Tag: Nawaz Sharif disqualify

  • نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    کراچی : نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، وزارت عظمی سے نااہلی کے فیصلے والےدن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    جمعرات کو مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 609 پوائنٹس سے بڑھ کر تینتالیس ہزارپانچ سواٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا اور مارکیٹ میں تینتالیس ہزارچھ سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام ہی میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

    مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 208 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 123 کے کاروبار میں کمی تاہم 15 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

    کاروبار میں انجینیئرنگ کا شعبہ 2 کروڑ 70 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور سینمنٹ اور کیمیکل کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 66 لاکھ اور 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

  • نوازشریف کو فارغ کرکے20 کروڑ عوام کی توہین کی گئی، احسن اقبال

    نوازشریف کو فارغ کرکے20 کروڑ عوام کی توہین کی گئی، احسن اقبال

    نارووال : رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو فارغ کرکے20 کروڑ عوام کی توہین کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو فارغ کرکے 20کروڑ عوام کی توہین کی گئی، اس طرح درجہ چہارم کےملازم کوبھی فارغ نہیں کیا جاتا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں عوامی منتخب نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا گیا، کیا قوم میں مینوفیکچرفالٹ ہے،جو کوئی وزیراعظم مدت پوری نہیں کرسکتا؟ 2013 سے پہلے پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، نوازشریف نے بجلی کے کارخانے لگائے، دہشت گردی ختم کی۔

    مسلم لیگ ن رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 10ہزار میگا واٹ بجلی صرف 3سالوں میں پیدا کی، پاناما ڈرامے میں ایکٹر عمران خان اورڈائریکٹر جنرل مشرف ہیں، سپریم کورٹ نے لکھا 10ہزار درہم تنخواہ ملتی تھی تو لی کیوں نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے اپیل دائر کرے گی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سومو ٹو لیتے ہوئے فل بنچ تشکیل دیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نوازشریف کی نااہلی. کراچی اوردیگر ایئرپورٹس سے نوازشریف کی تصاویر ہٹادی گئیں

    نوازشریف کی نااہلی. کراچی اوردیگر ایئرپورٹس سے نوازشریف کی تصاویر ہٹادی گئیں

    اسلام آباد: پاناما کیس میں نااہلی کے بعد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے ایئرپورٹس سے نوازشریف کی تصاویر ہٹادی گئیں جبکہ نواز شریف کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل ہونے پرنواز شریف وزرات عظمی سے ہاتھ دھو بیٹھے، نااہلی کے بعد کراچی ایئرپورٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، لاہور اور دیگر ایئرپورٹس سے نواز شریف کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

    نواز شریف کی تصاویر ہٹانے کا عمل کل رات سے شروع کیا گیا تھا، کراچی کے ایئرپورٹ سے نوازشریف کی تصاویر پہلے ہی ہٹا دی گئی تھیں، ایئر پورٹ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور صدر ممنون حسین کی تصاویر موجود ہیں جبکہ تیسرے فریم کو نواز شریف کی تصویر نکال کر نئے وزیر اعظم کیلئے خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس پر قائداعظم کے سوا کسی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نوازشریف کا نام بطور رکنِ اسمبلی ہٹادیا

    پاناما کیس میں نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نوازشریف کا نام بطور رکنِ اسمبلی ہٹادیا گیا، قومی اسمبلی کے حلقوں کی ترتیب میں این اے 119 کے بعد ڈائریکٹ 121 کا تذکرہ ہے جبکہ نواز شریف کے حلقے این اے 120 کو ہٹا دیا گیا۔

    دوسری جانب کئی سرکاری ویب سائٹس پر اب بھی نواز شریف کا نام بطور وزیرِ اعظم موجود ہے، وزارتَ اطلاعات،وزارتِ خارجہ امور ،پرائم منسٹر آفس اور کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائٹس پر نواز شریف اب بھی وزیر اعظم ہے جبکہ کابینہ کی تحلیل ہونے کے بعد کابینہ ارکان کے نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر درج ہیں۔


    مزید پڑھیں :  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا اور کہا کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے جبکہ کیپٹن صفدر، اور اسحاق ڈارکو بھی نااہل قراردیا گیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ چھ ہفتوں کے اندروزیراعظم‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈار اور مریم صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے اور احتساب عدالت چھ ماہ میں فیصلہ کرے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وزیر اعظم کی نااہلی ، معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر نواز شریف کا پیج ایڈیٹ کردیا گیا

    وزیر اعظم کی نااہلی ، معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر نواز شریف کا پیج ایڈیٹ کردیا گیا

    اسلام آباد : پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہلی کے بعد معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر نواز شریف کا پیج ایڈیٹ کردیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وکی پیڈیا نے ان کا پیج ایڈٹ کردیا ہے، نا اہلی کے بعد وکی پیڈیا نے نواز شریف کا پیج ایڈٹ کرکے بطور وزیراعظم ان کا دورانیہ 5 جون 2013 سے 28 جولائی 2017 تک اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

     

    اس طرح وزیراعظم کے تیسرے دورانیہ کی کل مدت دے دی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں :  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا اور کہا کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے جبکہ کیپٹن صفدر، اوراسحاق ڈارکو بھی نااہل قراردیا گیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ چھ ہفتوں کے اندروزیراعظم‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈار اور مریم صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائےاور احتساب عدالت چھ ماہ میں فیصلہ کرے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا اور صدرِ پاکستان ممنون حسین کو کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ، بھارتی عوام کا بھرپورخیرمقدم

    وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ، بھارتی عوام کا بھرپورخیرمقدم

    نئی دہلی : پاکستانی سپریم کورٹ کے ’’بھارت‘‘میں چرچے، وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کا بھارتی عوام نے بھرپورخیرمقدم کیا ہے، عوام کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ جرات مندانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آیا تو بھارت کے عوام بھی قانون کی بالادستی پرخوش ہوگئے اور پاکستان میں فیصلے کو مثال بنا کر اپنی سرکار پر برس پڑے، بھارتی شہری کا کہنا تھا پاکستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

    سوشل میڈیا پربھارتیوں نے وزیراعظم مودی کو فیصلے سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ مودی جی دیکھیں اسے کہتےہیں انصاف، پاکستان نے بھارت کیلئے مثال قائم کردی، پاکستان میں وزیراعظم کو سزا، یہاں عام وزیر بچ جاتاہے، بھارتی عدالت بھی مودی کے خلاف ایکشن لے۔

    ایک صارف نے لکھا بھارتی ہونے پر شرم آرہی ہے، بھارت میں معمولی مجرم بچ جاتا ہے، پاکستان میں وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی، مودی غورکریں۔

    بھارتی صحافی راہول کنول کا کہنا تھا کہ پاناما نے 2وزیراعظم گھربھیج دیے، 500 بھارتیوں کے پاناما میں نام ہیں، کارروائی نہیں ہوئی۔

    راہول کنول نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم کو پاناما پرسزا ہوگئی لیکن بھارت میں پاناما کے کردار بچے ہوئے ہیں۔

    ایک بھارتی نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا نواز شریف بھارت آجائیں، یہاں پاناما اسکینڈل تمام کردار ہیرو ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج ملک اورجمہوریت کیلئے بہت بڑا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

    آج ملک اورجمہوریت کیلئے بہت بڑا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج پاکستان اورجمہوریت کیلئےبہت بڑا دن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، حکومت اپنی مدت پورے کرے، وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی اپنا امیدوار سامنے لائےگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ، جمہوریت اور اداروں کی حمایت کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکاخیرمقدم کرتےہیں، یہ فیصلہ ملک سے کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اور جمہوریت کیلئے بہت بڑا دن ہے، پیپلزپارٹی ہرایک کےاحتساب کا مطالبہ کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے فائدے میں جائےگا، شہید بینظیر نے کہا تھا کہ ایک دن نوازشریف کو میرے خلاف سازشوں پر رونا پڑے گا، بی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک دن نوازشریف غمزدہ ہونگے اور مجھے یاد کرینگے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے، تمام جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کریں، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی اپنا امیدوار بھی نامزد کرے گی، آئندہ الیکشن کیلئے ہم اپنا منصوبہ بنا چکےہیں، میں ملک بھر میں جلسے کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پاناما ایشو کو اٹھایا اور اپنی حکمت عملی کے مطابق چلے، ہم نوازشریف سے رابطہ نہیں کریں گے، نوازشریف اپنی اور ہم اپنی سیاست کریں گے، میں نے کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئیے، پیپلزپارٹی چاہتی ہےاسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں، نوازشریف کے خلاف متعدد کیسز ابھی بھی التواء کا شکار ہیں، پاناما میں ہمارا نام آتا تو ایک دن میں فارغ ہوجاتے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے آج کوئی مٹھائی نہیں کھائی، سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی مارشل لا ہرگز نہیں ہے، میرے خلاف بھی کیسز ہیں تو تحقیقات کیلئے تیار ہوں۔