Tag: nawaz league

  • آزاد کشمیر: ن لیگ پیپلزپارٹی تصادم، پی پی کارکن جاں بحق

    آزاد کشمیر: ن لیگ پیپلزپارٹی تصادم، پی پی کارکن جاں بحق

    کوٹلی : آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرمی میں پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

    سابق صدرآصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری, اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کی واقعے کی پر زور مذمت کی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے واقعہ کو لیگی رہنماؤں کی اشتعال انگیزتقریروں کا نتیجہ قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابقآزاد کشمیرکے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال میں بلاول بھٹو کنونشن میں ن لیگی کارکنوں کی مداخلت کےباعث خون خرابہ ہوگیا۔

    ن لیگی کارکنوں نے جلسےمیں پیپلزپارٹی مخالف نعرے لگائے اورپھتراؤ کیا جس کے بعد ہنگامہ ہوگیا،پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کےلئےآنسوگیس کے شیل برسائے، ہنگامہ آرائی کے دوران جلسے کے لئے چھتوں پرچڑھے کچھ لوگ نیچے گرگئے۔ جس کے نیتجےمیں ہلاکت ہوئی اورکچھ لوگ زخمی بھی ہوئے.

    جلسے میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کشمیر کی قیادت موجود تھی۔ ہنگامہ آرائی کے باوجود جلسہ جاری رہا اوربعض زخمی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

    ہنگامہ آرائی کے بعد علاقےمیں فوج پہنچ گئی۔ جبکہ ن لیگ کے پندرہ کارکن گرفتارکرلئے گئے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ اورفریال تالپورنےبھی واقعےکی مذمت کی ہے،فریال تالپورنےکہا کہ نکیال کاواقعہ آزادکشمیر الیکشن چوری کرنے کاآغاز ہے۔

  • ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ پلان چل رہا ہے، پیپلزپارٹی

    ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ پلان چل رہا ہے، پیپلزپارٹی

    کراچی : صوبائی وزراء، مشیران اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ کا ایکشن پلان چل رہا ہے، جو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

    ہماری تصاویر جاری کرکے الزامات لگائے جارہے ہیں اور اگر تصاویر پر الزامات ہیں تو پھر ان سے شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل سمیت اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔

    سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر تنقید اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بات ہو تو اس پر خاموشی یہ دوغلی پالیسی نہیں تو کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کراچی میں پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب سے صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی، راشد ربانی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر نجمی عالم، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر پارٹی کی خواتین ونگ سمیت دیگر ونگ سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اوار شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

  • ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے بدبودار پانی کے ذریعے تعفن پھیل رہا ہے اور کراچی میں عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے، خدارا اس مسئلے سے شہر یوں کی جان چھڑائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہےہیں، معاملے کی تحقیقات کرواکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.

    سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر ایم کیو ایم کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا،نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں گٹروں کےمعاملےپرایم کیوایم کانام کیوں لیا گیا؟جبکہ خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت گٹرکےمسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔

  • ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ میں اتحاد

    ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ میں اتحاد

    کراچی : ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈی ایم سی ساؤتھ کا چیئرمین ایم کیوایم اور وائس چیئرمین ن لیگ کا ہوگا ،دونوں جماعتوں کے درمیان اس بارے میں تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کے صدر سلطان بہادر خان اور جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل ،عادل خان، محمد دلاور اور کامران فاروقی سے ملاقات کی ۔

    ملاقات میں طے پایا کہ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ میں ڈی ایم سی ساﺅتھ کا چیئرمین ایم کیوایم کا ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا ۔

    اس موقع پر تحریری معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس پر دونوں فریقین نے دستخط بھی کئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے بھی دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ن کے ایم این اے ملک ریاض قتل کیس میں بری

    ن کے ایم این اے ملک ریاض قتل کیس میں بری

    لاہور: نواز لیگ کے ممبر قومی اسمبلی کو عدالت نے قتل کیس میں بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے این اے 118 سے مسلم لیگ نون کے ایم این اے ملک ریاض کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ این اے 118 سے مسلم لیگ نون کے ایم این اے ملک ریاض، ان کے بھائی ملک ابرار اور شیخ ندیم کیخلاف 2005 میں شرافت نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    سیشن عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایم این اے ملک ریاض اور ان کے بھائی ملک ابرار کو بری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مرکزی ملزم شیخ ندیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ملک ریاض کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کا نام سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔

  • عدالت نے لیگی رہنما خواجہ حسان کیخلاف درخواست مسترد کردی

    عدالت نے لیگی رہنما خواجہ حسان کیخلاف درخواست مسترد کردی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ حسان کے بطور چیئرمین یوسی منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی ۔

     تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری مسعود عزیز نے خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ حسان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ حسان چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

    چیئرمین یوسی منتخب ہونے سے چند روز قبل ہی انھوں نے عہدہ چھوڑا جبکہ قانون کے مطابق سرکاری عہدے کے بعد دو سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لیا جاسکتا مگر اس کے باوجود خواجہ حسان بلامقابلہ چیئرمین یوسی ایک سو سات منتخب ہوئے۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نےریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات نہیں اٹھائے لہذا درخواست ناقابل سماعت ہے۔

    جسٹس کریم نے درخواست پر چند روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔

  • وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    فیصل آباد میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور پانچ افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت آٹھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ پچس ملزمان نامعلوم ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں اسلحہ کی نمائش پر تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور کے دو گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • ننکانہ صاحب : نواز لیگ پی ٹی آئی تصادم میں دو پی ٹی آئی کارکنان چل بسے

    ننکانہ صاحب : نواز لیگ پی ٹی آئی تصادم میں دو پی ٹی آئی کارکنان چل بسے

    ننکانہ صاحب : ن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنان میں خونی تصادم کے دوران دوکارکن جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے روز بھی خون ریزی جاری ہے ۔

    ننکانہ صاحب میں ن لیگ سے تصادم میں دو پی ٹی آئی کارکنان چل بسے جبکہ فیصل آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا رکن جان سےگیا۔

    ، پی ٹی آئی کے رانا افنان احمد خان کی کامیابی پرکارکنان ننکانہ صاحب کے عوام سے اظہار تشکر کے لئے نکلے تو ان کا وزیرآباد چوکی کے قریب ن لیگ کے کارکنان سے سامناہوا۔ دونوں جانب سے تلخ کلامی کے بعدگولی چل گئی۔

    پی ٹی آئی کے کارکن اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی کارکنان کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔

    واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے رانا افنان احمد خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رانا مجیب افضل سے تھا۔ دونوں امیدوار اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے قریبی رشتے دار ہیں۔ اور آپس میں بھی چچا زاد بھائی بھی ہیں۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم : امیدوار پُرعزم اور عوام پرجوش

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم : امیدوار پُرعزم اور عوام پرجوش

    لاہور : پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن کی مہم زوروں پر ہے۔ الیکشن سے پہلے آخری اتوار ہونےکی وجہ سے شہروں اور قصبوں میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کچھ دن کی دوری پر ہیں، انتخابی دنگل کے لئے عوام پرعزم ہیں،اور امیدواروں کے دعوے بھی اپنے عروج پرجا پہنچے ہیں،۔

    پنجاب کے پہلے مرحلے میں دو کروڑ پچاسی ہزار تین سو انتیس افراد ووٹ کاسٹ کریں گے۔ لاہور، فیصل آبادسمیت بارہ اضلاع میں اکتیس اکتوبرکوپولنگ ہوگی۔

    نون اور جنون بھی میدان میں مقابلے کے لئے بے قرار ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    جبکہ تحریک انصاف کے امیدواربھی جیت کے لئے پرامید دکھائی دےرہےہیں۔ کس کی جیت ہوگی اور کس کی ہو گی ہاریہ فیصلہ ان صرف چند دن کی دوری پر ہے۔

  • این اے 122 : ماہر نجوم نے ایاز صادق کی جیت کی پیش گوئی کردی

    این اے 122 : ماہر نجوم نے ایاز صادق کی جیت کی پیش گوئی کردی

    لاہور : ماہرعلم نجوم اے ایس چوہدری عرف ماموں نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی جیت کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب میں جہاں نواز لیگ کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے علیم خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    ماہرنجوم اے ایس چوہدری عرف ماموں نے ستاروں کی چال دیکھ کر ایاز صادق کو فیورٹ قراردیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر متوالے ایاز صادق اور کھلاڑی علیم خان کے جیت کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

    حلقے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، جبکہ ماموں کا کہنا ہے کہ ستارے تو ایاز صادق کے حق میں ہیں، لیکن کیا پتہ کب ستاروں کا موڈ تبدیل ہو جائے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹیوٹر اور فیس بک پر دونوں جماعتوں کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کے جیتنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

    ایک منچلے نے ٹوئٹ کیا کہ ووٹ فار نیا پاکستان ۔ ووٹ فار علیم خان۔ اس جواب میں ٹوئٹ آیا کہ ایاز صادق ہی جیت کے اصل حقدارہیں ۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ وقت کیا فیصلہ کرتا ہے، اس بڑے معرکہ میں کس کے سر جیت کا تاج ہوگا اور کون شکست سے دوچار ہوگا۔