Tag: Nawaz Sharif

  • مسلم لیگ ن نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف

    مسلم لیگ ن نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہی ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

    برطانیہ پہنچنے کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچ کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے مسلم لیگ نے کئے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے17تھنڈر طیارے بنائے تھے، جے17تھنڈر پاک چین کی مشترکہ کاوش ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 7فیصد کو چھو رہی تھی، 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ اس ملک کے ساتھ کون کیا کرگیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ہمیں کام بھی کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز اسحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن پہنچے تھے جہاں وہ قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے۔

    نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ان کے ذاتی معالج بھی ہیں، لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف عیدالاضحٰی بھی لندن میں منائیں گے۔

  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں وہ وہاں قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے۔

    نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ان کے ذاتی معالج بھی ہیں، لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف عیدالاضحٰی بھی لندن میں منائیں گے، وہ لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ روانہ ہوگئے۔

  • میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔

    لندن میں صحافیوں سے گفتگو اور ن لیگی ورکرز سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنےپاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہرکام میرٹ پر ہورہا ہے، وہ پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اس کی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

    قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے بند کرانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔

  • عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے: نواز شریف

    عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے: نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے ملاقات کی، اس موقعے پر نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وفاقی وزیر توانائی کو مبارک دی۔

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتاہوں، عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، ن لیگ نے عوام کے ریلیف، ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ریلیف دینا ملکی خدمت ہی ہماری روایت ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں وزیراعظم اور انکی ٹیم کامیاب ہوئی ہے، ساتھ ہی اویس لغاری نے نوازشریف کو توانائی شعبے میں اصلاحات سے آگاہ کیا۔

    اویس لغاری نے اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے سے متعلق آگاہی دی اور بجلی چوری،گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

  • نواز شریف وزیر اعظم اور مریم نواز کے ہمراہ سعودی عرب نہ جا سکے

    نواز شریف وزیر اعظم اور مریم نواز کے ہمراہ سعودی عرب نہ جا سکے

    لاہور: میاں محمعد نواز شریف وزیر اعظم اور مریم نواز کے ہمراہ سعودی عرب نہ جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، اور ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم طبیعت خراب ہونے کے باعث عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہ جا سکے، نواز شریف کا ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔

    نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سعودی عرب جانا تھا، مریم اورنگزیب نے بھی پریس کانفرنس میں گزشتہ روز ان کی طبیعت ناسازی کا ذکر کیا تھا۔


    ‘قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ ‘


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جس پر اپوزیشن کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں، نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ان کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ انھوں نے کہا کہ اجلاس بلانے والے بتائیں انھوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا، کیا ان کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی موجود تھی، نواز شریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی بھی موجود تھی، اس لیے نواز شریف اجلاس میں آتے تب بھی ٹھیک تھا نہ آتے تب بھی ٹھیک تھا۔

  • پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے پی پی نے میاں نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے رابطہ کریں گے، ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے، انھیں وفاقی حکومت سے متعلق پی پی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی، اور ان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، کیوں کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی پی وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل طور مایوس ہو چکی ہے۔

    پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

    پی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تحریری معاہدے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے ہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات بدستور موجود ہیں، پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے متعلق بھی سنگین تحفظات ہیں۔

    واضح رہے کہ پی پی کو وفاق میں تعیناتیوں اور قانون سازی سے متعلق تحفظات ہیں۔

  • نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں زورو شور جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس شادی میں شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ کے خاندانی ذرائع کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی، زید حسین کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا، جبکہ ولیمہ 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہی منعقد کی جائے گی۔

  • قائد ن لیگ نواز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے

    قائد ن لیگ نواز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دوبارہ ٹریک پرآرہا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، معاشی اشاریے پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں، مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، ملک کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب میں بہت اچھا کام  کررہی ہیں۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام اور کاشتکاروں کی بہتری کیلئے بھرپور کام ہورہا ہے، مریم نواز عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے شبانہ روز محنت کررہی ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی اور میاں نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک کاز لسٹ بھی جاری کی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی۔

    نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔

    الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔

  • نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملنے سے انکار کردیا، ذرائع

    نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملنے سے انکار کردیا، ذرائع

    مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف مولانا فضل الرحمان سے ملے بغیر ہی اسلام آباد سے واپس لاہور روانہ ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ وہ آئینی ترمیم پر شہباز شریف کی حکمت عملی سے نالاں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورتی عمل سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے، تاہم نواز شریف نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے ملے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام تر کوششوں کے باوجود نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہبازشریف سے کہا تھا کہ نئی آئینی ترمیم پر پہلے ہی مولانا کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، تاہم نوازشریف کا آج صبح اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے دوبارہ اسلام آباد واپس آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور ایوان میں مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہوسکیں۔

    اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔