Tag: Naval Headquarters

  • وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحری ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

    پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا

    چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا

    کراچی: چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو پاک بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے سر کاری دورے پر ہیں۔چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

    سلامی کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے چیف آف انڈونیشین نیوی کا تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور انڈونیشیاء کی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیوکی نمایاں خدمات اور قابل قدرکردار کے اعتراف میں انہیں حالیہ دورے میں پاکستان کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازاگیاہے۔

    ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے 1981 کوانڈونیشین نیوی میں شمولیت اختیار کی ۔ چیف آف انڈونیشین نیوی کے علاوہ آ پ کو کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

    جن میں چیف آف دی انڈونیشین نیوی کے وائس اسسٹنٹ (پلاننگ اینڈبجٹنگ ، کمانڈر ملٹری سی لفٹ کمانڈ  ، کمانڈر ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اوروائس چیف آف انڈونیشین نیوی کے عہدے شامل ہیں۔

    ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو انڈونیشین نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں اور گاجاہ ماڈا یونیورسٹی یوگیاکارٹاسے ڈاکٹوریل کی ڈگری حاصل کی۔انڈونیشین نیول چیف کئی ملٹری ایواڑدز بھی حاصل کر چکے ہیں۔