Tag: nawaz-health

  • نوازشریف کی بیماری کولے کر  شہبازشریف اور مریم سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

    نوازشریف کی بیماری کولے کر شہبازشریف اور مریم سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ بیٹےلوٹ کامال کھارہےہیں اور نوازشریف کی بیماری کولےکرشہبازشریف،مریم سیاست چمکارہےہیں،علاج کرانے سے انکار لندن بھاگنے کا بہانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے اپنے بیان میں کہا نوازشریف کی صحت کی فکرہوتی تون لیگی اس پرسیاست نہ کرتے، نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز شریف اور مریم نواز سیاست چمکا رہے ہیں، بیٹے لوٹ کا مال کھا رہے ہیں، بھائی اور بیٹی بیماری پر سیاست کررہے ہیں۔

    ،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج کرانےسےانکارلندن بھاگنےکابہانہ ہے، وزیراعظم عمران خان نےبیرون ملک جانےکےبجائےشوکت خانم سے  2بار  علاج کرایا، عمران خان کےوالدنےبھی شوکت خانم سےہی علاج کرایا۔

    رہنماپی ٹی آئی نے کہا شریف اپنےبنائےہوئےاسپتالوں سےعلاج کراتےہوئےڈرتےہیں، مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے ن لیگی قوم سےمعافی مانگیں، مہنگائی نواز زرداری کی لوٹو او رپھوٹو پالیسی کانتیجہ ہے۔

    مزید پڑھیں : خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

    ان کا کہنا تھا اربوں قرضےلیےاورہرادارہ اربوں کےخسارےمیں چھوڑگئے، کرپشن اورلوٹ مار سے ملک کی معیشت تباہ کی گئی، نواززرداری پارٹنرشپ نے کرپشن، منی لانڈرنگ سےقوم کاپیسہ لوٹا۔

    یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصد ذمے دار ہوگا۔

    عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گفتگو سےلگتا نہیں وہ نواز شریف کےعلاج میں سنجیدہ ہے، سنجیدگی کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک  میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں کو مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کویہ سہولت دی گئی۔

  • مریم نواز ٹوئٹ کے بجائے والد  کیلئے دعا کریں، یاسمین راشد کا مشورہ

    مریم نواز ٹوئٹ کے بجائے والد کیلئے دعا کریں، یاسمین راشد کا مشورہ

    لاہور : وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ ٹوئٹ کے بجائے اپنے والد کیلئےدعاکریں، نوازشریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کربتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل ڈار،ڈاکٹرسعیداخترسےملاقاتیں ہوچکی ہیں ، لیورٹرانسپلانٹ پرفیصل ڈار نے کہا کہ آلات الشفاکی طرح چاہتاہوں، حکومت اوراپوزیشن غریب آدمی کیلئےلیورٹرانسپلانٹ چاہتی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہےپیسےبھی سرکارکےخرچ ہوں اورخاموشی بھی اختیارکریں، پی کےایل آئی کےمنصوبےکوسپورٹ کریں گے، ڈاکٹرسعید اختر وصال کرجائیں تو کیا پی کے ایل آئی کا منصوبہ بند ہوجائے گا۔

    نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب نے کہا نوازشریف کی صحت بہترہے، جیل میں ان کومکمل طبی سہولتیں دستیاب ہیں، ن لیگ اورشریف خاندان علاج پرسیاست نہ کرے، مریم کومشورہ دوں گی ٹوئٹ کےبجائےان کیلئےدعاکریں۔

    نوازشریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کربتائیں

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجیل کاماحول پسندنہیں، ظاہر ہے نوازشریف جیل میں ہیں دباؤ کاشکارہیں، وہ بیرون ملک جاناچاہتےہیں توکھل کربتائیں، ان کو باہر بھجوانا حکومت کے بس میں نہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کو ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، اگر کوئی نہیں لینا چاہے تو زبردستی تو نہیں کرسکتے، ذمہ داری تو کوئی کسی کی نہیں لے سکتا، یہ چاہتے کیا ہیں، جوخیرخواہ ہیں وہ دعائیں کریں مگرٹوئٹوں پر دعائیں نہ کری

    یاد رہے چند روز قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاتھا حکومت کی طرف سے نوازشریف کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بیرونِ ملک سے ڈاکٹر منگوانے کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے جس پر حکومت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا البتہ سابق وزیراعظم نے علاج نہ کرانے کی ضد پکڑ لی ہے۔

  • شہبازشریف کا نوازشریف کی صحت پر تشویش اور فکر کا اظہار

    شہبازشریف کا نوازشریف کی صحت پر تشویش اور فکر کا اظہار

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت پر تشویش اور فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزراای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں، ملک کوجوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لیجانے کی اجازت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف کا علاج نہ کراناجرم ہے، بیمارشخص کوسیاسی انتقام کانشانہ بناناصرف کم ظرفی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزراای سی ایل میں نام ہونےکےباوجودبیرون ملک جاسکتے ہیں، ملک کوجوہری طاقت بنانےوالےکوعلاج گاہ لیجانےکی اجازت نہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیاکہ نوازشریف کو بلاتاخیرعارضہ قلب کےاسپتال منتقل کیاجائے، کسی تاخیر، غفلت اورمجرمانہ لاپرواہی کےذمہ دارعمران خان اوراُن کی حکومت ہوگی۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا تھاکہ نوازشریف کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 بار انجائنا کا درد اٹھا مگر حکومت انہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کررہی۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، سابق وزیر اعظم کا انکار: ذرائع

    اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا تھاکہ نوازشریف نےکہا آئندہ وہ اپنی تکلیف کاذکریاشکایت نہیں کریں گے، تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کے ساتھ حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    بعد ازاں زیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم نواز شریف نے جیل سے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

    خیال رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پررہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کو جناح اسپتال سے ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

  • رپورٹس کامنتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، نوازشریف کےذاتی معالج

    رپورٹس کامنتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، نوازشریف کےذاتی معالج

    اسلام آباد : نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا 12 جنوری کو معائنہ کیا، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا نواز شریف کا12 جنوری کو معائنہ کیا، ای سی جی، لیب ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی۔

    یاد رہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے اجازت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا ، ذرائع کا کہنا تھا نواز شریف کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ تھا ، ڈاکٹر عدنان ضروری ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ دیں گے۔

    اس سے قبل 9 جنوری کو نواز شریف کی جیل میں قید کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن ، سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت پائی گئی ، جس کے بعد ڈاکٹر نےمکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • نواز شریف کی کنڈیشن اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے،شوکت جاوید

    نواز شریف کی کنڈیشن اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے،شوکت جاوید

    لاہور : نگراں وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کنڈیشن اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے، پاکستان میں بھی ڈاکٹر اچھے ہیں، ہرطرح کا علاج ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کہا کہ سچ ہے نوازشریف اسپتال میں علاج سے ہچکچا رہے تھے۔

    شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، کنڈیشن اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ضرورت پڑی تو مرض کی ہسٹری باہر سے پاکستان منگوائی جاسکتی ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں بھی ڈاکٹر اچھے ہیں، ہر طرح کا علاج ہو سکتا ہے، رپورٹس کے مطابق نواز شریف جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم کی جانب سےنواز شریف کی تیمارداری کے لیےدرخواست نہیں ملی ، درست لگتا ہے کہ نواز شریف جلد ٹھیک ہوکر جیل جانا چاہتے ہیں۔

    شوکت جاوید نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق آئندہ دس دنوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پمز کارڈک سینٹر میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بتدریج بہتری کی طرف مائل ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کے متعدد کلینکل ٹیسٹوں کی رپورٹ پر تسلی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کرے گی جبکہ ای سی جی سمیت نوازشریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔