Tag: nawaz laegue

  • شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف جو تصاویر اور شواہد پیش کئے ہیں وہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس شواہد اور تصاویر تھیں تو پہلے کیوں نہیں دکھائیں گئیں۔

    زعیم قادری نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی نے جعلی تصاویر تیار کیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کا  لاہور میں ہونے والا احتجاج آئین کے دائرے میں رہا تو اسے تحفظ فراہم کریں گے۔

  • ذوالفقارکھوسہ نے نوازلیگ کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا،عابد شیرعلی

    ذوالفقارکھوسہ نے نوازلیگ کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا،عابد شیرعلی

    اسلام آباد: عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ذوالفقارکھوسہ پرپارٹی اور میاں نواز شریف کے بہت احسانات ہیں ۔یہ بات وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کے وزیر عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کاکہنا تھا کہ ذوالفقار کھوسہ پر پارٹی اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے بہت احسانات جن کو کسی بھی صورت فراموش نہیں جاسکتا،لیکن اب وہ احسان فراموش ہوگئے ہیں اورانہوں نے مسلم لیگ ن کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ۔

    عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا دیں یا دھرنی دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم نے عوام کی بھلائی کیلئے جومنصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

    عمران خان نے کے پی کے میں حکومتی نااہلی کو چھپانے کیلئے دھرنے شروع کئے جس کے باعث ملک کی ترقی کو داوٴ پر لگا دیا گیا۔