Tag: nawaz league

  • ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : نون لیگی کے ایم پی اے ملک ارشد نے اپنے بھائی کی شادی کے لئے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا۔
    ہاکی گراؤنڈ میں بینڈ باجے بجیں گے تو قومی کھیل کا بھی بینڈ بجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نواز لیگ کے ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا۔ بھائی کی شادی کیلئے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگوادیئے، کیٹرنگ کا سامان اور پراٹھے پکانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی کا کام ہوا تھا۔ شاید اسی لیے کہ ایم پی اے کے بھائی کی شادی کرائی جائے، دھوم دھام سے شادی کی تیاری ہوتی رہی اور انتظامیہ یہ سارا منظر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔

  • ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیب وہ یہ طریقہ نہ اپنائے جس سے علاقائی سوچ پھیلے، ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، انگلیوں کےاشاروں پر چلنے والے خیبر پختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں نیب چیئرمین کو ذاتی طور پرجانتا ہوں وہ اچھے انسان ہیں، نیب کو ایسا طریقہ نہیں اپنانا چاہئے جس سےعلاقائی سوچ پھیلے۔

    کرپٹ زدہ حکمران آزاد ہیں جبکہ پی پی کا وزیر گرفتار ہے 

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کسی وزیر پر الزام ہو تو اسےگرفتار کیا جاتا ہے، حکمران کرپشن کیسز ثابت ہونے کے باوجود آزاد ہیں، عدالتوں کے فیصلوں کو مانا پھر بھی ساری تکلیفیں ہمارے لئے کیوں؟ قانونی کارروائی کریں مگروقت کا بھی خیال رکھیں، سندھ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے، نیب کے تفتیشی افسر کا تفتیش سے متعلق بیان تعصب پر مبنی ہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، صوبے کے عوام کوخشک سالی کی طرف دھکیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مخصوص علاقوں کے لوگوں کو نوازاجارہا ہے۔

    جب بھی نوازشریف اقتدار میں آئے سندھ کے افسران برطرف ہوئے، سندھ حکومت کے ساتھ جو وعدہ ہوا وہ کبھی پورا نہیں کیا گیا، پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، لوگ بھوکے مرجائیں گے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، ان کی نیت پاکستان کے لئے اچھی نہیں، یہ لوگ اپنے مفادات کےلئے پاکستان کی حکومت چاہتےہیں۔

    لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں کیونکہ جب سارے دروازے بند ہو تو پھردعا کے دروازے کھلوانے جاتے ہیں، دعا کا درومدار بھی نیت پر ہے یہ مفادات کیلئے اقتدار چاہتے ہیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب نظریہ نہیں ہیں، نظریہ ڈرتا، بھاگتا یا جھکتا نہیں اور نہ ہی مفاہمت کرتا ہے، چوہدری نثار کے لئے کہا تھا انوکھا لاڈلہ کھیلنے کو مانگے چاند اور وہ چلے گئے۔

    انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے

    مولابخش چانڈیو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپائر کی انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے، میں نجومی نہیں،ذاتی خیال ہےانتخابات 2018میں ہونگے،

    انہوں نے کہا کہ منظور وسان کے خوابوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، آصف زرداری نے 5 سال کامیابی سے جمہوریت کو آگے بڑھایا، پیپلزپارٹی نے ملک سے آمریت کے خاتمے کی راہ نکالی۔

  • پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع

    پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع

    اسلام آباد : نواز لیگ نے پارٹی کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں شروع کردیں، اس حوالے سے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیگی رہنماؤں کا دورہ سعودیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق نواز لیگ کی قیادت نے پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    شریف برادران کی اچانک سعودی عرب روانگی محض دورہ نہیں ہے، دورے کا مقصد امریکا سے بحران سے نکلنےکے لئے مدد طلب کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی امریکا کے ساتھ آج کل دوستی عروج پر ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیگی قیادت نے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ن لیگ فی الوقت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ براہ راست امریکا سے مدد حاصل کرسکے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئےشہباز شریف پہلے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، گرین سگنل ملنے کے بعد انہوں نے لیگی قیادت کو سعودی عرب آنے کامشورہ دیا۔

    ن لیگ کی قیادت سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گی، ملاقات میں پارٹی ساکھ کی بحالی، اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر کرانے کیلئے مدد لےگی۔


    مزید پڑھیں: شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ


    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی سے متعلق معاملات پر بھی غور ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • نااہل شخص کو ووٹ کیوں دیں؟ ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی، دوارکان باغی

    نااہل شخص کو ووٹ کیوں دیں؟ ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی، دوارکان باغی

    اسلام آباد : نون لیگ میں پھوٹ پڑ گئی دو اراکین باغی ہو گئے۔ رضا حیات ہراج نااہل شخص کو ووٹ دینے قومی اسمبلی ہی نہیں آئے۔ سرزمین خان نے بھی پارٹی سے منہ موڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی ڈگمگاتی کشتی بغاوت کے بھنور میں پھنسنے لگی، نااہل نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا تو اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

    نون لیگ کے رکن سابق وزیر مملکت رضا حیات ایوان سے غیرحاضر رہے، ان کا کہنا ہے کہ ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔ جبکہ ن لیگ کے ایک اور ایم این اے سرزمین خان نے بھی پارٹی سے منہ موڑ لیا۔

    پارلیمانی سیکریٹری سرزمین خان نے قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پر ووٹ دینے سےانکارکردیا، نتیجہ یہ نکلا کہ سرزمین خان کو پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیاہے۔


    مزید پڑھیں: الیکشن ایکٹ، اپوزیشن کا ترمیمی بل کثرت رائے سے مسترد


    اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نواز شریف کے خلاف میدان میں دکھائی دیئے۔ اپنے تو اپنے اتحادیوں نے بھی لال جھنڈی دکھا دی۔ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور اعجازالحق ایوان میں دور دور تک نظر نہیں آئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ چاریا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شوکت بسرا

    ن لیگ چاریا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شوکت بسرا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ بہت جلد چار یا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، تیس دسمبرتک ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوجائے گا، سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شوکت بسرا نے کہا کہ ذوالفقارکھوسہ کےساتھ 40 سے50ایم پی اے ہیں اور جلد ہی ن لیگ کادھڑن تختہ ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عدالتوں کامذاق اور قانون کاتمسخر اڑایا جارہا ہے۔

    ملزمان پورے پروٹوکول کےساتھ عدالتوں میں پیش ہوتےہیں، ملزمہ شہزادی بی بی مریم نوازعدالتوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنے لیکن ہم کبھی عدالتوں سےنہیں لڑے، ہم تختہ دار پر لٹکے مگر افواج پاکستان کےخلاف عالمی سازش کاحصہ نہیں بنے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے، اس واقعے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صوبےمیں کارکردگی کاپول کھل گیا، شہبازشریف کام نہیں صرف شوبازیاں کرتےہیں۔

    شوکت بسرا نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، نوازشریف اور بانی ایم کیوایم کا ایجنڈا ایک ہے، شہبازشریف ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس میں مرکزی ملزم ہے، اب مائنس شریف ہوگا، یہ لوگ اللہ کی گرفت میں آئےہیں، ن لیگ میں مشاورت ہورہی ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلیاں توڑدیں۔

  • نوازلیگ کی کوشش ہے جمہوریت ڈی ریل ہو، عمران خان

    نوازلیگ کی کوشش ہے جمہوریت ڈی ریل ہو، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی کوشش ہے جمہوریت ڈی ریل ہو، میراجرم صرف دھاندلی کیخلاف بات کرناہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ احتساب عدالت میں جو کچھ ہوا اس سےجمہوریت کوشکست ہوئی، حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی،یہ جمہوریت نہیں، چیئرمین سینیٹ کو پتہ ہونا چاہیے یہ جمہوریت نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی مجرم کو پارٹی سربراہ بنانےکیلئے بل پاس نہیں ہوتا، قوم کا پیسہ بچانےکی بجائے مجرموں کو بچایا گیا۔

    پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف بل پاس کرتی ہے، میراجرم صرف دھاندلی کےخلاف بات کرناہے، مجرمہ کو40گاڑیوں کا پروٹوکول دیا گیا، دنیا میں کہیں مجرمہ کا استقبال کرنے وزیر نہیں جاتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی، کیا شفاف الیکشن کی بات کرنادہشت گردی ہے۔

    ہائیکورٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا کہے گا تو پیش ہوجاؤں گا، مجھے نکالا تو یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے ڈراموں کاوقت ختم ہوچکا ہے، پنجاب میں تبدیلی کے نام پر پولیس کو ڈاکیا بناکر رکھ دیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اورزرداری ایک دوسرے کی وجہ سے بچے رہے، منی لانڈرنگ میں پکڑےجائیں توپیسہ فریزہوجاتا ہے، یہ دونوں اب تک مک مکا کرکے چلتے رہے،1970کے بعد سے ملک میں آج تک شفاف الیکشن نہیں ہوئے۔

  • بختاور بھٹو نے  نوازلیگ کو ناکام لیگ قرار دے دیا

    بختاور بھٹو نے نوازلیگ کو ناکام لیگ قرار دے دیا

    کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے کہا ہے کہ نوازلیگ کوناکام لیگ قراردےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قرضوں تلے دبا دیا گیا، معیشت مذاق بن گئی ہے۔

    بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں نوازلیگ کو ناکام لیگ قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نےملکی معیشت پرسب اوکےکی رپورٹ دے دی اور سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی معاشی شرح نمودس سال کی بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

    اس سے قبل بھی احسن اقبال نے معیشت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت 2013کےمقابلےمیں بہترہے،توانائی کے منصوبوں سےدرآمدات پر دباؤ پڑا ہے،  ٹیکسوں کی وصولی میں دوگناُ سے زائداضافہ ہوا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کی انتخابی مہم دکھانے پرپی ٹی وی کیخلاف کارروائی کی درخواست

    ن لیگ کی انتخابی مہم دکھانے پرپی ٹی وی کیخلاف کارروائی کی درخواست

    اسلام آباد : نون لیگ کی انتخابی مہم دکھانے پر ریٹرننگ افسر نے پی ٹی وی کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر)صفدر کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کو نون لیگ کی انتخابی مہم دکھانا مہنگا پڑ گیا، پاکستان ٹیلی ویژن کو مریم نواز کی ریلی کو کئی گھنٹوں تک لائیو کوریج دینے پر ریٹرننگ افسر نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

    اپنے خط میں آر او کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ مسلم لیگ ن کی ریلی کو کوریج دے رہا ہے پی ٹی وی کے خلاف کارروائی کی جائے، ریٹرننگ افسر کا مطالبہ تھا کہ حلقے میں تمام امیدواروں کو یکساں کوریج دی جائے۔

    دوسری جانب کیپٹن (ر)صفدر پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا وار ہوگیا، الیکشن کمیشن نے ان کیخلاف بھی شو کاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ان سے 2 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما محمودالرشید، سعدیہ سہیل اورڈپٹی مئیر لاہورمیاں طارق کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

     واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر الیکشن17ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔

  • ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان کو دفن کردیا، بلاول

    ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان کو دفن کردیا، بلاول

    فتح جنگ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کو محدود کرنےکی کوشش کی گئی، ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان کو دفن کردیا، ان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے متعلق بھی اچھی خبر نہیں آرہی، اب امریکا نے بھی آنکھیں دکھانی شروع کردی ہیں۔

    ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان نےخود کونہ بدلا تو وہ ہمیں بدل دیں گے، ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، دہشت گردی جنگ میں ہزاروں قربانیوں کےباوجود ہم پرالزام لگایا جارہا ہے، الزام تو پہلے بھی لگاتے تھے مگراب امریکا دھمکی دینے پر آگیا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہا ہوچکا ہے، دنیا ہماری بات ماننے کو تیارنہیں، ہم پر کوئی اعتبارنہیں کررہا،اس کا ذمہ دار کون ہے؟

    مخالفین دیکھ لیں پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے

    انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پی پی ایک صوبے میں سمٹ گئی ہے، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آنکھیں کھول کر دیکھیں، پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے، سازشی منصوبے کے تحت پیپلزپارٹی کو محدود کرنےکی کوشش کی گئی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا، وہ جانتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا، شہید محترمہ بینظیربھٹو اورہزاروں کارکنوں کو قتل کیا گیا، مگر ہم نے عوام اور غریبوں کی سیاست نہیں چھوڑی، ہم نے کبھی کسی آمر کےسامنے سر جھکایا اور نہ ہی دہشت گردوں سے ڈرے۔

    نواز لیگ کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اچھی یا بری ہرحکومت کی ایک خارجہ پالیسی ہوتی ہے لیکن نواز لیگ کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، میاں صاحب دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے، دنیا کو اپنے مسائل بتانے پڑتےہیں۔

    نواز حکومت نے چارسال تک کوئی وزیر خارجہ نہیں بنایا، اب اگر وزیر خارجہ بنا ہی دیا گیا ہے تو وہ دوسرے ممالک میں جانے کی بجائے جی ٹی روڈ پرکھڑا ہوگیا، وزیرخارجہ جی ٹی روڈ پرکھڑے ہوکر پوچھ رہا ہے کہ میرے قائد کوکیوں نکالا گیا؟

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان کو دفن کردیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متفق تھیں، پلان پر مکمل عمل نہیں کیا جارہا،۔

    فوجی آپریشن ایک پوائنٹ تھا، اس سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، فرقہ پسندی،دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے تو قوم کو ایک کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر سیاسی جماعتیں بنالیں اور حکومت کی مدد کیلئے اسمبلی میں آکر بیٹھ جائیں، ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔

    خان صاحب کے تبدیلی کے دعوے سراسر جھوٹے ہیں

    انہوں نے عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی حالت دیکھ کرآیا ہوں، وہاں جاکر پتا چلا کہ جھوٹ، جھوٹ اور سب جھوٹ ہے، خان صاحب کے تبدیلی کے دعوے سراسر جھوٹے ہیں، تبدیلی کے نعرے کی ضرورت پڑتی ہے تو خان صاحب پہاڑ پر چڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں، پھراترتے ہی نہیں۔

    کے پی کے کے لوگ ڈینگی میں مبتلاہو رہے ہیں اور خان صاحب جلسوں میں تقریریں فرما رہےہیں، عمران خان صاحب دہشت گردوں سے تو ڈرتے ہی ہیں کیا اب آپ نے مچھر سے بھی ڈرنا شروع کردیا ہے؟

    کے پی کے حکومت ایک مدرسے کو کروڑوں روپے دے دیتی ہے، دنیا اندھی نہیں، وہ دیکھ رہی ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں، آپ عوام سے جھوٹ بول سکتے ہیں مگر دنیا آپ کے دھوکے میں نہیں آئیگی۔

    ملک نازک صورت حال سے گزر رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں ملک نازک صورت حال سے گزر رہا ہے، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری تمام معاملات پر نظر ہے، ن لیگ عوام کو اصل صورتحال نہیں بتارہی، یہ صرف کرسی کیلئے لڑ رہے ہیں، الزامات کی سیاست ہورہی ہے۔

    نوازشریف ہوں یا عمران خان ان میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ کیونکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس کوئی منشور نہیں، یہ دائیں بازو کی سیاست کرتے ہیں، یہ رائٹرز سیاست ہیں، غریب، کسان،مزدور، عوام ان کے ایجنڈے میں نہیں۔

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے تووہ صرف اور صرف اقتدار میں رہنا ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے ذاتی مفاد اور اقتدار کیلئے سیاست کرتے ہیں۔

    نااہل میاں صاحب آپ کی حکومت بھی ناکام ہے

    سابق وزیر اعظم نوز شریف کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کس بات کی ترقی کی بات کررہے ہیں، ملک میں صاف پانی کو لوگ ترس رہے ہیں، تمام حکومتوں نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا ن لیگ نے چار سال میں لے لیا ہے۔

    صنعتوں کا یہ حال ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہوتی جارہی ہیں، تاجرپریشان ہیں، مزدور رات کو بھوکا سوتا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کیا یہ ہے آپ کی ترقی؟ کیا آپ اسے ترقی کہتےہیں ؟ نااہل میاں صاحب آپ کی حکومت بھی ناکام ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام حالات سے مایوس نہ ہوں، پی پی پی کا جھنڈا اب میں نے اٹھا لیا ہے، ہم ان حالات سے گھبرانے والے نہیں، پیپلزپارٹی کو جب اقتدار ملا جب ملک دو ٹکڑے ہوچکا تھا،90ہزار فوجی بھارتی فوج کی قید میں تھے، پھر قوم نے دیکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھارتی قید سے فوجی آزاد کرائے، اپنی سرزمین بھی واپس لے لی۔

    ذوالفقار بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا، لوگوں کو روزگار دیا، کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا، سابق صدر آصف علی زرداری نے مشکل حالات میں پاکستان کھپے کانعرہ لگا کرعوامی اور جمہوری حکومت قائم کی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضرورت پڑنے پر ملک کیلئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کرتی ہے۔

    عوام میرا ساتھ دیں مایوس نہیں کروں گا

    بلاول بھٹو نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی حمایت اور طاقت پر یقین رکھتا ہوں، اگرعوام میرا ساتھ دیں تو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، ملک کو آگے لے کرجاؤں گا۔

    اقتدار میں آکر ہم ملک سے غربت کا خاتمہ کردیں گے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کیا جائے گا، ہماری حکومت میں کسان کو فصل کی قیمت اور مزدور کو اس کا جائز حق دیا جائیگا، ہم مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی ہو یا ٹرمپ کا بیان، آپ نے گھبرانا نہیں، پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے،جو دہشت گردوں کو للکارتی ہے، پیپلزپارٹی امریکا سے بھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے۔

    پی پی نے سلالہ حملے کے بعد نیٹو سپلائی لائن، ائربیسز کو بند کردیا تھا، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ امریکا نے کسی ملک سے معافی مانگی۔

  • مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیںگے، ن لیگی اراکین

    مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیںگے، ن لیگی اراکین

    اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چند مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء نے سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پالیسیوں اور منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ چند سیاستدان محاذ آرائی سے مذموم مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں، مایوس سیاستدانوں کے عزائم کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، چیلنجز کا عوام کے حق حاکمیت کے احترام سے مقابلہ ممکن ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک نے ماضی میں ان اصولوں سے روگردانی کر کے بھاری قیمت ادا کی، ن لیگ آئین کی بالادستی کے لئے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ نون چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔