Tag: Naval Chief

  • پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے، امیر البحر

    پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے، امیر البحر

    اسلام آباد: نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ دوہزار بیس کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد کیا گیا، پریڈ کے مہمان خصوصی  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کا سمندر،گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بحریہ نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کرلیا

    پریڈ کے دوران نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔

  • ہماری امن دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف

    ہماری امن دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف

    کراچی : پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں 102 پاکستانی، 64 دوست ممالک کے افسران نے کمیشن حاصل کیا۔

    پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ میں امیرالبحرایڈمرل محمدامجدخان نیازی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ جدید اثاثوں کے ساتھ عالمی پانیوں میں ہمہ وقت موجود ہے۔

    امیر البحر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اپنے ہمسائیوں سے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، لہذا ہماری امن دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    نیول چیف محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ ہے، پاک افواج مذموم ارادوں سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 102 پاکستانی اور 64 دوست ممالک کے افسران نے کمیشن حاصل کیا، مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

  • چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    کراچی : پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیول چیف نے اپنی گفتگو میں خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی۔

    اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری کا اعزاز

    نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری کا اعزاز

    اسلام آباد : صدرعارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز سے نوازا دیا، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں صدرعارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز عطا کیا۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے ایڈمرل امجدخان نیازی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سنہ 1985 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور کمیشننگ کےموقع پر پی این اے سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

    امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدے پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد امجد خان نیازی چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن کے عہدے پر بھی رہے جبکہ ڈی جی نیول انٹیلی جنس کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔

    محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹاف آپریشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ انہیں فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا گیا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈمرل امجد خان کو پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈمرل امجد خان کو پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات میں پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنرل ندیم رضا نے پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

    اس سے قبل  نئے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات کی ، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک  باد دیتے ہوئے کہا  توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نو متعین نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

  • ہر وقت ہر طرح کی جنگی صورتحال کے لیے تیار ہیں: نیول چیف کا الوداعی خطاب

    ہر وقت ہر طرح کی جنگی صورتحال کے لیے تیار ہیں: نیول چیف کا الوداعی خطاب

    اسلام آباد: نیول چیف ظفر محمود عباسی نے سبکدوش ہونے سے قبل اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ نیوی نے ہمیشہ تمام چیلنجز کا سامنا کیا، ہم ہر وقت ہر طرح کی جنگی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب سے نیول چیف ظفر محمود عباسی نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نیوی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

    ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں خطے میں عدم استحکام رہا، نیوی نے ہمیشہ تمام چیلنجز کا سامنا کیا۔ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں پر خصوصی توجہ دی، پاکستان کا چین کے ساتھ مشترکہ تعاون سے کام جاری ہے۔ 3 سال میں بہت سارے چیلنجز دیکھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، پاک بحریہ شاندار کام سر انجام دے رہی ہے، ہم ہر وقت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، دن اور رات ہر طرح کی جنگی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

    ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو جدید بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے، نئے جہاز، فریگیٹ گن بوٹس سمیت جدید آلات کو بحریہ میں شامل کیا۔ 4 چینی فریگیٹ اگلے سال بحریہ کا حصہ بن جائیں گے۔ پی این ایس یرموک پاک بحریہ کا حصہ ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ سال کے آخر تک ہو جائے گی، جدید میزائل نیوی کا حصہ بنائے گئے۔ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

    نیول چیف ظفر محمود عباسی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ان کی جگہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی۔

  • نیول چیف کی تقرری: تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو ہوگی

    نیول چیف کی تقرری: تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو ہوگی

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر کردیے گئے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر کردیے گئے ہیں، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں محمد امجد خان نیازی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سنہ 1985 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، امجد خان نیازی نے کمیشننگ کےموقع پر پی این اے سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

    امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدے پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی فرائج انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد امجد خان نیازی چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن کے عہدے پر بھی رہے جبکہ ڈی جی نیول انٹیلی جنس کے عہدے پر بھی رہے ہیں۔

    محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹاف آپریشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ انہیں فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا گیا۔

  • 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے: سربراہ پاک بحریہ

    6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے، اس دن ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے۔ 6 ستمبر کے دن دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بحریہ کی جراتمندانہ جنگی حکمت عملی نے دشمن کو بچاؤ پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک مقید رکھا، پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افسران و جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہیں، آئندہ نسلوں کے لیے ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے، یوم دفاع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • نیول چیف نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا

    نیول چیف نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا

    کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح کردیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکراچی میں افتتاح کیا۔

    سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا، سینٹرمقامی بحری اسٹیک ہولڈرزاورعالمی سینٹرز سے رابطے کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

    سینٹر کا مقصد اقتصادی زون میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل دینا ہے، سینٹر مقامی تیار جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ سہولت سے آراستہ  ہے ، میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ کی یہ سہولت تیزترین رابطہ یقینی بنائے گی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا کہ سینٹرمیری ٹائم سیکٹرکےاستحکام میں کردار ادا کرے گا، سینٹرکی کارکردگی اور آپریشنز سے متعلق عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

    نیول چیف نے سینٹر کی تجدیداورسہولیات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرزکی کاوشوں کو سراہا۔