچانیں اور مدد طلب کریں۔

  • میں نے کسی والدین کو بگڑے بیٹے کی لاش لینے سے انکار کرتے نہیں سنا، نوشین شاہ

    میں نے کسی والدین کو بگڑے بیٹے کی لاش لینے سے انکار کرتے نہیں سنا، نوشین شاہ

    اداکارہ حمیرا اصغر کے انتقال پر نوشین شاہ نے لکھا کہ میں نے کسی والدین کو بیٹے کی لاش لینے سے انکار کرتے نہیں سنا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوشین شاہ نے لکھا کہ ’میں نے کبھی کسی والد یا اہلخانہ کو اپنے شرابی، زانی، قاتل، ریپسٹ، ظالم یا رشوت خور بیٹے کی لاش لینے سے انکار کرتے نہیں سنا۔

    نوشین شاہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    مداحوں کا کہنا ہے کہ جو بھی جنازے اور تدفین کا احترام کرنا چاہیے۔

    خیال رہے پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے۔ فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

    حمیرا تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں، جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز تھے اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔

    ان کی موت نے شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑا دی، جہاں سونیا حسین، عتیقہ اوڈھو اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔ یہ کیس تنہائی اور ذہنی صحت کے مسائل پر بحث چھیڑ گیا ہے۔

  • نوشین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

    نوشین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

    معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اپنے ایک پرانے ٹویٹ پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    نوشین شاہ نے بتایا کہ کبھی کبھار وہ غصے میں آ کر ایسا ردعمل دے دیتی ہیں جس پر بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا ہے۔

    وسیم بادامی نے نوشین کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں نوشین نے نامناسب زبان استعمال کی تھی، نوشین نے اس پر وضاحت کی کہ اس وقت ایک خاتون کا کمنٹ پڑھ کر وہ بہت غصے میں آگئی تھیں اور بے اختیار انہوں نے ایسی زبان استعمال کی۔

    نوشین نے کہا کہ وہ اس ٹویٹ میں استعمال کی گئی زبان پر شرمندہ ہیں اور اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہیں۔

    اپنے شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق نوشین نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ شوٹ کروا دیا اور وہ آن ایئر بھی ہوگیا، ایک دن وہ ڈائننگ ٹیبل پر گھر والوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں جب ٹی وی پر ان کا ڈرامہ چلنا شروع ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر دیکھ کر ان کی والدہ سخت غصے میں آگئیں اور میز پر موجود ہر چیز بشمول چھری، کانٹا، چمچ کا ان پر استعمال کیا اور انہیں مارا۔

    نوشین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب ان کے والدین کو ان پر فخر ہوگا۔