Tag: nawab shah

  • غیرت کے نام پرچار بچوں کی ماں قتل

    غیرت کے نام پرچار بچوں کی ماں قتل

    نواب شاہ: شہر کے نواحی علاقے قاضی احمد میں غیرت کے نام پر چار بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لطیفاں نامی خاتون قاضی احمد کے گاؤں لاکھاٹ کی رہنے والی تھی جہاں اس کےشوہرمحمد علی نےغیرت کے نام پر ڈنڈوں کے وارکرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔

    بیوی کو قتل کرکے ملزم موقعٔ واردات سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کی میت قاضی احمد پہنچائی گئی جہاں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ورثاء کے آنے پرملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ کے گاؤں دیہاتوں میں غیرت کے نام پر قتل ایک معمول کی بات ہے اور عموماً اس طرح کے کسی قتل کے پیچھے زمین یا جائیداد کا تنازعہ کار فرما ہوتا ہے اور سینکڑوں لڑکیاں اس الزام کے تحت موت کے گھاٹ اتار دی جاتی ہیں۔

  • نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ : آتشزدگی سے پانچ گھر جل کر خاکستر، ایک بچی جھلس کا جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے میں گاؤں اللہ بخش زرداری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سےپانچ گھر خاکستر ہوگئے اور ایک بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گھروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں لاکھوں روپے کا قمیتی سامان جل گیا،آگ سے ایک چودہ سالہ بچی نصیباں زرداری جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

  • نوابشاہ پولیس  کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر

    نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر

      نواب شاہ :گاؤں پر نوابشاہ پولیس نے مبینہ طور پر حملہ کر کےگھروں کو آگ لگادی، گھروں کو جلانے اورمتعدد افراد کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے نوابشاہ کے گاؤں غلام رسول پر حملہ کر کے گھروں کو آگ لگادی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ گھروں کو جلتا دیکھ کر خواتین اور بچوں نے چیخ پکار مچائی۔

    لوگ کچے گھروں کو آگ سے بچانے کی ناکام کوشش بھی کرتے نظر آئے، آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتاربھی کرلیا۔

    واقعے کے خلاف گاؤں کے مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیئے، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو رہا اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

  • نواب شاہ:کاراورٹرالرمیں تصادم، 3 بھائی چل بسے

    نواب شاہ:کاراورٹرالرمیں تصادم، 3 بھائی چل بسے

    نواب شاہ: سکرنڈ بائی پاس نواب شاہ پرکاراورٹرالر کے تصادم میں تین بھائی موت کاشکار ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تینوں افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

    تینوٓں جاں بحق افراد کار میں سوارتھے ۔ متوفیان کو اکبر شاہ، باقر شاہ اورعابد شاہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ تینوں بھائی کراچی سے نصیرآباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

    مزید دو افراد اظہراورجمال شدید زخمی ہیں۔ انھیں طبی امداد کیلئے پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی اسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان حالت نازک بتائی جاتی ہے،

  • سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    حیدرآباد: سندھ کی تقسیم کے خلاف صوبے بھر میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے کیخلاف حیدر آباد سکھر ودیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ۔

    احتجاج اور ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے کئی علاقوں قاسم آباد، حسین آباد، گل سینٹر، اوردیگرعلاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ۔ ہڑتال کی کال پر سی این جی اسٹیشنزاور پیٹرول پمپس بند رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بعض علاقوں میں ٹائرنذر آتش کر کےاحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    سکھرکے عوام نے سندھ کی تقسیم کو نامنظور قراردیا ، سکھر میں بھی کاروباری مراکز بند رہے،سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی، جبکہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزبند رہے ۔

    نوشیرو فیروز میں ایس ٹی پی پی کی کال پر ہڑتال میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں،نواب شاہ میں سڑکوں پر ٹریفک کم جبکہ دکانوں پر تالے لگے رہے ۔ سندھ کی تقسیم کے خلاف سانگھڑ کے عوام نے زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ،سڑکوں پرپولیس کا گشت دیکھنے میں آیا ۔

    ٹنڈو الہ یار میں عوام نے سڑکوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کئے، جبکہ کاروباری مراکز بند رہے ،مٹیاری میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا سماں رہا ،سکیورٹی کے لئے پولیس سڑکوں پر موجود رہی، لاڑکانہ میں بھی ہڑتال کامیاب رہی اورعوام نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

  • نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں کےدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں تین افراد پُرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، نواب شاہ کے قریبی گاؤں سائیں دارراؤ میں علی الصبح دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس معمول کے مطابق واقعے کے بعد پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس حکام واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • نوابشاہ:3 تشدد زدہ لاشیں برآمد، 2کی شناخت ہوگئی

    نوابشاہ:3 تشدد زدہ لاشیں برآمد، 2کی شناخت ہوگئی

    نواب شاہ : سکرنڈ بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملنے والی تین لاشوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہیں، جن کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں شناخت ہونے والوں میں صاحب خان کا تعلق کوہلو اور سبزل خان بگٹی کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے ۔

    پولیس کے مطابق لاشیں سکرنڈ کے علاقے مگسی مشین اسٹاپ سے ملیں، جن کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، لاشوں کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ : تھانہ کھڈہر کی حدود میں چار نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں مقتولین میں 18 سالہ بشیر احمد مغیری اور 28 سالہ ولی محمد مغیری شامل ہیں ۔

    جان بحق افراد کا تعلق گاوٴں ساوٗلو مغیری سے بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او دلدار سھتو نے بتایا ہے کہ دہرے کے قتل کا شاخسانہ پرانی دشمنی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، آخری اطلاعاتموصول ہونے تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

  • نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ : تیزرفتارآئل ٹینکر،کاراور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ تین افراد جھلس کےجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر، کار اور موٹر سائیکل ٹکراگئی ،

    گاڑیوں کے تصادم سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔ٹینکر سے بھڑکتے شعلوں نے موٹر سائیکل، ٹرالر اور مزدا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

    جھلس کرزخمی ہونے والوں کو سکرنڈ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں، مزدا میں لدے ہوئے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔