Tag: nawaz shareef

  • مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری

    مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ نکلنے کے باوجود میاں نواز اور شہباز شریف واپس نہیں آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے ملک میں دو قوانین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ صحت دے لیکن جس طرح انکی فیملی نے کیا لگتا ہے ملک سے فرار کا پلان ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جانا ہے تو پلی بارگین کریں، لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں بڑے لوگوں کےلیے علیحدہ قانون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب شہباز و شریف ملک سے جارہے تھے میں نے اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی، تاریخ نکل گئی، نواز شریف واپس آرہے ہیں نہ شہباز شریف آرہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر جیسے گھوم رہے ہیں ملکی قانون، عدالتی نظام کا دو رخی چہرہ سامنے آرہا ہے، ووٹرز، سپورٹرز ناراض ہیں، جن کا احتساب ہونا ہے وہ باہر جارہے ہیں۔

  • نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ممبران ملاقات کرسکیں گے

    نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ممبران ملاقات کرسکیں گے

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں آج صرف خاندان کے لوگ ملاقات کرسکیں گے، جبکہ کسی لیگی رہنما کو نواز شریف سے ملاقات کا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے طبیعت خرابی کے باعث جیل ڈاکٹروں نے نوازشریف کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر طبیعت ناساز ہوسکتی ہے۔

    ذرایع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں، کوئی لیگی کارکن یا رہنما آج نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

    جیل حکام نے ملاقاتیوں کی بھجوائی گئی سمری بھی مسترد کردی، شاہدخاقان عباسی بھی نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

    دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ،آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں آج پھر طبی معائنہ ہوگا، انجائنا کے درد اور گردے میں خرابی پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضمانت پر رہا نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس سٹی میں طبی معائنہ آج پھر ہوگا، ڈاکٹروں نے آرام کی ہدایت کی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچیں گے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں گذشتہ روز نواز شریف کے گرودوں اور دل کے مختلف ٹیسٹ گیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی جبکہ ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پرپابندی ہے۔

    نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، انہیں 24 دسمبر 2018 کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔

  • یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے: حمزہ شہباز

    یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے: حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے، وفاقی کابینہ میں مشرف دور کے لوگ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے ایسی ٹیم لاؤں گا قوم حیران ہوجائے گی، عمران خان قبضہ گروپ کو سینئر وزیر بنا کر واقعی حیران کر دیا۔

    شہباز شریف کے صاحبزادے کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں مشرف دور کے لوگ موجود ہیں، روز نیا تماشا اور ایک نئی فلم دیکھتے ہیں، حکومت ایک پل بنا کر اس کا نام یوٹرن خان رکھ دے۔

    جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر عمران خان پروٹوکول کے تانے دیتے تھے، لوگوں نے آپ کا پروٹوکول اور 55 روپے لیٹر والا ہیلی کاپٹر بھی دیکھ لیا۔

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہر دور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے، 14 اکتوبر کو شاہدخاقان کو کامیاب کرانا ہے، ن لیگ دھاندلی سے پردہ اٹھا کر ہی دم لے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے، لوگ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے شیر کو ووٹ دیا۔

  • پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، فیصل واوڈا

    پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، نوازشریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنالیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں ملز بنالی اور ملک کا برا حال کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنا ضمیر بیچنے پر پی ٹی آئی کے 20 لوگوں کو پارٹی سے نکالا گیا، عمران خان جو بھی فیصلہ کرتے ہیں ثبوت دیکھنے کے بعد کرتے ہیں، ثبوت انہی جماعتوں نے جمع کیے تھے جن کو ووٹ دیے گئے تھے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بینک اسٹیٹمنٹ اور ویڈیوز بھی بطور ثبوت سامنے آئی تھیں، ویڈیوز سے پتہ چلا تھا کہ کون رکن کس کے گھر پر تھا، پہلے 100 ارب والے اور اس کے بعد ہزاروں کی چوری کرنے والوں کو پکڑیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا: فیصل واوڈا

    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے کرپٹ لوگوں کو سادہ الفاظ میں چور کہا ہے، مشاہداللہ صاحب نے جو زبان استعمال کی ہیں لوگ شرمندہ ہوگئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشاہداللہ نے سینیٹ میں جو زبان استعمال کی اس پر کوڑے مارنے چاہئیں، بتایا جائے پارلیمنٹ میں رہنے والوں، کیا کوئی پارلیمانی کام کیے؟

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، ان کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے۔

  • عدالت کے فیصلے کا احترام ہمیشہ کرتے رہیں گے: فیصل واوڈا

    عدالت کے فیصلے کا احترام ہمیشہ کرتے رہیں گے: فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام ہمیشہ کرتے رہیں گے، ضمانت تو قتل کرنے والے مجرم کو بھی مل جاتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں آج تک بہت کچھ ہوتا رہا ہے، آج ملک کا نظام ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

    انہوں نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دستاویز جو میڈیا کے توسط سے شواہد سامنے آئے اسکے بعد فیصلہ حیران کن ہے۔

    ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی ناکامی پر سوال اٹھ گئے

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوشن ناکام ہوگیا ہے، اب بھی منی ٹریل اور بینک اسٹیٹمنٹ نہ دی جائے تو افسوس کی بات ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا نااہل اور کالی بھیڑیں ہر جگہ ہیں، فیصلہ حق میں آئے تو ٹھیک کرپشن پر قانون حرکت میں آئے تو یہ برا سمجھتے ہیں، شریف خاندان کی جانب سے بینک ٹرانزکشن اور منی ٹریل کیوں نہیں دی جارہی؟

    خیال رہے کہ آج ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز، کپیٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

  • بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی

    بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔

    نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی، جاتی امراء روانہ

    خاندانی ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز تدفین کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، اسماء نواز میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔

    دوسری جانب نوازشریف، مریم، کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا، شہبازشریف کی جانب سے حکومت پنجاب سے ان کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی پیرول پررہائی کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد یہ تینوں شخصیات جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر راناثناءاللہ نے کہا تھا کہ نوازشریف پیرول پررہائی کی درخواست نہیں دیں گے, راناثناءاللہ کے دعوے کےباوجود پیرول پر رہائی کی درخواست دی گئی۔

  • نوازشریف کو ریلیف نہیں دے سکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے جاؤں گا، ممنون حسین

    نوازشریف کو ریلیف نہیں دے سکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے جاؤں گا، ممنون حسین

    لندن : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاؤں گا، اعتراض کرنے والوں کو اعتراض کرنے سے کون روک سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ممنون حسین نے لندن میں صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوال اعتراض ہورہا ہے آپ عدالتوں میں مطلوب افراد سے ملے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا۔

    پاکستان کے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات کی وجہ سے ان لوگوں سے ملا، اعتراض کرنے والوں کو اعتراض کرنے سے کون روک سکتا ہے۔

    سربراہ مملکت کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مطمئن کرے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، ریٹائر ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاؤں گا۔

    خیال رہے صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے۔

    یاد رہے صدر مملکت ممنون حسین کا رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر برطانیہ پہنچنے پر لندن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اللہ کا قانون ہے بدعنوانی کرنے والا کچھ دن بچتا ہے مگر پھر پکڑا جاتا ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاناما پر جو بیان دیا تھا اُس کا اندازہ تھا مگر پاکستان میں جو احتساب کا عمل شروع ہوا وہ ٹھیک تو ہے مگر کچھ خامیاں بھی ہیں لیکن اب پاکستان پیچھے نہیں آگے کی طرف بڑھتے ہوئے مزید ترقی کرے گا۔

  • نواز شریف کے ساتھ غیر مہذب سلوک فوراً بند کیا جائے: شہبازشریف

    نواز شریف کے ساتھ غیر مہذب سلوک فوراً بند کیا جائے: شہبازشریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ غیر مہذب سلوک بند کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وزیر اعظم ناصرالمک کو لکھے گئے اپنے خط میں کیا، خط میں شہباز شریف نے نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقلی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے، ان پر کرپشن کا الزام نہیں، ایک سیاسی قیدی ہیں۔

    نگراں وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا تھا کہ امید ہے حکومت ایسے نازیبا سلوک کا سنجیدگی سے نوٹس لے گی۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ہے۔


    نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی


    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کولاہور ایئرپورٹ پرطیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی جانب سے اڈیالہ جیل انتظامیہ سے متعلق بھی تحٖفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، بہتر سہولیات نہ ہونے کی بھی شکاتیں سامنے آئی ہیں۔

  • شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، اور کیپٹن صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوران اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے عام انتخابات کے اگلے ہی روز نواز شریف ملاقات میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم نواز کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج مانے سے انکار کرتے ہوئے جلد لائحہ عمل دینے کا کہا تھا۔


    اڈیالہ میں گورنر راج، نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں


    یاد رہے کہ الیکشن سے دو روز قبل گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور خیبرپختونخواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر اڈیالہ پہنچے تھے۔

    دونوں گورنروں سے مجرم نوازشریف نے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی، جس میں مریم نواز، کپٹن صفدر بھی موجود تھے، آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد رفیق رجوانہ اور اقبال جھگڑا پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں