Tag: naveed mukhtar

  • کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی : کے سی سی آئی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شخصیات کی کوششوں سے کراچی میں امن و سکون کا قیام ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف بنائے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ کراچی کا صنعتی پہیہ محفوظ کاروباری ماحول میں بلارکاوٹ گھومتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ویسی تشو یش ناک نہیں جیسی 3 سال پہلے تھی تاہم اب بھی کراچی میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    کے سی سی آئی کے عہدے داروں نے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کہ شہر میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے عسکری اداروں میں تبادلے و تقرریوں کا عمل مکمل کرتے ہوئے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد آرمی کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں و تبادلوں کا کام مکمل کرلیا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دے دی جبکہ حال ہی میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

    معروف تجزیہ نگار ارشد شریف کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے نامزد کردہ نئی افسران کی تقرریوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور ان ناموں سے معلوم ہوتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعلان کردہ آپریشن اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

    بیورو چیف اسلام آباد صابر شاکر نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو اچھی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن اب مزید تیز ہوگا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘‘۔


    اسی سے متعلق ’’ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے ‘‘


    قبل ازیں پاک فوج کے چیف نے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جبکہ اعلیٰ سطح پر بھی تبادلے و تقرریاں  کی گئی ہیں، جس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس جبکہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

    پاک فوج میں نئی تقرریوں و تبادلوں کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپیکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو، سابق کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیشن، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی این ٹی، لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک مقرر کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہالپور‘ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی جبکہ ترقی بانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے تعینات ہونے کے بعد پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس اور جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰٰ سطح پر تقرری و تبادلے کردیے گئے ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیو رسٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی حاصل کرکے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘‘


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپیکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کورکمانڈر پشاور کے عہدے پرجنرل ہدایت الرحمان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ آئی ایس آئی نے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، قمر باجوہ ‘‘


    ترجمان پاک فوج کے مطابق سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی این ٹی آئی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک مقرر کردیا گیا ہے۔

    اسی سے متعلق : ’’ لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر ‘‘


    میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہالپور ‘ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی جبکہ ترقی بانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او اپنے امورسرانجام دیتے رہیں گے۔

  • لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر

    لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف کے تعینات ہونے کے بعد پاک فوج میں تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ جنرل غیور کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’پاک فوج میں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کورکمانڈر کراچی نوید مختار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو مقرر کردیا گیا ہے‘‘۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔


    پڑھیں: ’’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘‘


    خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے آئینی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے چار سنیئر آرمی افسران میں سے لیفٹینٹ جنرل قمر باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد نئے آرمی چیف نے 29 نومبر کو پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔

    واضح رہے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا، جس میں جنرل نوید مختار نے متعدد بار سیاسی جماعتوں کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو بلاتفریق آپریشن کی ہدایات کیں۔

  • کراچی کا  امن پائیدار بنانے میں پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا، کور کمانڈر

    کراچی کا امن پائیدار بنانے میں پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا، کور کمانڈر

    کراچی: کورکمانڈر لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن کو پائیدار بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہداء نے بھی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے سنیٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا. اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے نظام اوراس سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی۔

    اس موقع پر کورکمانڈرنے شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیئےدیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہداُ نے بھی اپنے خون کا نزرانہ پیش کیا۔

    naveed-1

    لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہرطرح کے دباؤ اورمداخلت سے آزادی ہی پولیس کی بہترکارکردگی کویقینی بناسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت کے مطابق پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے پاک آرمی ہرطرح کا تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔

    naveed-2

    قبل ازیں کورکمانڈرلیفٹینینٹ جنرل نوید مختار کی آمد پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انکا استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی. کورکمانڈر نے شہدائے سندھ پولیس کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

  • لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا

    کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آج ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام پھولوں کی 65 ویں سالانہ نمائش کا افتتاح کیا۔

    پھولوں کی سالانہ نمائش کا انعقاد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تعاون سے سی ویو پارک، کراچی میں کیا گیا۔

    اس سال کے فلاور شو کو بابائے باغبانی اے کے خان مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ہارٹی کلچر سوسائٹی کی خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ ہارٹی کلچر سوسائٹی انیس سو پچاس سے اب تک صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ملک اور خاص طور پر شہر قائد کے امیج کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بابائے باغبانی اے کے خان مرحوم کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ہارٹی کلچر سوسائٹی کے چیئرمین کلیم فاروقی نے اس کامیاب شو کے انعقاد پر تعاون کرنے والے اداروں اور افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

    بعد ازاں بہترین رہائشی باغ، پارکوں، فیکٹریوں کے باغات، ہسپتالوں کے باغات، مساجد کے باغات، کے فاتحین کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

  • آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نوید مختار  کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے، آپریشن ہر طرح کے دباؤ سے بالاتر ہے۔

    کراچی آپریشن سے متعلق رینجرزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کے حالات میں واضح بہتری آئی ہے، آپریشن میں دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد، ان کے معاونین اورسہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی نے آپریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ہرقسم کی سیاسی دباؤ سے پاک ہے۔ آپریشن سے کراچی کی عوام کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں پہ اعتماد بحال ہوا ۔

    کورکمانڈر نے یقین دہانی کرائی کہ آپریشن کراچی میں مکمل امن کے قیام تک جاری رہے گا۔

  • دہشت گردوں، معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کور کمانڈ کراچی

    دہشت گردوں، معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کور کمانڈ کراچی

    کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہا ہے کہ دہشت گردوں اوران کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    کراچی: کورکمانڈرکراچی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آج صبح بروزجمعرات رینجرزہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔

    کورکمانڈر نے دورے کے دوران ڈی جی رینجرز بلال اکبرسے ملاقات کی، اس موقع پرکورکمانڈرکو کراچی آپریشن اورشہرمیں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    کورکمانڈرکراچی لینٹیننٹ جنرل نوید مختار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’دہشت گردوں اوران کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا‘‘۔

  • دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    کراچی: کورکمانڈرکراچی نےکہا ہےکہ دہشتگردوں اوربھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرامن دنوں کےبعد پرامن ہفتےاورمہینےبھی آئیں گے۔

     امن کےموضوع پرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسیمینارکےمہمان خصوصی تھےکورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار کورکمانڈرنے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتک نہیں،بنیادی سہولتوں کابھی کاروبار ہوتا ہے،کون سی مافیا ہے جواس شہرمیں سرگرم نہیں۔

     کورکمانڈرنویدمختارنےکہا کہ دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے،آپریشن مکمل طورپرغیرسیاسی ہے،ریاست کےاندرریاست کاتصورختم کرناہوگا۔

     لیفٹننٹ جنرل نویدمختارکا کہناتھاکہ کراچی میں دہشتگردی،قتل ،اغوااورزمینوں پر قبضوں میں کمی آئی،آپریشن کےبعداسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی۔اچھےدنوں کےبعداچھےہفتے اوراچھےمہینےبھی آئیں گے۔

    کورکمانڈرنےواضح کیا کہ پولیس،انتظامیہ کوہرقسم کی مداخلت سےمحفوظ رکھنےکی ضرورت ہے،میرٹ اوراحتساب کوفروغ دیناہوگا۔

  • کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی رینجر میجرجنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی کو بریفنگ دی۔

    جنرل بلال اکبر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کوامن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ روز پکڑے جانے والا غیر ملکی جدید اسلحہ بھی دکھایا۔

    بلال اکبر نے بتایا کہ شہر میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی شہر میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔