Tag: Nawaz league workers

  • نواز لیگ کے کارکنان کا جذباتی انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا

    نواز لیگ کے کارکنان کا جذباتی انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا

    لاہور : سیاست کی دنیا کے رنگ عجب ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن مختلف طریقہ سیاست رکھتے ہیں لیکن قربان جائیے نون لیگ پر جن کی سیاست اور اپنے قائد میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار سیاسی مسخروں کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔

    ایک زمانہ تھا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم تھے اور اس دور میں ماڈل ٹاؤن کا سانحہ ہوا جس میں سرکاری مشینری کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلا گیا، چودہ افراد شہید اور سیکڑوں زخمی کر دئیے گئے اور یہیں سے نون لیگ کا پہلا مسخرہ سامنے آیا۔

    جس کو گلوبٹ کہتے ہیں، گلوبٹ کی مسخرانہ حرکتیں اس حد تک شرمناک تھیں کہ گلو بٹ ڈھٹائی اور مسخرے پن کا آئی کون بن گیا۔

    نون لیگ کو یہیں سبق سیکھ لینا چاہتے تھا لیکن پاناما لیکس ، ایون فیلڈ فلیٹس اور العزیزیہ ریفرنس میں جب سے میاں نواز شریف پہلے گرفتار اور اب ضمانت پر آئے ہیں، کارکنوں کے روپ میں ن لیگ کی صفوں میں بہت سے مسخرے دکھائی دیتے ہیں۔

    ان کئی مسخروں میں ایک صاحب درجہ کمال پر ہیں، یہ کہیں شدید غم میں آنسو بہاتے نظر آتے ہیں تو کہیں قائد کی پیشی کے موقع پر فیڈر پیتے نظر آتے ہیں اور کہیں کام ہونے کے بعد بریانی لوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

    بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں صاحب کی پیشی پر بھی بنیان پھاڑ کر روتے نظر آتے ہیں، یہ کارکنان نظریاتی ہیں، جذباتی ہیں یا حادثاتی ہیں، خود آتے ہیں یا لائے جاتے ہیں لیکن ان کا وجود شریف خاندان سے کارکنوں کی عقیدت کو بہت واضح کر دیتا ہے۔

  • لاہور :دھرنوں کی مخالفت کرنے والی ن لیگ کے کارکنان کا دھرنا، ٹریفک معطل، عوام پریشان

    لاہور :دھرنوں کی مخالفت کرنے والی ن لیگ کے کارکنان کا دھرنا، ٹریفک معطل، عوام پریشان

    لاہور : نون لیگ کے کارکنوں نے ڈیفنس موڑ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا، کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں دھرنے دینے والوں پر انگلیاں اٹھانے والوں نے خود بھی دھرنا دے دیا۔ لاہور میں نون لیگ کے کارکنوں نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دے دیا۔

    مشتعل کارکنان نے ڈیفنس موڑ پر کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران ٹریفک روک دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنا چار رگھنٹے تک جاری رہا، اس دوران کارکنان نے حکومت کیخلاف شیدی نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    دھرنے کے باعث والٹن روڈ، ڈیفنس مین بلیورڈ، کیولری گراؤنڈ، فردوس مارکیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کارکنوں کی گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ڈیفنس موڑ چوک پر لیگی کارکنوں سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے، مظاہرین نے گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے، بعد ازاں چار گھنٹے تک احتجاج کرنے والے کارکنان دھرنا ختم کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔