Tag: Nawaz shairf

  • نواز شریف کی ایون فیلڈریفرنس فیصلہ مؤخرکرنے کی درخواست آج دائر جائے گی

    نواز شریف کی ایون فیلڈریفرنس فیصلہ مؤخرکرنے کی درخواست آج دائر جائے گی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست آج دائر کی جائےگی، ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ رکوانے کے لئے اپیلیں شروع کردیں ہیں ، نوازشریف وکلا سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست تیار کرلی گئی ہے اور درخواست آج احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی۔

    فیصلہ لکھنے میں مصروف جج محمد بشیرآج بھی رخصت پر ہیں، درخواست دائر ہونے پر ڈیوٹی جج ارشد ملک سماعت کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف فیصلے کے وقت عدالت میں پیش ہوں یا نہ پوں اس سے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ کمرہ عدالت میں کھڑے ہو کر سننا چاہتا ہوں، فیصلہ حق میں آئے یا خلاف پاکستان جاؤں گا۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ


    ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے پر پاکستان جاؤں گا، عوامی نمائندہ ہوں، بزدلی کا مظاہرہ نہیں کروں گا، گھبرانے والا نہیں‌، مگر بیگم کلثوم نواز 21 دن سے وینٹی لیٹر پر ہیں، میری اہلیہ کا گزشتہ روز آپریشن ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ فیصلہ 6 جولائی کو جمعے کے روز سنایا جائے گا، احتساب عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نے دس مئی کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کرپشن مقدمات میں سزاہوئی تو اپیل نہیں کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں سندھ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی۔

    سابق صدر زرداری کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ گرم ترین موسم میں بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور اس سخت گرمی میں سندھ کے لوگوں کو بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

  • دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے، نواز شریف

    دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کےبیان پر تشویش ہے،قوم کو آئی ایس آئی پر فخر ہے۔

    پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ناکام بنا دیں گے۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کےدورے پر وزیر اعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے ۔

    ہمیں اپنےانٹلیجنس ادارے پرفخر ہے،ملک کو خوشحال بنانےکیلئےانتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے،حکومت اور مسلح افواج مل کر کردشمن کےناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔

    انٹیلی جنس ادارے خطرات سے نمٹنے کیلئے رابطےمزیدمربوط بنائیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رضوان اختر نے ملک کو درپیش سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

    وزیراعظم اورآرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پراطمینان کااظہار کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ و فاقی وزرا بھی تھے۔

  • نوازشریف اہم معاملات پربھی ٹیلی فون نہیں کرتے، آصف علی زرداری

    نوازشریف اہم معاملات پربھی ٹیلی فون نہیں کرتے، آصف علی زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نےوزیراعظم نواز شریف سے شکوہ کیا ہےکہ یمن کی صورتحال ہو یا کوئی دوسراہم معاملہ نوازشریف نے کبھی فون کرنےکی زحمت بھی نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    تفصیلات کے مطابق یمن کی کشیدہ صورتحال پر غورو خوص  کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال خطرناک ہے لیکن وزیراعظم نے مشورے کے لئے فون تک نہیں کیا۔

    اس موقع پرعوامی نینشل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا کہ حکومت نے اعتماد میں نہ لیاتوہم بھی وقت آنےپراپنا فیصلہ سنادیں گے، اپوزیشن جماعتیں وقت آنے پر اپنے پتے شو کریں گی۔

    ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم قومی پالیسی واضح کریں ، یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام  یمن پرآل پارٹیزکانفرنس میں جے یوآئی کے رہنمامولانا فضل الرحمان نہیں آئے۔ تحریک انصاف اورجماعت اسلامی  کے رہنماؤں نے بھی شرکت نہیں کی۔

  • نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:وزیراعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان لندن میں ملاقات کے دوران افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی برطانوی وزیراعظم کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔

    تینوں رہنماؤں کی ناشتے کےمیز پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی سیکیورٹی اوردوطرفہ امو رپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اورافغان صدراشرف غنی ان دنوں برطانیہ میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم بھی  ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    بھارتی وزیر اعظم بھی ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    نئی دہلی: پاکستانی ہیکرز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر کی ویب سائٹ ٹیم مودی ہیک کرلی ۔

    ہیکرز نے ویب سائٹ پیغام لکھا ہے کہ انڈیا ایک دہشتگرد ملک ہے اور معصوم کشمیریوں کو نشانا بنا رہے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی پیغام چھوڑا ہے کہ کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔بھارتی فوج کشمیر میں روزانہ معصوم بچوں پر تشدد اور عورتوں کو زیاتی کا نشانا بناتی ہیں۔

    ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اپنی فوج کو واپس بلاؤ اور کشمیریوں کو آزاد کرو ورنہ پاکستانی سائبر اٹیکرز نہیں روکیں گے اور مزید سائٹز ہیک کریں گے، ہیکرزنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کے بھی نعرے لکھیں ہیں ۔

  • نواز شریف کی سعودی فرمانروا  شاہ عبد اللہ سےملاقات

    نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات

    کراچی:وزیراعظم نواز شریف نےسعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات کی۔

    سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سےوزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں ان کے بیٹے حسین نوازاوروزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورفلسطینیوں کی شہادتوں پربات چیت کی،انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کےانخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے بعد نواز شریف مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔