Tag: nawab shah

  • پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی، آصف علی زرداری

    پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی، آصف علی زرداری

    نواب شاہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاور میں ہے تو عوام پاور میں ہیں، ہم پاکستان کو تباہی سے نکالیں گے۔

    یہ بات نواب شاہ میں پارٹی رہنما راضی خان جمالی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بڑے بڑے دعوے نہیں کیے البتہ چھوٹے دعوے کرکے بڑے کام ضرور کیے، یہ بات کچھ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟

    انہوں نے کہا کہ اقتدار سے پہلے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا کہ 18 ویں ترمیم لاؤں گا، اقتدار سے پہلے یہ نہیں کہا تھا بلوچستان کو حق یا کے پی کے کو نام دلاوُں گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ باتیں کہتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیتے، الحمد اللہ تاریخ میں ہم نے وہ کام کیے جوان سے نہیں ہونے، ان سے تو ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی طاقت سے بہت جلد پھر ملک کی باگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی، اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا، ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے کیوں کہ یہ ملک ہمارا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس تیل ہے گیس ہے اور کوئلہ ہے، سب معدنیات کے باوجود غلط حکومتی پالیسوں سے معیشت کو نقصان پہنچا،70سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس حکومت میں پہنچا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور صوبہ سندھ ہی پورے ملک کو چلا سکتا ہے۔

  • بھٹو صاحب اور بی بی آج بھی مجھ سے باتیں کرتے ہیں، آصف زرداری

    بھٹو صاحب اور بی بی آج بھی مجھ سے باتیں کرتے ہیں، آصف زرداری

    نواب شاہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، آج بھی بھٹو صاحب اور بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نواب شاہ میں ہونے والے ظہرانے کی ایک تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے فکر ہے کہ آنے والے پندرہ سالوں میں کیا ہوگا، ہم نے قربانیاں دیں اور سیاست سے رشتہ جوڑا۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کو بتایا کہ آج بھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ ملک میں نیب چلے گی یا سیاست، آج ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی ڈیویلویشن کرنے کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قرضہ 30 ارب تھا جو آج بڑھ کر 60 ارب تک ہوگیا ہے، میں نے کل ڈیڑھ سال بعد نواب شاہ شہر کا دور کیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ اس ڈیڑھ سال کے کچھ عرصہ جیل میں رہنے کا بھی تھا، میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو ایمان دے، ہم سب مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    نواب شاہ: بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کی قیادت میں جیالوں نے ٹرین مارچ کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف ٹرین مارچ کے شرکا رات نواب شاہ میں قیام کے بعد صبح 10بجے براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ جائیں گے۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ریلوے اسٹیشن پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ صرف ٹرین کا سفر ہے، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں، 4 اپریل کو قائد عوام کا 40 واں یوم شہاد ت ہے، یہ آج بھی بھٹو شہید کی نظریات سے ڈرتے ہیں، اسمبلی میں بھٹو کا نام لینے پر وزیر جل جاتے ہیں اور چیخیں نکلتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا راستہ روکا گیا، پارٹی رہنماؤں کو نا اہل کیا گیا، الیکشن سے دور رکھا گیا، ہمارے خلاف سارے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، لیاری میں دھاندلی کی گئی، آج بھی فارم 45 لاپتہ ہے، ہم جانتے ہیں نیب کالا قانون ہے، نیب سیاسی انتقام کے لیے مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب پر اعتراض نہیں، پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    شہید بے نظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور وسائل پر سمجھوتا نہیں کریں گے، کس قسم کا وزیراعظم ہے جو مودی کے خلاف کچھ نہیں کرتا، کیا ہوا 50 لاکھ گھر کے وعدے کا؟ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم نہیں مانتے۔

  • سندھ میں ہماری مکمل اور پنجاب میں مخلوط حکومت ہوگی، آصف علی زرداری

    سندھ میں ہماری مکمل اور پنجاب میں مخلوط حکومت ہوگی، آصف علی زرداری

    نواب شاہ : پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سندھ میں ہماری مکمل اور پنجاب میں مخلوط حکومت ہوگی، بلاول بھٹو نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، میں نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی۔

    پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حکومت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، اکثریتی نہیں تو مخلوط ہوگی۔

    علاوہ ازیں عیدالفطر کی آمد کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھرمیں آباد امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، عید پر محتاج اور نادار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں۔

    آج کے دن انہیں یاد کریں جنہوں نے ملک کے لئے جانیں قربان کیں، دعا ہے کہ ماہ رمضان کی رحمتیں اور برکتیں پورا سال ہمارے ساتھ رہیں، ماہ رمضان مسلمانوں کو شیطانی قوتوں سے نبرد آزما ہونے کا حکم دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان رواداری اورعاجزی کی اعلیٰ اقدار کو دل نشیں کراتا ہے، عزم کریں کہ پورا سال ہم ان اعلیٰ اقدار پر عمل پیراہوں گے، عدم برداشت، تعصب اور انتہا پسندی ہمارے دور کا شیطان ہے، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر انتہاپسندی کے خلاف لڑنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ نوابشاہ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی نمائندگی کروں۔

    میرا آبائی علاقہ بھی نوابشاہ ہے، لہٰذا آنے والے الیکشن میں نواب شاہ سے ایم این اے کیلئے الیکشن لڑوں گا، فی الحال کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں ہے، میں قومی اسمبلی جاکر اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    سابق صدر نے پی پی کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    انتخابات میں دوتہائی اکثریت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا، اس موقع پر آصف زرداری نے ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماﺅں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست این اے دو سو سات سے الیکشن لڑینگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آصف زرداری کا نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    آصف زرداری کا نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    نوابشاہ: سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سو فیصد لیڈر بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں نوابشاہ سے لڑوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے حکمت علمی تیار کی جارہی ہے، اس مربتہ الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جیالوں نے مشکل سے مشکل دور میں بھی جانفشانی سے کام کیا، ہم جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں، میں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور ورکرز پر یقین رکھا ہے۔

    ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نےہماری پیٹھ میں چھراگھونپا،آصف زرداری

    شریک چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی میں بھی ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کو الیکشن سے بارہر رکھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری پنجاب میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ہمارا لیڈر ہے، ہمیں 18 ویں ترمیم پر عمل در آمد کروانا ہے، یاد رہے کہ رشتہ لینا آسان ہے ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔

    غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ ہم ذات اور سیاسی مفادات سے بالا ہوکر سیاست کرتے ہیں، گڑھی خدابخش کے 4 شہدا، ہزاروں شہدا کے مزار اس سیاست کے گواہ ہیں، عام انتخابات کے لیے تیار ہیں، مخالفین کو شکست دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری نے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا

    آصف زرداری نے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا

    نوابشاہ : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان کمر کس لیں عام انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے نوابشاہ میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس زرداری ہاؤس نوابشاہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سید قائم علی شاہ فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی کے اگلے عام انتخابات کی تیاریوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی پی کارکنوں کو عام انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس لیے جمہوریت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو فروغ دیا۔


      مزید پڑھیں : تہتر کےآئین کو اپنے دورِ میں مکمل کیا، آصف زرداری


    سابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمہوریت کو فروغ دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے سیکھا، پیپلز پارٹی نے آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کے راستے ہمیشہ آئینی طریقے سے بند کیے۔

    پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے آئین میں اٹھارویں ترمیم متعارف کرائی اور صوبوں کو اختیارات دیئے۔ آصف علی زرداری نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومتوں نے ان کے اور ان کی اہلیہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے اور انہیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔

  • ملک بھر میں شدید گرمی، تربت میں 50، نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ

    ملک بھر میں شدید گرمی، تربت میں 50، نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ

    آج ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ رہا، عوام گرمی سے بلبلا اٹھے، تربت میں 50 اور نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بلند ہوگیا، گرمی سے عوام بلبلا اٹھے، روزے داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ اور نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور نواب شاہ آج گرم ترین شہر رہے ملک کے دیگر شہروں موہنجو دڑو، جیکب آباد، اوکاڑہ، بھکر، بہاول نگر، دادو، سبی، نوکنڈی، روہڑی اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر کا درجہ حرارت گرم رہے گا۔

  • عوام کو وڈیروں کا غلام بنانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

    عوام کو وڈیروں کا غلام بنانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

    نواب شاہ : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایک سال بیک فٹ پر بیٹنگ کی اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے اورچوکے چھکے لگاتے ہوئے میئر کے اختیارات حاصل کریں گے،اور مردم شماری بھی کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو 2018میں سندھ کا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم سے ہو گا،اگر مسئلہ بات چیت سے حل نہ ہوا تو انصاف کے لیے عدالت جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی آدھی سے زیادہ کابینہ دبئی میں مقیم ہے۔ اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی تمام کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جو عوام کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں میں بد دیانتی کرکے نواب شاہ کے عوام کو وڈیروں کا غلام بنانے کی سازش کی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورنواب شاہ کے عوام اب وڈیروں اور جاگیرداروں کے غلام نہیں رہیں گے۔  سندھ کی مظلوم عوام کی آواز بن کر تحریک کا آغاز کریں گے۔

  • انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    سیہون:انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سیہون کے مزدیک ایک کار کو تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    کہا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی شدگان کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ہے۔

    حادثے کے وقت بدقسمت کار کے مسافر نواب شاہ کی جانب گامزن تھے جب تیز رفتاری کے سبب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    سیہون کا علاقہ پہاڑی ہونے کے سبب ڈرائیونگ کے لئے خطرناک تصور کیا جاتاہے اور ڈرائیونگ کے وقت ڈرائیورز کو بے پناہ محتاط رہنا ہوتا ہے بصوررت دیگر اس نوعیت کے حادثے پیش آتے ہیں۔