Tag: nawab shah accident

  • نوابشاہ: وین درخت سے ٹکرا گئی ، 2 مسافر جاں بحق 10زخمی

    نوابشاہ: وین درخت سے ٹکرا گئی ، 2 مسافر جاں بحق 10زخمی

    نواب شاہ: لنک روڈ پر مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں لنک روڈ پر تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کے فورا بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو نواب شاہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نواب شاہ :قومی شاہراہ بائی پاس پرتیز رفتار ویگو گاڑی کھائی میں جا گری

    نواب شاہ :قومی شاہراہ بائی پاس پرتیز رفتار ویگو گاڑی کھائی میں جا گری

    نواب شاہ : نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ویگو گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔

    کھائی میں پانی بھرا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق سکھر کے علاقے ملٹری روڈ سے بتایا جاتا ہے، ایک شخص کی شناخت اختیار علی ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس نے ایدھی رضا کاروں کی مدد سے چاروں لاشیں تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کر دی ہیں۔