Tag: naveed alam

  • سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے

    سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے

    لاہور: سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے باعث نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

    نویدعالم ورلڈکپ 1994کی فاتح ٹیم کے رکن تھےاس کے علاوہ وہ بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے۔

    چھ جولائی کو اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

    نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

    سابق اولمپئن نوید عالم کی بیٹی کی اپیل پر سندھ حکومت میدان میں آئی اور ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا،اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شوکت خاتم اسپتال کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔

    سابق اولمپئن نوید عالم کی میت آبائی شہر شیخوپورہ روانہ کردی گئی ہے، نوید عالم کے بیٹے حذیفہ نوید اپنے والد کی میت لے کر شیخوپورہ روانہ ہوئے، نوید عالم کی نماز جنازہ اور تدفین شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوید عالم کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آج ہونیوالے تمام میچز ملتوی کردئیے ہیں، میچز فور ٹیم ہاکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے تھے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر نوید عالم نے کہا ہے کہ ہاکی کو اس کے اصل مقام تک لانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ایچ ایف نے طے کر لیا ہے کہ اب گراس روٹ لیول پر کام کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا، نوید عالم کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال میں ہم تیرویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پی ایچ ایف نیا فریم ورک تیار کررہی ہے، ایگزیکٹو بورڈ میں اب الیکشن ہوں گے اور سسٹم ایسا بنائیں گے کہ اگر کوئی فیڈریشن چھوڑ کر جائے تو کوئی فرق نہ پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ فریم ورک میں شامل ہے، ہاکی کے ایک ہی دن میں الیکشن کرائیں گے، ابھی سخت فیصلے ہوں گے کسی کو ان سے مسئلہ ہوتا ہے تو ہوتا رہے اور اسکروٹنگ کے عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز

    نوید عالم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی رمضان سے پہلے تمام عمل کو مکمل کر لیا جائے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو جائیں، ہاکی والوں کی انفرادی لڑائیاں ہو سکتی ہیں لیکن اب مقابلہ ہوگا جس کے بعد بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گیم روکنے والے گیم کے کتنے خیر خواہ ہیں اس کا اندازہ ہو رہا ہے، آئین اور قوانین میں جو لکھا ہے اس کے اندر رہ کے پی ایچ ایف کام کرے گی، جو چیزیں کام خراب کر رہی ہیں انہیں جلد ٹھیک کر لیا جائے گا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بیس کروڑ دس لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں فزیکل کنڈیشنگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 41 جونیئر کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔