Tag: nawabshah firing

  • نواب شاہ فائرنگ: لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا

    نواب شاہ فائرنگ: لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا

    نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں زمینی تنازعے پر 6 افراد قتل کردئیے، بھنڈ برادری نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے میں گذشتہ روز زرعی زمین کی ملکیت پر بھنڈ اور زرداری برادریوں کے درمیان فائرنگ میں ایس ایچ او سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    فائرنگ کے خلاف بھنڈ برداری نے شدید احتجاج کیا اور لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے، مختلف قوم پرست پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت بھنڈ برادری کے متعدد افراد دھرنے میں موجود ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔مظاہرین کا چودہ گھنٹے سے لاشوں کا ہمراہ دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے سندھ کو پنجاب سےملانے والی قومی شاہراہ بلاک کررکھی ہے، قومی شاہراہ بند ہونے سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک زرداری برادری کے بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا،دھرنے کو ختم کرانے کیلئے پولیس نے مشاورت کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

  • زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

    زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

    صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں زمینی تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب ولی محمد میں کچے کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او مزا پور عبدالحمید کھوسو سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ دراز سے زرداری اور بھنڈ برادریوں کے مابین زمینی تنازعہ جاری ہے، آج بھی دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں گشت پر مامور ایس ایچ او مزا پور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: گاڑی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    مقامی پولیس کے مطابق علاقے میں حالات شدید کشیدہ ہیں اور دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ علاقے میں مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فیصلہ کن آپریشن کے لئے دیگر اضلاع سے اضافی پولیس نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مزید نفری کی آمد کے بعد مورچہ بند گروپوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی انہیں زرعی زمین پر قبضے کے خلاف قومی شاہراہ پر 40 گھنٹے دھرنا دیا گیا تھا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

  • نوابشاہ:نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

    نوابشاہ:نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

    نوابشاہ : نواحی گاوں سلیمان زرداری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جتوئی برادری کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    نوابشاہ کے تھانہ بالوجا قبہ کی حدود میں گاؤں سلیمان زرداری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جتوئی برادری کےدو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    زخمی خاتون کو فوری طور پر پی ایم یو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں امداد دی جارہی ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئےاسپتال لایا گیا، جہاں ان کاپوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، مقامی پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔