Tag: Naval Chief

  • یوم دفاع : ‘پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’

    یوم دفاع : ‘پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی، یہ دن شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

    نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

  • پاک بحریہ دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، نیول چیف

    پاک بحریہ دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، نیول چیف

    کراچی : پاکستان نیوی آج ہنگور ڈے کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے ہنگور ڈے پاکستان نیوی کی آبدوز ہنگور کے جرات مندانہ عمل اور بے مثال بہادری کی یاد میں1971 کی جنگ کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

    یہ شاندار بحری کارروائی ہندوستان کے مغربی ساحل پر "ڈیو ہیڈ” کے جنوب مشرق میں ہوئی، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کوڈبو دیا تھا۔

    بھارتی بحریہ کے جہاز ککری کے ڈوبنے کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی مناسبت سے پاکستان نیوی کی جانب سے کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔1971میں آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسروائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم نے اس موقع پر بطوراعزازی مہمان شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی طرف سے لاحق کسی بھی خطرے اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی فتح دشمن کے لیے ایک سبق اور ہماری آبدوز فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بے لوث لگن کا عملی مظہر ہے۔

    نیول چیف نے 1971 کی جنگ کے دوران ہنگور کی جرات مندی کو پاک بحریہ کااعزازقرار دیا کیونکہ یہ کارروائی نہ صرف ایک شاندار جنگی حکمت عملی کا بھرپور مظاہرہ تھی بلکہ اسٹریٹجک ڈومین میں بھارتی جارحانہ عزائم کو موثر طریقے سے ناکام بنانے میں بھی اہم کردار کی حامل رہی۔

    ایڈمرل امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ بھارتی آبدوز ککری کے ڈوبنے سے ہندوستانی بحریہ کے حوصلے پست ہوگئے اور جنگ مزید جاری رکھنے کی ہمت ٹوٹ گئی۔

    نیول چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارے غازیوں کے متاثر کن کردار، بے پناہ قربانیوں اور جرات مندانہ کارروائیوں نے پاک بحریہ کو ایک مضبوط بحری قوت بنانے میں مدددی ہے۔

    ہنگور کی گولڈن جوبلی پر صدر و سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال نے پاکستان نیوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان مسلح افواج کا شکر گزار ہے، آپ کی ہی وجہ سے آج ہم محفوظ اور پرسکون ہیں۔

    تقریب سے جنگی ہیرو، وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم نے بھی خطاب کیا جنہوں نے اس شاندار کارروائی کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کو دیا جنہوں نے حتمی کامیابی کے حصول کے لئے قدم قدم پر اپنا کردار ادا کیا۔

    تقریب میں ہنگور کے غازیوں اور بڑی تعداد میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے شرکت کی۔

  • آبدوز ہنگور کا واقعہ نہ ہم  بھولے ہیں اور نہ ہی ہمارا دشمن بھول سکتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

    آبدوز ہنگور کا واقعہ نہ ہم بھولے ہیں اور نہ ہی ہمارا دشمن بھول سکتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

    اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ آبدوز ہنگور نے کرپان کو مفلوج کرکے تاریخ رقم کی تھی ، نہ ہم یہ دن بھولے ہیں اور نہ ہی ہمارا دشمن بھول سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گولڈن جوبلی ہنگور ڈے پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 50 سال قبل آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو سمندر برد کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ آبدوز ہنگور نے کرپان کو مفلوج کرکے تاریخ رقم کی تھی، جنگ عظیم دوئم کے بعد آبدوز سے بحری جہاز تباہ کرنے کا پہلا واقعہ ہے، نہ ہم یہ دن بھولے ہیں اور نہ ہی ہمارا دشمن بھول سکتا ہے۔

    ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ واقعہ حربی تکنیکی مہارت کی بہترین مثال ہے اور پاک بحریہ کےغیر متزلزل عزم کابھی عملی نمونہ ہے، یہ دن ہمیں ہنگور کے عملے کی بہادری، استقامت اور جذبے کی یاد دلاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ مہارت ،لگن کے ذریعے تمام مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اپنی سرحدی سالمیت کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آبدوزوں کے حصول کا منصوبہ سرفہرست ہے، مستقبل میں 8 ہنگور کلاس آبدوزیں ہنگور کی میراث کو آگے لیکر چلیں گی، پانچویں ہنگور کلاس آبدوز کا نام پاک بحریہ آبدوز تسنیم رکھا جائے گا۔

    ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے بتایا کہ نئی آبدوز تاریخی واقعے کی آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسرکےنام پرہے، فلیٹ اورسب میرین اسکواڈرن کو شاندار خدمات پرمبارکبادپیش کرتا ہوں، مادر وطن کی حفاظت کےلیےتمام خطرات سےنمٹنےکے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہاہے

  • نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار سے متعلق آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ امریکا جاری ہے جہاں انہوں نے انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی، اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔

    سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں میری ٹائم چیلنجز اور عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک بحریہ کی امریکا کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وار فیئر اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • آج کا دن پاک بحریہ کےسرفروشوں کی لازوال  قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، نیول چیف

    آج کا دن پاک بحریہ کےسرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، نیول چیف

    اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ آج کادن پاک بحریہ کےسرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاددلاتاہے، آج کے دن خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کاعہد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاک بحریہ2021 کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے جو کہ 1965کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ہمارے شہداءاور غازیوں کے دلیرانہ کارناموں اور غیر معمولی بہادری کی یاد دلاتا ہے جو اللہ پر کامل بھروسے کے ذریعے جوانمردی سے لڑے ، یہ دن ہماری بحری تاریخ میں سنہری باب کے طور پر رقم ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر و ترغیب ہے۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ 7 اور 8 ستمبر1965 کی شب پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے ” آپریشن سومنات” کے دوران بھارت کی بندرگاہ دوارکا پر بمباری کی۔ اس مستعد اورزیرک آپریشن نے اہم ساحلی تنصیبات بشمول بھارتی ریڈار اسٹیشن اور ریڈیو بیکن کو تباہ کیا جو کہ کراچی پر حملہ کے لیے بھارتی فضائیہ کے جہازوں کو رہنمائی فراہم کر رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوم بحریہ پاکستان نیوی کی واحد آبدوز غازی کے تاریخی کارناموں کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے جس نے 1965 کی جنگ کے دوران اپنی بالادستی قائم رکھتے ہوئے سمندر میں بغیر کسی چیلنج کے کام کیا۔ بھارتی بندرگاہ کے قرب و جوار میں اس کی موجود گی نے نہ صرف بھارتی بحری جہازوں بشمول طیارہ برادر جہاز کو اُ ن ہی کی بندرگاہ میں مقید رکھا بلکہ وہ شمالی بحیرہ عرب کی جانب رُخ کرنے سے بھی خوفزدہ رہے۔

    سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمّہ داریوں کے ساتھ خطے میں ایک باصلاحیت اور متحرک بحری فورس بن کر اُبھری ہے اور خطے سمیت عالمی سمندروں میں امن و استحکام کے لیے پاکستان نیوی عالمی بحری افواج کے اتحادی کے طور پر مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی اقدامات میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو سی پیک کی کامیابی کے لیے اپنی قومی ذمّے داریوں کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں سکیورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے ۔ پاکستان نیوی ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بلیو اکانومی کے ثمرات سے ملکی معیشت کو مستفید کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    انھوں نے یوم بحریہ کے جذبے کو تازہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلنز اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کے صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

  • نیول چیف امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    نیول چیف امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، ڈائریکٹر فضائی آپریشنز اور کمانڈر اردن بحریہ سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف نے علاقائی وسمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    میزبان حکام نے خطے میں بحری امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،نیول چیف نے اردن کی اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا اردن کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • نیول چیف کا اہم دورہ قطر

    نیول چیف کا اہم دورہ قطر

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی قطر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے، دوحہ نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہیں قطری بحریہ کی استعداد کار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ نیول چیف نے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف سے اہم ملاقات بھی کی۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف نے کمانڈر قطر امیری ایئر فورس سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا، میزبان نے بھی خطے کی بحری سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

    سربراہ پاک بحریہ نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے تعلقات کو فروغ دے گا۔

  • پاکستان دشمن کوجارحیت پردندان شکن جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے، نیول چیف

    پاکستان دشمن کوجارحیت پردندان شکن جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے، نیول چیف

    کراچی :نیول چیف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دشمن کوجارحیت پردندان شکن جواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جنگی مشق رباط 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، نیول چیف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشنل مشق میں پاک بحریہ،پاک فضائیہ کےمشترکہ آپریشنز کوجانچاگیا، جنگی مشق کامقصدپاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کاجائزہ لینا تھا۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ آپریشنل مشقیں جنگی حکمت عملی کی بہتری میں اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    پاکستان دشمن کوجارحیت پردندان شکن جواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے اور پاک بحریہ ملکی سمندری حدودکےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نےمشقوں کےکامیاب انعقاد پراطمینان کااظہارکیا۔

  • جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر کی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

    جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر کی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

    اسلام آباد: مشریقی افریقی ملک جبوتی کی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید نے وفد کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق مشریقی افریقی ملک جبوتی کی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید نے کمانڈر جبوتی بحریہ اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات بھی کی، جبکہ کمانڈر جبوتی بحریہ نے بھی سربراہ پاک بحریہ سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر جبوتی بحریہ کو دی جانے والی بریفنگ میں علاقاٸی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

    ترجمان کے مطابق جبوتی کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔