Tag: Nawaz Sharif bail

  • نوازشریف کی ضمانت : شہباز شریف نے کارکنان کو مٹھائیاں تقسیم کرنے سے منع کردیا

    نوازشریف کی ضمانت : شہباز شریف نے کارکنان کو مٹھائیاں تقسیم کرنے سے منع کردیا

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ضمانت پر کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اور مٹھائیاں تقسیم نہ کریں۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ اللہ تعالی ہمارے قائد نواز شریف کو مکمل صحت یاب کرے، ان کی طبیعت تشویشناک ہے۔

    نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے، لہٰذا کارکنان مٹھائیاں تقسیم نہ کریں بلکہ اپنے قائد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی ہے اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نوازشریف کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ نیب وکیل، میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

  • نوازشریف کی ضمانت پر رہائی:  سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    نوازشریف کی ضمانت پر رہائی: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حوالے سے ضمانت کی درخواست پر صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتے کیلئے منظور کی جاتی ہے، چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے، چھ ہفتے بعد نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

    تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کیلئے چار شرائط عائد کی گئی ہیں، وہ دوران ضمانت ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کراسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    دوران ضمانت اپیل خارج ہوئی تو گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی، علاج کے لئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے، چار صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔