Tag: nawab sana ullah zehri

  • را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی سول اسپتال میں عیادت کے موقع پر کیا، اس کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی کوئٹہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کوئٹہ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال آئے اور فرداً فرداً سب زخمیوں کی عیادت کی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کر رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا۔


    مزید پڑھیں: کوئٹہ، پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 اہلکار شہید 22زخمی


    انہوں نے کہا کہ باغی قوم پرستوں کی کمر توڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی آئی جی پولیس ودیگرحکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ثناء اللہ زہری

    دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ثناء اللہ زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا کہ وہ احتجاج کی راہ نہ اپنائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اتوار کو یارو تا پشین دو رویہ سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی شاہراہیں محفوظ بنادی گئی ہیں، انہوں نے اس موقع پرانکشاف کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    دہشت گرد انہیں قتل کرکے دوبارہ منظم ہونا چاہتے ہیں ،لیکن ہم کسی قسم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

    نواب ثناء اللہ زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹرکا افتتاح بھی کیا، افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا کہ وہ احتجاج کی راہ پنانے کی بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

    باون بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر میں تین آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں جن میں دو مکمل طور پر فعال ہیں اس حوالے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کا کہنا ہے کہ سینٹر میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی جلد ٹینڈر کئے جائیں گے۔

     

  • قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ :  وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، دہشت گردوں سے ڈرنے والے سابقہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیئے،صوبے میں قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیمبرآف کامرس بلوچستان کے جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہ کسی سے ڈرتاہوں اور نہ صوبے کے امن پر سمجھوتہ کروں گا، اپنے بیٹے، بھائی اور بھتیجے کی شہادت کے دن یہ تہیہ کیا تھا کہ بلوچستان کو ہر صورت میں امن دوں گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ وقت گیا جب تاجروں سمیت ہر طبقہ کے لوگ خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی بسرکرتے تھے۔

    بلوچستان میں ماضی قریب کی نسبت امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، انہوں نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کے لئے اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ سی پیک کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کرکے کام کریں ،انہوں نے بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اس نے کسی جارحیت کی کوشش کی کہ تو اسے منہ کی کھانی پڑیگی۔

     

  • نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے نعروں نے بہت سے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا، طلباءو طالبات گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف جامعات کے 2سو سے زائد طلباءو طالبات میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءاسپیکر و ارکان صوبائی اسمبلی ودیگر بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ثمرات نوجوانوں تک ضرور پہنچیں گے، کسی بھی نوجوان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کو آزاد و خود مختار ادارہ بنادیا ہے، انہوں نے طلباءو طالبات پر لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان کسی سے کم نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں ہمارے نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔