Tag: nawaz bail

  • نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، چاہتےہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑے میں آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت منظور ہونے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، بیرون ملک علاج کےلیےابھی تک نوازشریف کی درخواست نہیں آئی، نوازشریف کےبیرون ملک علاج کیلئےعدالت پوچھےگی توجواب دیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیدہےنوازشریف اپنےعلاج پرتوجہ دیں گے، آٹھ ہفتے کے بعد نوازشریف کی صحت دیکھ کر ہی فیصلے ہوں گے، ان کو صحت مند سیاسی حریف کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑےمیں آئیں، کمزوراوربیمارنوازشریف سے سیاسی مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

    معاون خصوصی نے کہا نوازشریف نےمیڈیکل رپورٹ کی بنیادپرریلیف حاصل کیا، مدعی سست اورگواہ چست والاحساب نہیں ہوناچاہیے، میڈیکل بورڈ کے حقائق  سامنے آنے کے بعد ہی بات کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس عمرمیں اورایسےکیسزمیں سب بیمارہوجاتےہیں، شاہدخاقان صاحب کوبھی گردےمیں پتھری نکل آئی ہے، قانون کے دائرےمیں آتے ہی بیماریاں شروع ہوجاتی ہیں، اقتدارمیں توٹھیک اپوزیشن میں آتے ہیں اپنا درد شروع ہوجاتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والےایک ہی چورن بیچ رہےہیں ، ہم بیماروں کےساتھ سیاست نہیں کرتے، مزورکومزید کمزورکرکے نہیں لڑنا چاہتے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں طاقتور کیساتھ پنچہ آزمائی کریں گے، بیماریوں کےفیصلےعدالتوں اورڈاکٹرزنےکرنےہیں ، عدالت نہیں عدالتوں کے فیصلے بولتے  ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصلے سےدیگربیمارقیدیوں کیلئےبھی ریلیف کادروازہ کھلاہے، سسٹم کوبدلنےکیلئےسب کوہماری مددکرنی ہے، سسٹم میں بہت جگہوں پرخلا ہے، جس کوختم کرناہے، قانون کی حکمرانی کےلیےہم سب کومل کرکام کرناہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انصارالاسلام کوکالعدم کیا جس پرعدالت نےنوٹس لیا، انصارالاسلام پرعدالت کی وجہ سےمزیدبات نہیں کرسکتی، کاشنکوف کی سیاست نہیں چل سکتی، مسلح جتھوں کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےدھرنے کیلئے رکاوٹیں سب نےدیکھی تھیں، دھرنےکےوقت پی ٹی آئی کی قیادت کو قید کیا گیا تھا۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی اور 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔

  • ‘بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے’

    ‘بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے’

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ضمانت ملنا قانونی معاملہ ہے ، ہمیں اعتراض نہیں، بیٹے پیسے واپس کردیتےتو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے ذاتی لڑائی جھگڑا نہیں، ان سے اختلاف پالیسیزاور کرپشن پرہے۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ضمانت ملنا قانونی معاملہ ہے ، ہمیں اعتراض نہیں، نوازشریف کو تکلیف ان کے بیٹوں کی وجہ سے ہوئی ، بیٹے پیسے واپس کردیتے تو نوازشریف تکلیف میں نہ پڑتے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرناچاہتے ہیں، ہمارےپاس بیماری پرسیاست
    کے علاوہ اور بہت کام ہیں، عدالت کے تفصیلی فیصلے سے پہلے کوئی مؤقف نہیں دے سکتے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
    دیا، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست ان کے بھائی شہباز شریف نے دائر کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیاگیا، جس کے بعد ممبز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • ‘نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ‘

    ‘نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ‘

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ، مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہرہے، وہ شدید بیمار ہیں، قوم صحتیابی کیلئے دعا کرے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےمرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے، مریم نواز کو بیمار والد کی تیمارداری کا موقع ملنا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے نواز شریف کو ڈینگی کا مرض نہیں ہے اور کل نوازشریف کی بیماری کاعلاج شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
    دیا، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست ان کے بھائی شہباز شریف نے دائر کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیاگیا، جس کے بعد ممبز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے سماعت کی ، نیب کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور اے جی پنجاب نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سمیت عدالت پیش ہوئے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا گیا ہے نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ان کی صحت بہتر ہونے میں 2 سے 3دن لگیں گے ، نواز شریف اس حالت میں سفر نہیں کرسکتے، عدالت نے استفسار کیا ڈاکٹر محمود ایاز کہاں ہیں؟ جس پر اے جی پنجاب نے کہا وہ راستے میں ہوں گے معذرت چاہتا ہوں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا نواز شریف نیب کاملزم ہے ہمیں بیماری کا پورا خیال ہے، ان کی بیماری قابل علاج ہیں۔

    دوران سماعت میڈیکل بورڈ کےسربراہ ڈاکٹر محمود ایاز عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا عدالت کے نزدیک میڈیکل رپورٹ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

    ڈاکٹرمحمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف دل کےمریض ہیں، ان کا کولیسٹرول لیول بھی ہائی ہے، نوازشریف شوگراور ذہنی دباؤکا بھی شکار ہیں، بون میروورکنگ پوزیشن میں ہیں مگرپلیٹ لیٹس اتارچڑھاؤکاشکارہیں، ان کوبہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ڈاکٹرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ہڑتال کی وجہ سےڈاکٹرشمسی کوکراچی سےبلایا، کل تک ہم پلیٹ لیٹس لگاتے تھے تو وہ فوری کم ہو جاتے ہیں، ہم انہیں ہیموگلوبن کا انجکشن لگا رہے ہیں۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے کہا نوازشریف کو خون پتلا کرنے کی دوائی نہیں دی جارہی ،خون پتلا کرنے کا انجکشن لگایا تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، عدالت نے کہا 11بجے جو چیک اپ ہونا ہے، اس کی رپورٹ پیش کی جائے اور سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی کر دی۔

    وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر محمود ایاز کی جانب سے 10رکنی بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا نواز شریف کا پانچ ڈاکٹرزنے تفصیلی چیک اپ کیا ، ان کی طبیعت رات کو بہتر ہوئی مگراب دوبارہ بگڑ گئی ، انھوں نے رات کو 4گھنٹے نیند بھی کی، ان کو مختلف امراض لاحق ہیں، نواز شریف کی طبیعت شدید خراب ہے۔

    عدالت نے کہا نواز شریف کے علاج سےمتعلق کیا رپورٹ ہے ،جس پر ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا نواز شریف کے مکمل علاج پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ، ان کی حالت تشویشناک ہے، پلیٹ لیٹس30 ہزار تک پہنچ جائیں تو پھر حالت سنبھل جائے گی ، پلیٹ لیٹس50ہزار تک پہنچنے کے بعد سفر بھی کر سکتےہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا نیب رپورٹ کے بعد بھی ضمانت کی مخالفت کرے گی یا نہیں، ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ ان کی حالت تشویشناک ہے ، واضح طور پر  بتایا جائے کہ کیانیب مخالفت کرےگی یانہیں، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا ڈاکٹر سمجھتے ہیں علاج پاکستان میں نہیں توپھرکوئی راستہ نہیں۔

    عدالت اگررپورٹ کے مطابق حالت ایسی نہ ہوئی کہ ملک سے باہرجاسکیں ، ایسی صورت میں کیا راستہ اختیار کیا جائے ،وکیل اشتر اوصاف کا کہنا تھا پلیٹ  لیٹس50ہزار،دل کا مسئلہ نہ ہو تو ملک سےباہرجاسکتےہیں، اب توتحریری طور پرآگیانواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔

    وکیل نوازشریف نے کہا ملک سے باہر علاج بعدکی بات ہے، اس وقت ضمانت ہونی چاہیے تاکہ وہ علاج کرا سکیں ، عدالت کا استفسار کیا کیا نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے تو ایڈیشنل اٹارنی نے بتایا نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں۔

    عدالت نے کہا نواز شریف کےجسمانی ریمانڈ پراحتساب عدالت کےفیصلےسےآگاہ کیاجائے ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا میاں نواز شریف اس وقت جسمانی ریمانڈ ہیں ، جسمانی ریمانڈ پرہونےکی وجہ سےضمانت نہیں دی جا سکتی ، ہائی کورٹ کی سماعت کے بعد احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت


    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، وکیل مریم نواز نے کہا مریم نواز کے پاس کبھی عوامی عہدہ نہیں رہا ، وہ 48 روزتک جسمانی ریمانڈ پر رہیں مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، مریم نوازایک خاتون ہیں جن کوبہت سےحقوق حاصل ہیں۔

    نیب کی جانب سے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب جمع کرایا گیا ، وکیل نے کہا والدکی حالت تشویشناک ہے ،مریم نواز کوتیمارداری کرنی چاہیے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

    وکیل مریم نواز نے بتایا اجازت تو دی گئی مگر بعد میں واپس جیل لے گئے ، مریم نواز پاکستان میں اپنے والد کے پاس واحد اولاد ہیں ،اگر کچھ ہو گیا تو وقت کو  واپس نہیں لایا جا سکتا، جس پر نیب نے کہا ایسا قانون نہیں کہ قیدی کو والدین کی تیمارداری کیلئے ضمانت دی جائے۔

    عدالت نے کہا بتایا جائے کیا مریم کو والد کے ساتھ رہنےکی اجازت دی جا رہی ہےیانہیں ، حتمی طورپربتایا جائےکیانوازشریف اورمریم کانام ای سی ایل میں ہے یا نہیں؟

    لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پرسماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست پرنیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست پرمیڈیکل بورڈ کے سربراہ کل طلب

    گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز کی طبی بنیادوں پر فوری رہائی کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے سماعت کی۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ نواز شریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر نہیں کی، جس پر فاضل بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ نواز شریف اسپتال میں داخل ہیں، ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ درخواست دائر کر سکیں، نواز شریف کو کو ان کی حالت کے پیش نظر پی کے ایل آئی میں منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی سے ڈاکٹر رضا شمسی کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے،اس وقت زندگی و موت کی صورتحال ہے۔

    بعد ازاں عدالت میں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کو طلب کر لیا تھا۔

    واضح رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    ڈاکٹر محمودایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے6ہزارپلیٹ لیٹس رہ گئےہیں، ان کی بیماری کی عمومی تشخیص ہوگئی ہے، پلیٹ لیٹس بحال کرنے کیلئےخون پتلا کرنے کی دوانہیں دےسکتے، اگر خون پتلا کرنے کی دوآ نہ دیں تو دل کا مسئلہ بنتا ہے۔

  • نواز شریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے نوازشریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، وفاق اور پنجاب  حکومت کی کوششوں کےباوجودعدالت سےعلاج کیلئے ریلیف ملا ، امید ہے اپیل میں بھی ریلیف ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا عدالت نےنوازشریف کوعلاج کے لیے ریلیف دیا، ان سب کاشکرگزارہوں جنہوں نےنوازشریف کےلیےدعاکی، وفاقی اورپنجاب حکومت کی کوششوں کےباوجودنوازشریف کوریلیف ملا۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلالت پرحکومتی وزراکاجھوٹ عوام کےسامنےآگیا، ایک سیاسی رہنما کی علالت کو طنز کا نشانہ بنانے پر کیا کہہ سکتا ہوں، سامنے آگیا کہ نواز شریف نے طبی امداد سے کبھی انکار نہیں کیا۔

    نوازشریف کےعلالت پرحکومتی وزراکاجھوٹ عوام کےسامنےآگیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کوئی بھی ڈاکٹرفیصلہ نہیں کر پارہا تھا اور صحت نواز شریف کی متاثر ہورہی تھی، نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا، آج نواز شریف کا علاج سے انکار کا تاثر ختم ہوگیا، اس طرح کی سیاست ملک میں نہیں چل سکتی ، حکومت عوام اوران کے مسائل کی طرف توجہ دے۔

    ان کا کہنا تھا امیدہےعدالتوں سےریلیف ملتا رہےگا، نہ حکومت نے کبھی کہا کہ آپ کہیں بھی علاج کرالیں، کوئی ڈاکٹر فیصلہ نہیں کر پایا کہ علاج کیا اور کہاں ہوگا، نواز شریف نے کبھی بیرون ملک جانے پر اصرار نہیں کیا۔

    امیدہےعدالتوں سےریلیف ملتا رہےگا

    شاہدخاقان عباسی نے کہا جہاں بھی ملک کا فائدہ ہو وہ سیاست جاری رہےگی، حکومت اور وزرا کے رویے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے، 8 ماہ میں ایک بحث  اسمبلی میں نہ ہوسکی، ذمے دار اسپیکر اور حکومت ہے، مثالی کم ظرفی کامظاہرہ کرنے والے عوام کی فکر کریں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست منظور کرلی، درخواست ضمانت50 لاکھ کے مچلکوں اور 2شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی ۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    عدالت نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی

  • اللہ کریم  ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    اللہ کریم ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم  کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا اللہ کریم ہے، عدالت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے جانب سے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اپنے پیغام میں کہااللہ کریم ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست منظور کرلی، درخواست ضمانت50 لاکھ کے مچلکوں اور 2شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی ۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    عدالت نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔