Tag: nawaz shareef

  • جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائیاں انجام کی جانب ہیں، جرم ثابت ہونے پر انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے مریم نواز کے مانسہرہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور مریم نواز ملکی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اس عمل کا نوٹس لیا جائے، عدالتی کارروائیاں دیکھ کر شریف خاندان کا سانسیں پھول چکا ہے۔

    چیف جسٹس عمران خان جیسی زبان بولیں‌ گے تو جواب بھی ملے گا، مریم نواز

    انہوں نے کہا کہ چوروں کو بچانے کے لیے عدلیہ مخالف محاذ کھونے کی ایک ناکام کوشش ہے، شریفوں کا بیانیہ خود (ن) لیگ کے لیے تباہ کن ہے، جماعتیں اپنی صفوں میں کرپٹ کرداروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔

    خیال رہے آج نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مانسہرہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنان سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ملک کے مقدس اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا۔

    ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ صرف نوازشریف کی مخالفت پر ملا، نااہلی کا فیصلہ سنانے والے سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کو کیوں نکالا، جب سازشوں سے دل نہیں بھرا تو بات خاندان تک پہنچ گئی اور اب ٹرائل کیا جارہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ پہلے وزراتِ عظمیٰ، پھر خاندان اور اب مسلم لیگ ن کی صدارت کے پیچھے ہی پڑ گئے، مگر یہ احمق لوگ نہیں جانتے کہ جتنی سازشیں کریں گے نوازشریف اتنا ہی مضبوط ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مہم جوئی کر رہے ہیں، طاہر القادری

    نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مہم جوئی کر رہے ہیں، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مہم جوئی کر رہے ہیں، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بھی منصوبہ ساز ہیں، انہیں لوٹ مار، قتل وغارت گری کا حساب دینا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عدلیہ سے متعلق ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، ضمیر اور ووٹ کے تقدس جیسے الفاظ ان کے منہ پر نہیں جچتے۔

    ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے پوری سیاسی قیادت کو یکجا کردیا، طاہر القادری

    انہوں نے کہا کہ قاتل اور کرپٹ اشرافیہ کو کڑی سزائیں نہ ملیں تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے، چھانگا مانگا کے جنگلوں میں کس ووٹ، مینڈٹ کے تقدس کی حفاظت کی گئی؟ شریف خاندان کی چوری سب کے سامنے ہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک بار پھر عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت قانون پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں۔

    احتساب عدالت میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

    یاد رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے تمام ملزمان کو شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں دیں جب کہ مرکزی ملزم گلو بٹ کی رہائی کا مقدمہ بھی شہباز حکومت نے لڑا تھا اور سفاک ملزم کو رہائی دلائی۔

    واضح رہے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی دختر مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پہنچے تھے جہاں کیس میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن

    نواز شریف نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کوئی دھماکا ہو اور یہ سسٹم گر جائے، انہوں نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتیں آج بھی نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور میاں صاحب ان نرم رویوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کے خلاف جارحانہ اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ سے زیادہ سنگین جرم ہے، سوال یہ ہے کیا مجرم پارٹی سربراہ بن سکتا ہے؟

    او آئی سی کی افادیت ختم ہو چکی ہے: اعتزاز احسن

    رہنماء پی پی پی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر جلوس ناکام ہوا، انہیں جی ٹی روڈ کی تقریر پر ہی عدالت بلوا لینا چاہیے، انہیں تھوڑی ڈھیل ملی ہے اسی لیے وہ ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوگئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت وزراء کا اقامہ رکھنا پاناما سے زیادہ بڑا جرم ہے، عدالت نے چور ڈاکو سے متعلق سوال عمومی طور پر پوچھا، جسے مریم نواز برا مان گئیں۔

    زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن

    خیال رہے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی دختر مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پہنچے تھے جہاں کیس میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے جبکہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

    دوسری جانب احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ جج صاحبان کی زبان ان کے منصب کی توہین ہے۔ ڈان، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کیے گئے، اب چور ڈاکوؤں جیسے الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

    انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہوئے تو ایم کیو ایم سے زیادہ ٹکڑے (ن) لیگ کے ہوں گے، وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کرپشن سوسائٹی میں حلال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کے بچے عدالتوں کو نہیں مانتے، حسن اور حسین نواز دونوں ہی کیس میں مفرور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں پاکستان تو کیا بیرون ملک میں ہمارے کوئی جائیداد نہیں، دوسری طرف نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ وہ لندن میں جائیداد رکھتے ہیں۔

    عاصمہ رانی قتل کیس، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری آئندہ سماعت پر طلب

    رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سنہ 1993 سے نواز شریف ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، 300 ارب روپے کا کاروبار کیاہے مگر عوام کو جواب دہ نہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست 154 میں شکست کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخاب میں ہونے والی غلطیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں لودھراں سے جیت گئے تو عوام کو جوابدہ نہیں۔

    عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، کچھ لوگوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں لودھراں انتخاب جیت جانے سے قوم کو کرپشن کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

    شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

    لودھراں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو شیخ مجیب الرحمان کہتے ہیں، وہ اس ملک کے وزیر اعظم کیسے ہوسکتے ہیں، اگر شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دینا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، اداروں کوتباہ کرنےوالوں کیخلاف آرٹیکل6کےتحت مقدمہ درج کیا جائے، نوازشریف نےآج تک کلبھوشن کانام تک نہیں لیا۔

    ایل این جی کیس کوسپریم کورٹ میں بےنقاب کرنےجارہےہیں‘ شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کا نام تک نہیں لیتے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس لگ گیا ہے، کیس میں جیت کی خوشی کی مٹھائی لودھراں لے کر آؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے سمجھتا تھا پی ٹی آئی کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے، جہانگیرترین نااہل ہوئے تو دکھ ہوا، لیکن اب ان کی جگہ علی ترین پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، صرف پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لےکر آئے گی۔

    ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

    یاد رہے گزشتہ دنوں اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرایک کروڑ 101 مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں، ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتا جہاں ناموس رسالت پر سمجھوتہ ہوتا ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بجائے آج بھی نواز شریف نے اپنا رونا رویا، نااہلی ان کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے۔

    مظفر گڑھ جلسے میں نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا  نواز شریف کشمیر کی وزارت کا خواب دیکھنے لگے ہیں، وہ نہیں جانتے 10 سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، یہ لندن تحقیقات کا قصور وار  بھی عدلیہ کو ٹہرائیں گے، کیا تحقیقات کے خلاف نواز شریف لندن میں احتجاج کریں گے؟۔

    خلاف فیصلہ نہ آتا تو دو چارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا،نوازشریف

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے لیے مقام عبرت ہے کہ اپنی ہی حکومت میں وہ دربدر ہیں۔

    خیال رہے مظفر گڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سےفارغ ہوگیاہوں میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں، نااہل ہوگیاہوں لیکن آزادکشمیرکیلئےتواہل ہوں؟ جب تک وہاں کافیصلہ نہیں ہوتا تومیری ڈیوٹی یہاں پرلگنی چاہیے۔

    جبکہ اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہا تھا کہ میرا دل کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے، وقت بدل گیا ہے اب بندوقوں سے کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبایا جاسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم کا عہدہ نوازشریف کے پاس ہی رہے گا، اسپیکر اسمبلی

    وزیراعظم کا عہدہ نوازشریف کے پاس ہی رہے گا، اسپیکر اسمبلی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ، کرنل (ر) حبیب ظاہر کو منصوبہ بندی کے تحت اغوا کیا گیا، وزیر اعظم کا عہدہ نوازشریف کے پاس ہی رہے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیر کو رضا ربانی کو منانے خوجاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ وہ نشست سے استعفیٰ نہ دیں، چیئرمین سینٹ کا شکوہ جائز ہے اُسے دور کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کی خبر صرف خوش فہمی ہے، وزیر اعظم کا عہدہ نوازشریف کے پاس ہی رہے گا اور ملک ایسے ہی ترقی کرتا رہے گا، پانامامیں کچھ ہوتاتومیں بھی ریفرنس بھیج دیتا۔

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ  16گھنٹے تونہیں مگرلوڈشیڈنگ ضرور ہورہی ہے، توقع اور ضرورت کے مطابق ڈیموں میں پانی نہیں آیا ورنہ بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجاتا۔  اُن کا کہنا تھا کہ میں اسپیکر صرف اللہ کی مہر بانی سے بنا اس لیے غیر جانبدار رہ کر کام کرتا ہوں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈان لیکس کا فیصلہ جلد آجائے گا،  کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

  • پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ زیادتی کی، نوازشریف

    پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ زیادتی کی، نوازشریف

    جیکب آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی مسلسل حکومت کے باوجود صوبے میں ترقی کا کوئی کام نہیں ہوسکا اور کراچی جیسے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، جیکب آباد کی خوشحالی کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

    جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج تھا اور کراچی میں دہشت کے بادل منڈلاتے تھے مگر ہم نے سندھ اور کراچی کو امن کا گہوارا بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ سندھ حکومت نے یہاں کے لوگوں کو مایوس کیا اور ان کا کوئی خیال نہیں رکھا، جیکب آباد جیسے علاقے میں سڑکیں، اسکول اور اسپتال تک موجود نہیں ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ مجھے آج 100 سال پہلے والا جیکب آباد دکھ رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سندھ حکومت نے کراچی کو بھی کچرے کا ڈھیر بنادیا جہاں جاؤ کچرا ہی کچرا اور دھول اڑتی دکھائی دیتی ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا  کہ جیکب آباد کے لوگوں نے ہم سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں اس لیے میں 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معیاری سہولیات زندگی میسر آسکیں اور بچوں کے لیے اسکول تعمیر کیے جائیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا جیبیں بھر کر لایا ہوں، 100 کروڑ کی رقم ٹھیک طریقے سے عوام پر خرچ ہوگی اور عوام کو اس کے ثمرات بھی ملیں گے، جلد عوام کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ مفت علاج کی سہولیات دی جاسکیں۔

  • آج دنیا پاکستان کا ذکر مثبت انداز میں کررہی ہے، نوازشریف

    آج دنیا پاکستان کا ذکر مثبت انداز میں کررہی ہے، نوازشریف

    ڈیووس: وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فارم میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے مفید بات چیت ہوئی، پوری دنیا میں پاکستان کا ذکر مثبت انداز میں کیا جارہا ہے کیونکہ بے مثال ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

    ڈیووس سےواپسی پروزیراعظم نوازشریف کی لندن میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  اقتصادی فارم کے عالمی رہنماؤں سےمفید بات چیت ہوئی، آج پوری دنیا میں پاکستان کا ذکر مثبت انداز میں کیا جاتا ہے کیونکہ ہم تیزی سے ترقی کی منزلیں طےکررہے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ دہشت گرد سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، راحیل شریف ‘‘

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ  پاکستانی معیشت کی بہتری کی ہرکوئی تعریف کررہاہے، اللہ کےکرم سے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگیا، ہمارےمعاشی اشاریےمثبت ہیں جن سے عالمی دنیا بھی اچھی طرح سے واقف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اس لیے بیرونِ ممالک سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں تاہم ملک میں ہونے والی ترقی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانے کے لیے توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے، ملک سے لوڈشیڈنگ تقریبا ختم ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ شناختی کارڈ خریداری کیلئے استعمال ہوگا، نادرا کا ماسٹر کارڈز سے معاہدہ ‘‘

    پاناما لیکس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کروں گا تاہم عدالت کی جانب سے آنے والا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی راہ سے اتارنے کی کوشش اور ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کسی صورت عوام اور ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

  • قبائلی متاثرین رواں ماہ گھروں کو چلے جائیں گے، گورنرکے پی کے

    قبائلی متاثرین رواں ماہ گھروں کو چلے جائیں گے، گورنرکے پی کے

    پشاور: خیبر پختونخواکے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا جبکہ پارلیمنٹ سے اصلاحاتی سفارشات کی منظوری کے بعد فاٹا کو مرحلہ وار طریقے سے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور وہاں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل بھی شروع کرلیا جائےگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ خیبر ایجنسی کے نمائندوں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف فاٹا کو قبائلی عوام کی مرضی اور مشاورت سے قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کی اصلاحاتی کمیٹی نے تمام ایجنسیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔


    پڑھیں: ’’ قبائلی علاقوں کے عوام گھرواپسی پرمشکلات کا شکار ‘‘


    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فاٹا سے متعلق موصول ہونے والی آرا اور سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاچکا ہے جو زیرغور ہے، انہوں نے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی کے باعث 4 لاکھ 4 ہزار 197 خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تاہم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    اقبال جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں امن و امان کی صورتحال قائم ہونے کے بعد اب تک 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں جبکہ بقیہ افرادکی واپسی اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: ’’ قبائلی عوام کی حالت کشمیریوں سے بھی بدتر ہے،مولانا فضل الرحمٰن ‘‘


    اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر‘ پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندر قیوم اور فاٹا سیکرٹریٹ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ جرگے کی قیادت سابق وفاقی وزیر مملکت ملک وارث خان آفریدی نے کی‘ جرگے کے شرکاء نے گورنر کو متعلقہ علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔