Tag: nawaz shareef

  • نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی ہے، نواز شریف کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں دماغی عارضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوازشریف کا امیدواروں کو دھمکانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف الزامات لگا رہے ہیں، ایسے بیان کے بعد کوئی شک نہیں کہ نوازشریف کو سنگین دماغی عارضہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے والے سے ایسی گفتگو کا تصور ممکن نہیں، موصوف جب زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں پر ہرزہ سرائی کرتے ہیں، نواز شریف کو عوام نے اب مسترد کر دیا ہے۔


    جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل مذمت روش کے بعد نوازشریف کی سیاست میں بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، اہل سیاست نوازشریف کے ریاست بیزار بیانیے سے الگ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام سب جانتے ہیں، ن لیگی امیدواروں پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگی امیدواروں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی صورت حال افسوسناک ہے، امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ تمام صورت حال پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، لگتا ہے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے‘ نوازشریف

    لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے‘ نوازشریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے، گرفتاری کی اطلاع ملی تو بہت دکھ ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خیال رہے کہ آج نیب لاہور نے ن لیگ کے رہنما اور این اے 59 سے انتخابی امیدوار قمر الاسلام کو راولپنڈی سے صاف پانی اسکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ کیا آپ برطانوی اخبار کی خبر پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے؟ تاہم برطانیہ میں جائیداد کے سوال کا نوازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔


    مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام راجا گرفتار


    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم کی صحت خراب ہورہی ہے، بیگم کلثوم صحت یاب ہوجائیں تو وطن واپس لوٹوں گا، ملک میں جاکر سیاست کروں گا۔

    خیال رہے کہ گرفتار لیگی رہنما قمر الاسلام نے ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے، قمر الاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا مہنگے داموں ٹھیکا دینے کا الزام ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق واٹر پلانٹس میں 56 ریورس آسموسز پلانٹس، 28 الٹرا فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں جبکہ واٹر پلانٹس حاصل پور، منچن آباد، خان پور اور لودھراں میں لگائے جانے تھے۔

    خیال رہے کہ قمر الاسلام قومی اسمبلی کے حلقے 59 پر چوہدری نثار کے مدِ مقابل ہیں، انھیں ن لیگ نے چوہدری نثار کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا: نواز شریف

    پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا: نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں سیاسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، پاکستان واپس جاکر سیاست کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صحافی نے نوازشریف سے پاکستان واپسی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اہلیہ کو اس حال میں چھوڑ کر مجھے پاکستان جانا چاہیے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال سے بیٹھ کر سیاست کی بات کرنا اچھا نہیں لگتا، وطن واپس پہنچ کر سیاست کروں گا، پاکستان سے آیا ہوں اور پاکستان ہی واپس جانا چاہتا ہوں۔


    آرمی چیف کی بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار


    خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشوش ناک ہے۔

    گذشتہ دنوں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے۔


    کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور حالت تشویش ناک ہے، حسن نے فون کرکے ائیرپورٹ سے سیدھا اسپتال آنے کا کہا تھا، جب میں یہاں آیا تو معلوم ہوا بیگم کلثوم اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، آج ان کا سی ٹی اسکین بھی ہوا ہے، وہ تاحال آئی سی یو میں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ امی کو آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ودیگر بھی موجود ہیں۔


    کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، خاندانی ذرائع


    سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے، نواز شریف نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اہلیہ کی عیادت کی۔

    خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان کی متعدد بار طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے، تاہم آج دل کا دورہ پڑنے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اصغر خان عملدر آمد کیس: آج سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

    اصغر خان عملدر آمد کیس: آج سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

    اسلام آباد: اصغر خان عملدر  آمد کیس سے متعلق سماعت آج سے سپریم کورٹ میں سنی جائے گی، نواز شریف، مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمے کی سماعت آج سے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سنی جائے گی جس کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔


    اصغر خان عملدرآمد کیس، نوازشریف سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 افراد کو نوٹس جاری


    اس سے قبل رواں ماہ دو جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی تھی اس دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔


    اصغرخان کیس، چیف جسٹس کا آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان کیس میں فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے فوری کابینہ کا اجلاس بلانے اور فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے مل کر پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، ملک میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی اوپر سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کے بیانیے سے اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے، ایسے بیانات سے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی قیادت کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو بجلی کے منصوبے لگائے وہ کم بجلی پیدا کررہے ہیں، نیلم جہلم پراجیکٹ کا افتتاح تین بار کیا گیا مگر بجلی سسٹم میں نہیں آئی۔


    نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ


    رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے پاس جانے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، الیکشن کو ملتوی کرنے نہیں دیں گے اور نہ اس کے حق میں ہے۔


    مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ


    عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ریحام خان کی کتاب آئی تو مناسب نہیں ہوگا، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف میں ہوسکتا ہے حقیقت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ

    نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پچھلے پانچ سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر دونوں بھائی جھوٹ بولتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ نواز شریف نے پچھلے الیکشن میں بھی کیا تھا لیکن وہ اپنا یہ وعدہ بھی عوام سے پورا نہ کرسکے۔

    نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پنجاب کا میٹھا پانی آلودہ اور زہریلا کردیا ہے، شریف خاندان کی ترجیح میگا پراجیکٹس ہیں جس میں اربوں ڈالر کی کمیشن ہو۔


    الیکشن میں ایک دن تو دُور، ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے: نواز شریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو انصاف کا بول بالا کرنے سے کس نے روکا تھا؟ نوازشریف نے 80 پیشیاں بھگتیں مگر لندن فلیٹس کا حساب نہ دیا، ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، عام انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    خیال رہے کہ آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چکوال کے علاقے میانی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی، لوگوں کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف آج 80 ویں پیشی بھگت کرآرہا ہے، اس کیا وجہ ہے؟ کیا نوازشریف پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مقدمہ ہے یا نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، اس پرمقدمہ درج کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میاں صاحب کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے: میاں محمود الرشید

    میاں صاحب کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے: میاں محمود الرشید

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، نواز شریف کے بیانیے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے اس لیے اب یہ کمیشن کی باتیں کررہے ہیں، انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے کیس کا فیصلہ 8 جون سے پہلے آ جائے گا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر  5، 5 سال پورے کیے، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر اپنی جائیدادیں بنائی ہیں۔


    پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید


    محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، حلقہ بندیوں جیسے معاملات الیکشن کے بعد بھی چل سکتے ہیں، عام انتخابات میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں ہی انٹرویو دیتے ہوئے محمود الرشید نے کہا تھا کہ پی ٹی آٗی  کے پی میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی، ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ناکام رہی ہیں، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔


    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کے پی حکومت کا موازنہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں سے کرسکتے ہیں، اس سے اندازہ ہوجائے گا کہ کس صوبے میں سب سے زیادہ کام ہوا، دیگر صوبوں کے حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو لوٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں: فیصل واوڈا

    شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں: فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، باپ بیٹے کو نہیں پہچان رہا یہ قیامت کی نشانی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس کم عمر میں اربوں روپے کیسے آئے؟ تین بار وزیراعظم بننے والا مخالف طاقتوں کے بیانات کو تقویت دے رہا ہے، نوازشریف کو سزا ہوگی اور وہ جیل جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ احد چیمہ جیسی غیر قانونی تعیناتیاں سب کے سامنے ہیں، ایون فیلڈ پراپرٹی جب خریدی گئی اس وقت حسین نواز برطانوی شہری نہیں تھے، حسین نواز کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے کیوں پاکستان نہیں بلایا جارہا؟


    اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی ہوگا: فیصل واوڈا


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اربوں روپے پاکستان سے کمائے، شریف خاندان سیاست کو کاروبار سمجھتا ہے، انہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنی دولت بنائی، اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہاں، صورت حال اس نہج پر پہنچ چکی باپ اور بیٹا ایک دوسرے سے لاتعلق ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا ہے کہ ملک اب قرضوں پر چل رہا ہے۔


    متحدہ کے بانی کو دوبارہ قائد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: فیصل واوڈا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ موجود ہیں، عام انتخابات میں سب سامنے آجائے گا، لوگ کرپٹ حکمران کو مسترد کردیں، جو بار بار باریاں لیتے ہیں اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

    نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے، ملک کا تین بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو بیانیہ اپنا رکھا ہے اس سے بھارت کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، ملک مخالف بیانات سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں جواب دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، ان کے پاس جوابات ہوتے تو اب تک دے چکے ہوتے، نواز شریف اگر جوابات دے دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ن لیگ پنجاب میں بھی اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔


    مسلم لیگ ن نواز اور شہباز دھڑوں میں بٹ چکی ہے، شاہ محمود قریشی


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نظریاتی لوگ سیاست میں نہیں ہوں گے تو نکھار نہیں آئے گا، عمران خان کے ساتھ بہت سے نظریاتی لوگ جڑے ہوئےہیں، تحریک انصاف 22 سال سےجدوجہد کررہی ہے، نئے آنے والے لوگ پارٹی پر حاوی نہیں ہوسکتے۔


    نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی


    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چند سیٹوں کے لیے 22 سال کی محنت پر پانی نہیں پھیریں گے، پی ٹی آئی واحد جماعت رہ گئی ہے جو ملک کو کرپشن سے نکالے گی، ہمارے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں، اب تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔