Tag: Nawaz Sharif arrest

  • چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف گرفتار

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف گرفتار

    لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتارکر لیا، جس کے بعد  جسمانی ریمانڈ کے لیے آج ہی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتارکر لیا تفتیشی افسر حامد جاوید نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو وارنٹ گرفتاری دکھائے، چیئرمین نیب نے نوازشریف کےوارنٹ 4اکتوبر کو جاری کئے تھے۔

    گرفتاری کے بعد نیب جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر احتساب عدالت جائے گی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سے گرفتاری کی منظوری مانگ لی گئی، چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں ، نواز شریف جیل میں تفتیش کے دوران تعاون نہیں کرتے۔

    نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ، اعظم نذیر تارڑ چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے وکیل ہے۔

    چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج امیرمحمدخان کریں گے , نیب کی جانب سےاسپیشل پراسکیوٹرحافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسرکوقانون کےمطابق کارروائی کرنےکا حکم دیاہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتاری پرقانون کےمطابق عملدرآمد کرے۔

    گذشتہ روز نیب کی جانب سے پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش کرنی ہے۔ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت جیل میں میاں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دے۔

    نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے، جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

    خیال رہے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کی ایئر پورٹ پر گرفتاری کے انتظامات مکمل

    نواز شریف اور مریم نواز کی ایئر پورٹ پر گرفتاری کے انتظامات مکمل

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کو لاہور ایئر پورٹ پر گرفتار کرنے کے انتظامات نیب نے کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کو لندن سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

    احتساب عدالت سے سزا پانے والے دونوں مجرموں کی گرفتاری کے سلسلے میں نیب سمیت دیگر اداروں میں باہمی رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے مجرموں کو ایئر پورٹ پر ایپرن ہی سے گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد دونوں کو فوری دستیاب جہاز میں اسلام آباد بھیج دیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو نیب ٹیم وارنٹ گرفتاری کے ساتھ لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، اس سلسلے میں پیر کو احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

    نواز، مریم کا وطن واپسی کا اعلان، نیب کا مجرموں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا عندیہ


    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحب زادی کے 13 جولائی کو لاہور پہچنے کے فیصلے کے پیشِ نظر ایئرپورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے دن احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں، جس کے بعد باپ بیٹی نے آئندہ جمعے کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔