Tag: nawaz shareef

  • وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

    کراچی:وزیراعظم نوازشریف نےسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزاورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی عرب کےشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، شہزادہ مقرن نے نوازشریف کو دورہ سعودی عرب پرخوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے علحیدہ علحیدہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تازہ ترین صورتحال پرجائزہ لینےکےلئے اعلی حکام سےمشاورت کی۔وزیراعظم ہاٴؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    قریب میں مسلح افواج کے سربراہان اورغیرملکی سفارتکاربھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے سے متعلق معاملات پر غورکیاگیا۔ٓوزیراعظم نے ایک بار پھر فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاجوانوں نے آپریشن میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمارے مستقبل کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

    آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کےدھرنےسے متعلق بھی مشاورت کی۔یوم آزادی پر دارالخلافہ کی سیکیورٹی کوفول پرو ف بنانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناؤ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےپاک فوج کے جوان ملک کومحفوظ بنانے کیلئےجانیں قربان کررہے ہیں جن پرفخر ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراءاورن لیگ کےرہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے شرکا نے شمالی وزیرستان آپریشن کے شہدااورغازیوں کوسلام پیش کیا،وزیراعظم کا کہنا تھاچودہ اگست کو ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےطورپرمنایاجائے،وزیراعظم نےآئی ڈی پیز کی بھرپورامداد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند

    نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
    مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شمالی وزیرستان کے آپریشن سے متاثرین کی امداد کیلئے ایک نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے، جو آئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔ میچ میں تاخیر کی وجہ گراؤنڈ کا دستیاب نہ ہونا ہے، جس کے باعث یہ امدادی میچ دورہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس میچ سے ہونے والی آمدنی آپریشن متاثرین کو دی جائے گی۔