Tag: nawaz-health

  • نوازشریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کے خط کاجواب دے دیا

    نوازشریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کے خط کاجواب دے دیا

    لاہور : نوازشریف کےذاتی معالج نے پنجاب حکومت کےخط کے جواب دے دیا لیکن کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی اور کہا نوازشریف کوجلداسپتال میں داخل کرایا جائےگا،ان کےدل کاپروسیجرہوگاجو پیچیدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کےمعالج ڈاکٹرعدنان نےپنجاب حکومت کےخط کاجواب دےدیا، ڈاکٹر عدنان کے خط میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس شامل نہیں۔

    خط کا جواب کسی برطانوی اسپتال یا لا فرم کے بجائے شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈ پر تحریر کیا گیا، جو لاہور میں ہے لندن میں نہیں۔

    ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب کولکھاگیا ٹوئٹ کیا ، جس میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی صحت جانچنے کے لئے پہلےجمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں۔

    ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رائل برومٹن اسپتال کی رپورٹس جمع کرائی جاچکی ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ، گائز اینڈ سینٹ تھامس اسپتال ، کے ہیماٹولوجسٹس دیکھ رہے ہیں، ان کو جلد اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔

    نوازشریف کا اسپتال میں داخلے کا انحصار ہیماٹولوجسٹ اور نیفرولوجسٹ کی کلئیرنس پر ہے، امراض قلب کے باعث نواز شریف کے دل کا پروسیجر ہوگا، جو پیچیدہ اور ہائی رسک ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اور خطرناک ہے، ذاتی معالج

    خیال رہے پنجاب حکومت نےنوازشریف کی خون کی رپورٹ،پلیٹ لیٹس سےآگاہی کا کہا تھا تاکہ مریض کی تازہ ترین صورتحال سے آگہی ہوسکے تاہم ڈاکٹر عدنان نے خون کی رپورٹ،پلیٹ لیٹس سےمتعلق میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی۔

    گذشتہ روز نواز شریف ڈینٹل اپائنمنٹ کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ تھے ، اس موقع پر ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سےگریز کیا تاہم انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف کی صحت پراپ ڈیٹ ہوگی توخودبتادوں گا۔

    ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اورخطرناک ہے، ان مختصر اور طویل مدتی علاج کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب کےخط کےجواب میں تفصیلی خط بھیج دیا ہے جس میں نوازشریف کی بیماری اور تشخیص کی مکمل تفصیلات ہیں۔

  • نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند

    نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےدماغ کوخون پہنچانےوالی شریان88 فیصد بند ہے ، پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں، ڈاکٹرزنے نوازشریف کی امریکا میں علاج کی تجویزدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں، نااہل حکومت کی سیاست اورذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، حکومت عوام کیلئے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا بندوبست کرے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی امریکا میں علاج کی تجویزدی ہے، نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز کے مطابق کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔

    ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں محمد نواز شریف کی امریکہ منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے، اندرونی اعضاءکے معائنے کے لئے نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے،پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، اسٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے ، ڈاکٹرز شوگر کی مقدار اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

  • نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک کا باعث بن سکتا ہے، ڈاکٹر عدنان

    نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک کا باعث بن سکتا ہے، ڈاکٹر عدنان

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیررسک کا باعث بن سکتا ہے، بیرون ملک ان کی بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل بورڈز کی رائے کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا چاہیے، بیرون ملک ان کی بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا، نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک کا باعث بن سکتا ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کا بورڈ بھی کہہ چکا نوازشریف کو علاج کے لئے باہر بھجوایا جائے، اسپتال سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹرز نے بیرون ملک علاج تجویز کی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات فل بورڈ نےبھی بیرون ملک علاج کی سفارش کی تھی، وزیر صحت نے بھی پریس کانفرنس میں فل بورڈرپورٹ کی توثیق کی ، ای سی ایل سے نام نکلے گا تو بیرون ملک جانے کے انتظامات ہوں گے، ای سی ایل سے نام نکالنے میں تاخیر سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات ہیں۔

    خیال رہے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، جس کے باعث سابق وزیرِاعظم کی لندن روانگی منسوخ ہوگئی ہے ، قطرائیرلائن کی پرواز میں سیٹیں بک کرائی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی علی نوازاعوان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل سےنام نکالنے کی سمری آچکی ہے، منگل کووفاقی کابینہ کےاجلاس میں سمری پرفیصلہ کیا جائے گا جبکہ ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت کی ٹال مٹول نوازشریف کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

  • میری خواہش ہوگی کہ میں بھی میاں صاحب کے ساتھ جاؤں ، مریم نواز

    میری خواہش ہوگی کہ میں بھی میاں صاحب کے ساتھ جاؤں ، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کرانے کے لئے تیار ہیں ،ان کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے، میری خواہش ہوگی کہ میں بھی میاں صاحب کے ساتھ جاؤں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں عدالت کا احترام کرتی ہوں اور عدالت کے حکم کی تعمیل کروں گی ، آج بھی میاں صاحب کو چھوڑنا مشکل تھا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت تھوڑی نہیں بہت خراب ہے، ان کو فی الفور علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنا چاہیے، نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے، میرا نام ای سی ایل میں ہونے سے والد کے ساتھ نہیں جا سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف کوبیرون ملک لے جانے کےانتظامات دیکھ رہے ہیں، نوازشریف کے کل پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر گر گئی تھی، ماں کے جانے کے بعد اب میرا سب کچھ میرے والد نواز شریف ہیں۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صحت پہلے ہے، سیاست بعد میں ہو گی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، میں ابھی ملک سےباہرنہیں جاسکتی ، میرا پاسپورٹ کورٹ میں جمع ہے، بڑا مشکل ہوگا کہ میاں صاحب باہر چلے جائیں اور میں نہ جاسکوں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا میری خواہش ہوگی کہ میں بھی میاں صاحب کے ساتھ جاؤں، نواز شریف کی طبیعت سے متعلق بہت فکر مند رہتی ہوں، ان کی حالت بہت تشویشناک ہے، نوازشریف کو دنیا میں جہاں بھی ممکن ہوسکے جاکر علاج کرانا چاہیے۔

    صحافی نے سے سوال کیا عدلیہ سے آپ کو مزید ریلیف کی توقع ہے، جس پر مریم نواز نے جواب میں کہا انشااللہ سچ غالب ہوکر رہے گا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند

    اس سے قبل ایک اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے حکومت سے ڈاکٹروں کی تجاویز پرمبنی رپورٹ بھی شیئر کی ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرسکتی ہے۔

    ڈان اخبار کے مطابق ای سی ایل سے نام خارج ہونے کی صورت میں نواز شریف اس ہفتے لندن روانہ ہوسکتے ہیں تاہم مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حکومت کو درخواست دینے پر غور کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں شہبازشریف کی وکلا سے مشاورت جاری ہے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر گئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بار بار پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ معلوم نہیں ہورہی۔

  • نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی، لیگی رہنما کا اعتراف

    نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی، لیگی رہنما کا اعتراف

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی تاہم نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کی جانب سےسروسز اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں زیادہ کمفرٹ ہوں گے، اس لیے وہاں جانا چاہتے ہیں۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےباہر جانےکےبارےمیں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکی وہ اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ، مریم نواز اب تک جیل سے باہر نہیں آسکیں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

    مولانا مارچ کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت مولانا کے احتجاج میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یوآئی کا ہے حکومت ان سے بات کررہی ہے، چوہدری برادران مولانا کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔

    خیال رہے نواز شریف کوآج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیےجانےکاامکان ہے ، سروسزاسپتال سےنواز شریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم مریم نواز کی روبکار نہ آنے کی وجہ سےنوازشریف اسپتال میں ہی رک گئے۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، شریف میڈیکل کمپلیکس نواز شریف کوالگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا، مریم نواز کے روبکارملتے ہی نواز شریف کو منتقل کردیا جائے گا۔

  • ‘نواز شریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے’

    ‘نواز شریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے’

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ، ان کو کم پلیٹ لیٹس ، دل کےعارضے کا شدید مرض لاحق ہے۔

    تفصیلات کے  مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نوازشریف کوکم پلیٹ لیٹس، دل کےعارضےکاشدیدمرض لاحق ہے، دونوں بیماریاں سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔

    ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواکیوٹ آئی ٹی پی کامسئلہ ہے، ان کی بیماری کی تشخیص ابھی باقی ہے، سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں نےحالت تشویشناک اور غیرمستحکم بنا دی۔

    ذاتی معالج نے مزید کہا نوازشریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ، بیماریوں نے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈال دیا ہے۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی جبکہ دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی

    اس سے قبل اسپتال زرائع نے کہا تھا کہ سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیر علاج نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف وقفے وقفے سے جاری جبکہ سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، جس کے باعث انھیں وقفے وقفے سے آکسیجن دی جاری ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹراپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ، جس کا مطلب  ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔

    گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کو انجائنا کی درد کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے تھے، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی دو دفعہ انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے، نوازشریف کو گردوں، کولیسٹرول اور جوڑوں کے درد کا بھی سامنا ہے۔

  • ڈاکٹر طاہر شمسی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

    لاہور : ماہرامراض ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہےکہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے، ان کا کابون میروفنکشنل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےمیڈیکل بورڈ میں شامل ماہرامراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا بون میرو جانچنے کیلئے ٹیسٹ کیا گیا ، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، خوشی کی بات یہ ہےکہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی، اس کا نام آئی ٹی پی ہے، جو بچوں اور بڑی عمرکےلوگوں کوہوتی ہے، نواز شریف کی بیماری قابل علاج ہے، اس کی ریکوری 2میں سے کسی ایک دوا سےممکن ہوتی ہے۔

    ادویات کے4 سے 5 دن میں پلیٹ لیٹس کی ریکوری ہوتی ہے، آئی وی آئی جی کے 10سے 12دن بعدپلیٹ لیٹس سیلزنارمل ہوہیں، پلیٹ لیٹس مستحکم رکھنے کیلئے ایک سال تک دوا کا استعمال کرنا ہوگا۔

    خیال رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیاگیا، جس کے بعد ممبز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • ‘مکافات عمل ہے، والد کیلئے روتے رہے لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا’

    ‘مکافات عمل ہے، والد کیلئے روتے رہے لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا’

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کہا والد کیلئے روتے رہے لیکن نوازشریف کو رحم نہ آیا’، جو کچھ ہورہا مکافات عمل ہیں ، مجھے احساس ہے مریم نواز کس کرب سے گزرر ہی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کہا جب میرے والد جیل میں تھے تو ان کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی تو جیل میں طبی سہولتوں سے محروم رکھا گیا تھا، حراست کے دوران میرے والد کے اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور آپریشن کے تین دن بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔

    شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ والد کیلئے روز روتے رہےلیکن نوازشریف کو ہم پر رحم نہ آیا، میرے والد جب جیل میں تھے تو یہ تلخ لمحات تھے ، اس کے باوجود میاں نوازشریف کی صحت اورزندگی کیلئے دعا گو ہوں، مجھے احساس ہے مریم نواز کس کرب سے گزرر ہی ہوں گی۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا میری دعا ہے اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے،مریم نواز کے سر پر والد کا سایہ رہے، والد سے ملنے نہ دینا مریم نواز کیساتھ ظلم ہورہا ہے، نوازشریف کیساتھ مکافات عمل ہے مگر ہمیں تکلیف ہوتی ہے، میرےوالد کیساتھ جوگزری اسکا ذکرکرنے پر آنکھ نم ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آناشروع ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے مزید آئی وی آئی جی کے سولہ انجکشن اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں ، آئی وی آئی جی انجکشن لگانے سے پلیٹ لیٹس کی تعدادبہترہورہی ہے اور تعدادتیرہ ہزار تک پہنچ گئی،جوکم ہوکر سات ہزار تک رہ گئی تھی۔

    نواز شریف کا علاج کرنے والے طبی بورڈ کا کہنا ہے کہ تشخیص میں سامنے آیا کہ نوازشریف کو آئی ٹی پی کا مرض لاحق ہے، جس کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا، فی الحال بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔

    ڈاکٹرز نےنوازشریف کودوران علاج دانت برش کرنے یا شیو کرنے سے منع کردیا، کیونکہ اس صورت میں اخراج خون ہو سکتا ہے۔

  • سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم

    سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی نوازشریف کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیاجائے اور نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیں، جس پر مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے خون کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوئی ہے۔

  • بلاول بھٹو  نوازشریف کی علالت کی خبروں پر فکر مند

    بلاول بھٹو نوازشریف کی علالت کی خبروں پر فکر مند

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی علالت کی خبروں پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہاآصف زرداری، نواز  شریف کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی علالت کی خبروں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی خرابی صحت کی خبروں پرسخت فکرمندہوں اور دعاگوہوں خدا نوازشریف کوجلدمکمل صحت یابی دے، نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزر رہے ہوں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کوصرف سیاسی انتقام کیلئےاذیتیں دی جارہی ہیں ، زرداری اور نواز کا قصور یہ ہے وہ عوام دشمن حکومت کےخلاف ہیں، دونوں کو احتساب کےنام پرانتقام کانشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کو آج پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کےدل میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں، عمران خان کاکسی کوچھوڑوں گانہیں بیان کامطلب زندگیوں سےکھیلناتھا؟ آصف زرداری،نوازشریف کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔

    خیال رہے نواز شریف کا سروسز اسپتال میں علاج کا تیسرا دن ہے ، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہے اب تک ان کو 7 میگا یونٹ لگائے جاچکے ہیں۔

    نوازشریف کوآج انسٹیٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ منتقل کیےجانےکاامکان ہے ، جہاں ان کا پی ای ٹی اسکین کیاجائےگا اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔

    دوسری جانب میڈیکل بورڈ اور سینئر پروفیسر آج دوبارہ اجلاس کریں گے، جس میں کراچی سےآئے بون میرو ٹرانسپلانٹ ماہرڈاکٹر طاہر شمسی بھی رائےدیں گے۔