Tag: naval fleet

  • امریکی بحری بیڑے کو ایران ایک میزائل سے تباہ کرسکتا ہے

    امریکی بحری بیڑے کو ایران ایک میزائل سے تباہ کرسکتا ہے

    تہران : ایرانی عالم دین نے خطبہ جمعہ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی بحری بیرے کو ایک میزائل سے تباہ کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی عالم دین یوسف طبا طبائی نژاد کی جانب سے یہ دعویٰ بحری بیڑے ابراہام لنکن کی مشرق وسطیٰ آمد کے کیا گیا ہے۔

    مولانا یوسف طباطبائی نے اصفھان میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اربوں ڈالر مالیت کے طیارہ بردار بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کرسکتے ہیں‘۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے کسی بھی قسم کا کوئی حملہ کیا تو اس کا رد عمل بہت شدید و فوری آئے گا، ایرانی حکومت کو یہ بات سمجھنا ہوگی اگر امریکا یا اس کے شہریوں کے خلاف اس نے یا اس کے کسی گروپ نے حملے کی کوشش کی تو فوری اور فیصلہ کن ردعمل آئے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ایران دھمکیوں کے بعد امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجا تھا، دو روز قبل مصر کی نہر سویز سے گزرا تھا۔

  • چین کی بحری مشقیں عروج پر

    چین کی بحری مشقیں عروج پر

    بیجنگ: جنوبی چین میں بحری بیڑے پرجنگی مشقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈ آری اوربلیو آرمی کے درمیان پانیوں میں دشمن سے نمٹنے کے جوہر دکھائے گئے۔

    چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے بحری بیڑے پرریڈ آرمی اوربلیو آرمی کے درمیان بحری جنگ کی مشقیں کرائیں۔

    مشقوں میں دونوں جانب سے فرضی دشمن کے خلاف کمالِ مہارت کا مظارہ کیا گیا

    مشقوں کے دوران ریڈ آرمی کی جانب سے بلیو آرمی کی آبدوزوں کا پتہ لگانے کیلئے ہیلی کاپٹرزاستعمال کئے گئے۔

    سرچنگ کے بعد بلیو آرمی کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا، جس کا ریڈ آرمی نے بھرپوربمباری سے جواب دیا۔

    کھلے سمندروں میں ہونے والی ان مشقوں میں جیٹ طیاروں نے بھیحصہ لیتے ہوئے بھرپورمہارت کا اظہارکیا۔