Tag: navy

  • کروناوائرس: پاک بحریہ کا امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ

    کروناوائرس: پاک بحریہ کا امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے کمانڈ اینڈاسٹاف کانفرنس میں کروناوائرس کے باعث آپریشنل تیاریوں کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈاینڈاسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔

    اس موقع پر فیلڈکمانڈرز نے ویڈیولنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا گیا، کانفرنس میں جوانوں کے تربیتی، فلاحی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے: آئی ایس پی آر

    ’نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا‘۔

    خیال رہے کہ ملک میں عسکری اور سیاسی قیادت مل کر کروناوائرس کے خلاف جنگ میں کمربستہ ہیں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا گوادر کا دورہ، سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ

    سربراہ پاک بحریہ کا گوادر کا دورہ، سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ

    ماڈہ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے گوادر اور ماڑہ میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا، اس دوران انہیں سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے گوادر میں نیول تنصیبات اور مورچوں کا دورہ کیا اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر نیول چیف کو سی پیک کے سمندری دفاع اور دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس88پر آگاہی دی گئی۔

    سربراہ پاک بحریہ کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    نیول چیف نے سرفیس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، دریں اثنا نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے مختلف منصوبوں کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف سے چیئرمین چائنیز اوورسیزپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے ملاقات کی، سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل مارچ میں بھی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے نیول چیف کو پورٹ آپریشنز پر بریفنگ دی تھی۔

    اپنے دورے میں نیول چیف نے بحریہ ماڈل اسکول گوادر کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا تھا۔

  • الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پاکستان مزید ترقی کرے گا، سربراہ پاک بحریہ

    الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پاکستان مزید ترقی کرے گا، سربراہ پاک بحریہ

    کراچی:  پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ نیوی میں نئی ترقی لانی ہے تو ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا، پاکستان بہت زیادہ بہتر ہے اور آئندہ برسوں میں ملک مزید ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیول چیف نے شرکت کی اور خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتری سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 2008 سے تیسرا جمہوری اقتدار منتقل ہوا، پاکستان آج بہت مستحکم ہے اور آئندہ برسوں میں مزید ترقی کی منازل طے کرے گا، ملکی فلاح  اور ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلی آئی، پاکستان کا بیرونی دفاع مضبوط ہے اور مسلح افواج نے اندرونی خطرات پر بھی قابو پالیا جبکہ ہم ملک کے دفاع اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    نیوی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بھی بہتر تعلقات کی امیدیں ہیں،  ہمیں آپس کے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا تاکہ کسی بیرونی شخص کو کوئی موقع نہ ملے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امن وامان میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے،  تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جس ملک کی بحری قوت مضبوط ہوگی اس ملک کا دفاع مضبوط ہوگا،  مسلمانوں کی تاریخ میں بھی بحری قوت بہت زیادہ مضبوط تھی جس سے مسلمانوں نے دنیا پر حکومت کی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایٹمی قوت ہے تو ملک کو بھی اپنے آپ کر دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

  • پاک بحریہ کے جہاز کا روس میں پرتپاک استقبال

    پاک بحریہ کے جہاز کا روس میں پرتپاک استقبال

    کراچی : پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس اصلت ان دنوں روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کررہا ہے جہاں اس کا پرتباک استقبال کیا گیا ، جہاز رشین نیوی ڈے کی تقریبات میں شرکت کرنے والا واحد غیر ملکی جہاز ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق روسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے موقع پر ڈپٹی ہیڈآف لینن گراڈنیول بیس ، رشین فیڈریشن نیوی کے آفیسرز، پاکستان کے سفیر اور پاکستان کے دفاعی اتاشی جہاز کا استقبال کرنے کے موقع پر موجود تھے۔

    اس موقع پررشین فیڈریشن نیوی بینڈ نے اپنی رویتی مسحور کن دھنوں کے ساتھ جہاز اور اس کے عملے کو خوش آمدید کہا۔

    پاکستانی جہاز پر موجود مشن کمانڈر نے سینٹ پیٹرزبرگ کے وائس گورنر اور کمانڈر لینیگرڈنیول بیس سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    رشین فیڈریشن نیوی کے مختلف عہدیداران نے اس موقع پر جہاز کا دورہ بھی کیا۔پی این ایس اصلت نے رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں شریک ہونے والا یہ واحدغیر ملکی بحری جہاز تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دنوں ممالک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مد دگار ثابت ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سربراہ پاک بحریہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

    ریاض: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ سعودی عرب کے آخری مرحلے میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود کا دورہ سعودی عرب جاری ہے۔ دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مضبوط تعلق کو سراہا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جبکہ رائل سعودی نیول اسکول، رائل نیول فورسز ایوی ایشن سیٹ اپ کا بھی دورہ کیا۔

    بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کا دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی

    پاک بحریہ کا اعزاز، کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی

    کراچی: پاک بحریہ نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی جبکہ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کو فورس کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ’کثیر القومی ٹاسک فورس 150‘ کی کمانڈ کا پاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جاناا تحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر نومنتخب کمانڈر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا کہ بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم اور پیشہ وارانہ امور کی وجہ سے اتحادی افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔

    واضح رہے مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سرانجام دیتی ہے۔

  • امریکی بحریہ میں دشوار ترین مشن کے لیے پہلی بار خاتون اہلکار نامزد

    امریکی بحریہ میں دشوار ترین مشن کے لیے پہلی بار خاتون اہلکار نامزد

    واشنگٹن: امریکی بحریہ میں پہلی بار ایک نہایت دشوار ترین جنگی مشن کی خصوصی فورس میں شمولیت کے لیے ایک خاتون اہلکار کو تربیت دی جا رہی ہے جو اس مشن کی تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    امریکی بحریہ کی یہ فورس ’سیل ۔ ایس ای اے ایل‘ کی اصطلاح سے جانی جاتی ہے۔ یہ بحریہ کی خصوصی آپریشنل فورس ہے جو بوقت ضرورت بری، بحری اور فضائی (سی، ایئر، لینڈ – ایس ای اے ایل) خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس بار اس مشن کی تربیت کے لیے 2 خواتین اور ایک مرد نیوی اہلکار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    سیل کی تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں ایک اور خصوصی جنگی تربیت دی جائے گی جسے اسپیشل وار فیئر کمبیٹنٹ ۔ کرافٹ کریو مین پروگرام یا ایس ڈبلیو سی سی کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ان دونوں خصوصی پروگرامز میں خواتین کو شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ سنہ 2016 میں ان دونوں پروگرامز میں خواتین کو شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی تاہم گزشتہ 18 ماہ کے دوران کوئی خاتون مذکورہ پروگرامز کے لیے منتخب نہ ہوسکی۔

    اب پہلی بار ان پروگرامز کی تربیت کے لیے 2 خواتین کا انتخاب کرلیا گیا ہے جو امریکی بحریہ میں تاریخ رقم کر چکی ہیں تاہم ابھی تربیت مکمل ہونے اور خدمات کا باقاعدہ آغاز کرنے تک ایک لمبا سفر باقی ہے۔

    دونوں خواتین کا نام سیکیورٹی خدشات کے باعث خفیہ رکھا گیا ہے۔

    دشوار ترین تربیت

    امریکی بحریہ کے ان 2 خصوصی جنگی پروگرامز کے لیے دی جانے والی تربیت نہایت سخت اور دشوار ہے۔

    تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی مہینوں تک سخت تربیت اور اسکریننگ کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں آپریشن میں حتمی شمولیت کے لیے انتخابی پینل کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

    گاہے بگاہے ہونے والی اسکریننگ کے دوران امیدواروں کی سخت ذہنی وجسمانی پڑتال کی جاتی ہے اور ایک فیصد بھی ناکامی کی صورت میں مذکورہ امیدوار کو تربیتی پروگرام سے خارج کردیا جاتا ہے۔

    ہر سال تربیتی پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے 63 فیصد مرد اہلکار حتمی مرحلے میں پہنچنے سے قبل ہی ناکام ہوجاتے ہیں۔

    امریکی بحریہ کی ویب سائٹ کے مطابق ہر سال 1 ہزار امیدواروں کو تربیت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تاہم ان میں سے صرف 2 یا ڈھائی سو اہلکار ہی تربیت مکمل کر پاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیچ سمندر میں ڈوبنے والے ہاتھی کو سری لنکن نیوی نے بچا لیا

    بیچ سمندر میں ڈوبنے والے ہاتھی کو سری لنکن نیوی نے بچا لیا

    کولمبو: سری لنکا کی بحری فوج کے جانباز سپاہیوں نے بیج سمندر میں ڈوبتے ایک ہاتھی کو جان توڑ کوششوں کے بعد بچالیا۔ ہاتھی کو کھینچ کر ساحل تک لانے میں انہیں 12 گھنٹے لگے۔

    نیوی ذرائع کے مطابق ہاتھی اس وقت ڈوبا جب وہ جنگل کے بیچ سمندر سے متصل کوکیلائی نامی جھیل کو پار کر رہا تھا۔ پانی کے تیز بہاؤ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور بہتا ہوا بیچ سمندر میں آنکلا جہاں دور دور تک خشکی نہیں تھی۔

    ان کے مطابق ہاتھی اور دیگر جانور عموماً اس جھیل کو باآسانی پار کرلیتے ہیں۔

    نیوی اہلکاروں کی جانب سے ہاتھی کو دیکھ لیے جانے کے بعد وہ اسے بمشکل کھینچ کر ساحل تک لائے جو 8 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس میں 12 گھنٹے لگے۔

    اس دوران ہاتھی نے اپنی سونڈ پانی سے باہر رکھی جس کے ذریعے وہ سانس لیتا رہا۔

    ساحل پر پہنچنے کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں نے رسیوں کی مدد سے کھینچ کر ہاتھی کو پانی سے باہر نکالا اور اسے طبی امداد دی۔

    نیوی اہلکاروں نے ہاتھی کو بچنے کو معجزہ قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ سی ویو:وزیراعلیٰ سندھ نےتین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

    سانحہ سی ویو:وزیراعلیٰ سندھ نےتین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو سانحےکی تحقیقات کےلیےتحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    سینئرممبربورڈ آف ریونیوکمیشن کےسربراہ ہوں گےجبکہ اس کےارکان میں سیکریٹری داخلہ اورسیکریٹری ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

    10524716_882142825146683_6169123781766603239_n

    کمیشن پانچ روزمیں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرےگا،کمیشن واقعے کے ذمےدران کاتعین اورایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرےگا،چیف سیکریٹری سندھ نےکمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔