Tag: Naval Chief

  • پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پی این ایس ہمت کے اندرون ملک تیار حربہ نیول کروز میزائل کے تجربے کے موقع پر کیا۔ اس تجربے میں‌ میزائل نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب مظاہرہ فائر پاورکی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیرونی ممالک پر انحصارکم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق  ملکی سطح پرتیارکروزمیزائل "حربہ” ٹارگٹ پر کاری ضرب کی صلاحیت رکھتا ۔ نیول کروزمیزائل سطح زمین پردشمن کی تنصیبات کومؤثر نشانہ بناسکتا ہے۔ میزائل دشمن کے ڈاکیارڈ، شپ یارڈ غرض تمام تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر حربہ نیول ویپن سسٹم پرتحقیق کرنے والے انجینئرز کی کاوشوں کوسراہا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    انقرہ :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ترک افواج کے اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسزکے اعزازسے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود کوترکش نیول فورسزہیڈکوارٹرزمیں ایک پروقار تقریب میں اعزازتفویض کیا گیا۔

    ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ایڈمرل ظفر محمود کو اعزاز تفویض کیا، ایڈمرل ظفرمحمود کودونوں ممالک کی بحری افواج کے تعاون کومزید مضبوط بنانے پردیا گیا۔

    پاک بحریہ کےسربراہ نے ترک نیول چیف، قومی دفاع کے وزیرکمانڈرجنرل اسٹاف سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ترکش نیوی کے کردار اورخدمات کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : نیول چیف کی ترکی میں اہم ملاقاتیں


    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا(HEYBELIADA)کا دورہ بھی کیا، ترکش نیوی کے جہاز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں اعزازی سلامی پیش کی۔

    جہاز کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے جہاز کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون مضبوط تعلقات کا باعث ہے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ 2 ماہ قبل وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر بطور نئے نیول چیف مقرر کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کی ترکی میں اہم ملاقاتیں

    نیول چیف کی ترکی میں اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دورے کے دوران کمانڈر ترکش فلیٹ، وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلو (Ercument TATLIOGLU)اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا ریئر ایڈمرل (یو ایچ) اسکندر یلدرم (Iskender YILDRIM)سے ملاقاتیں کیں۔

    ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز گولکک بیس (Golcuk Base)پہنچنے پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔
    بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش فلیٹ وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلوسے ملاقات کی ۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ترکش نیوی کے کردار اورخدمات کی تعریف کی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا(HEYBELIADA)کا دورہ کیا۔ترکش نیوی کے جہاز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں اعزازی سلامی پیش کی۔جہاز کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے جہاز کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون مضبوط تعلقات کا باعث ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا ، ریئر ایڈمرل (یو ایچ) اسکندر یلدرم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں بحری افواج کے مابین بحری اشتراکیت اور دفاعی تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی : پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ ترقی کے موقع پر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

    ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    تجزیہ کاروں نےسربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول  چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی ، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    ترجمان کے مطابق امیر البحرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنےکے بعد نیول چیف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم شاہدخاقان سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔


    مزید پڑھیں : ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی


    واضح رہے کہ چند روز قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی تھی، پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد ایڈمرل ذکا اللہ کو نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر دفاع، سربراہ پاک فضائیہ اور وزیر دفاعی پیداوار سے الوداعی ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے وفاقی وزیر برائے دفا ع خرم دستگیر خان سے وزارت دفا ع میں الوادعی ملا قات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی خدمات کو سراہا اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے میں ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

    اسی طرح چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دریں اثنا چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

  • سی پیک شروع ہوتے ہی بحری سرگرمیاں‌ کئی گنا بڑھ جائیں‌ گی، سربراہ بحریہ

    سی پیک شروع ہوتے ہی بحری سرگرمیاں‌ کئی گنا بڑھ جائیں‌ گی، سربراہ بحریہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ سی پیک شروع ہوتے ہی بحری سرگرمیاں‌ کئی گنا بڑھ جائیں‌ گی، ملکی معیشت کے اس اہم پہلو کی اہمیت کا صحیح ادراک کیا جائے۔

    ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان کو قدرت نے طویل ساحلی پٹی اور بے پناہ آبی وسائل سے نوازا ہے، ملکی سطح پر ان وسیع بحری امکانا ت کا مناسب ادراک نہیں پایا جاتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں بحری سرگرمیاں کئی گنا بڑھ جائیں گی  لہذا ہمارے بحری شعبے کی منظم ترقی کے ضمن میں بندرگاہوں اور جہاز رانی کی صنعت کے درمیان موجودہ اشتراک مزید اہمیت اختیار کرجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اولین ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی معیشت کے اس اہم پہلو کی اہمیت کا صحیح ادراک کیا جائے اور اپنے عوام بالخصوص نوجوان نسل اور میر ی ٹائم انفرا اسٹرکچر کی استعداد کو بڑھانے کے لیے مناسب مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ ملکی بحری وسائل سے دیرپا فوائد حاصل کیے جاسکیں۔

    میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک کے بحری شعبے کی مستقبل کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے جو کہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔

    دریں اثنا سربراہ پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں ہاربر کی صفائی، ٹاک شوز، مضمون نویسی کے مقابلے، خصوصی لیکچرز، بوٹ ریلیز، پاک بحریہ کے اسکولز اور کالجز میں مختلف پروگرامز اور عوام الناس کے لیے پاکستان میری ٹائم میوزیم میں فری انٹری اور میری ٹائم گالا کا انعقاد،  جس میں خصوصی اسٹالز کا قیام شامل تھے۔

    پاکستان نیوی نے پی این وار کالج لاہور میں ’محفوظ سمندر۔ خوشحال پاکستان‘ کے عنوان سے 15 روزہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا۔

  • نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    کراچی : پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور اوردفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی سے ملاقات میں خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

    بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے سمندروں میں میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور بحری قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسزنے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں پاک بحریہ کے کرادرکی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    کراچی : انسداد بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ میری ٹائم انسداد دہشتگردی سینٹر اسپیشل آپریشن فورسز کوتربیت فراہم کرے گااور یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فورس امدادی آپریشنز کے ساتھ آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر کے قیام کا مقصد اسپیشل آپریشن فورس (نیوی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوں کو سمندر میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔

    اس سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی سہولیات مہیا کی جائیں گی جن میں لائیو فائر شوٹ ہاؤسز، نشانے بازی میں مہارت کی مشق کی سہولت ، شہری ماحول و زمینی حالات میں فوجی تربیت، کلوز کوارٹر کمبیٹ رینجز اورسیمولیٹرز وغیرہ شامل ہیں۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں سیکنڈ فورس بٹالین کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین پاک میرینز کا اایک آپریشنل جزو ہے۔

    اس کے قیام کا مقصد کراچی بندرگاہ اور کراچی میں قائم حساس ساحلی تنصیبات کا تحفظ، دشمن کے زیر آب آپریشنز کو ناکام بنانا، امدادی کارروائیاں اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشنز کرنا ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز اورسیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • نیول چیف کی بحریہ کرکٹ ٹیم کے سابق رکن فخرزمان کومبارکباد

    نیول چیف کی بحریہ کرکٹ ٹیم کے سابق رکن فخرزمان کومبارکباد

    کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاکستان ٹیم اور قوم کو ایونٹ میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

    انہوں نے خصوصی طورپرکپتان سرفرازاحمد اورفخرزمان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے نوجوان کھلاڑی فخرزمان کی کارکردگی کو سراہا، واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی فخرزمان تقریباً سات سال تک پاکستان نیوی اور پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔