Tag: nawaz sharif health

  • نوازشریف علاج، وزیراعظم کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ کو آگاہ کردیا، یاسمین راشد

    نوازشریف علاج، وزیراعظم کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ کو آگاہ کردیا، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوازشریف کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بیرونِ ملک سے ڈاکٹر منگوانے کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے علاج کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ  حکومت نواز شریف کی مرضی کے مطابق انہیں مزید بہتر طریقے سے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ ن سے بات چیت کی، اپوزیشن نے اپنے مسائل کے بارے میں حکومت کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت نواز شریف کی مرضی کے مطابق انہیں علاج کی مزید بہترین سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف اگر بیرونِ ملک سے ڈاکٹر منگوانا چاہتے ہیں تو بتادیں، پنجاب حکومت کی پیش کش

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ حکومتی پیش کش پر اپوزیشن اراکین نے اپنی قیادت سے مشاورت کرنے کے لیے وقت مانگا ہے اسی طرح حکومت اپنی بات بھی اعلیٰ قیادت تک پہنچائے گی، وزیر اعظم عمران خان کی علاج کی فراہمی کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات کے بعد کسی کو شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے علاج کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی،  وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بیرون ملک سے ڈاکٹر منگوانے کی پیشکش بارے میں بھی ن لیگ کو آگاہ کردیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن رہنماء ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا کہ نوازشریف کو علاج کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی اعلی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا ہے۔

    رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ علاج و معالجے کی سہولیات میں مریض کا مطمئن ہونا بہت ضروری ہے، جو مرض لاحق تھا بورڈ میں اس کا کوئی بھی ماہر  ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں ،وزیراعظم عمران خان کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو حکومت لندن سے ڈاکٹر بلوانے کو بھی تیار ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے جس پر حکومت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا البتہ سابق وزیراعظم نے علاج نہ کرانے کی ضد پکڑ لی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی دادی اور چچا کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی جس کے دوران اُن کی والدہ نے بھی اسپتال منتقلی کے لیے بیٹے کو راضی کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہ جانے پر بضد تھے۔

  • نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کے پیر سے دم کراؤں گا،ٹھیک ہوجائیں گے،شیخ رشید

    نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کے پیر سے دم کراؤں گا،ٹھیک ہوجائیں گے،شیخ رشید

    نارووال : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پتھری کے علاج کیلئے لندن جانےکی ضرورت نہیں،لال حویلی میں بھی ہوجاتا ہے،نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کےپیرسےدم کراؤں گا،ٹھیک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی نارووال ریلوے اسٹیشن پرپہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال چک امروٹریک کوبحال کردیاجائےگا، ہمارے پاس ابھی کوچزنہیں نئی کوچزکیلئےٹینڈرکی ہدایت کی ہے۔

    وزیرریلوے نے بھارت کوکرتارپوربارڈ تک ریلوے ٹریک بچھانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کرتارپور بارڈر سے انڈیا تک ٹرین چلانے کے تیار ہیں، انڈیا اپنی ریلوے لائن بچھائے، ہم اپنی طرف سے لائن بچھانے کے لئے تیار ہیں۔

    بھارت کوکرتارپوربارڈ تک ریلوے ٹریک بچھانے کی پیش کش

    شیخ رشید نے نارووال سے لاہور سیالکوٹ ریل کار ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا دربار صاحب کرتار پور ریلوے اسٹیشن کو سکھوں اور بابا جی گرونانک کی سوچ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کےپیرسےدم کراؤں گا،ٹھیک ہوجائیں گے

    نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں، ان کا علاج لال حویلی میں میں بھی کیا جاتا ہے ، لال حویلی میں دم کو فوری اثر بھی ہوتاہے، رابطہ کرسکتےہیں، نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کےپیرسےدم کراؤں گا،ٹھیک ہوجائیں گے۔

    بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلو رانی سے کہا ہے کہ وہ معافی مانگ لے اسی میں ان کا فائدہ ہے۔

  • ضرورت پڑنے پر نواز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے ،فیاض الحسن  چوہان

    ضرورت پڑنے پر نواز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوسروسزاسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ضرورت پڑنے پر ان کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عجائب گھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ ملی ہے، انسانی ہمدردی کےتحت نوازشریف کے لئے 3 میڈیکل بورڈ بنائے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوسروسز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، مسلم لیگ ن کے رہنماسروسز اسپتال پر بھی اعتراض اٹھا رہے ہیں ، سروسز اسپتال میں نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    مریم نوازاورآل شریف پروپیگنڈاکررہےتھےکہ بہترسلوک نہیں کیاجارہا

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا پی آئی سی سروسز کے بالکل ساتھ ہے، ضرورت پڑنے پر وہاں منتقل کیاجاسکتاہے ، مریم نوازاورآل شریف پروپیگنڈا کررہے تھے کہ  بہترسلوک نہیں کیاجارہا، نوازشریف کو کھانے پینے اور ملنے جلنے سمیت تمام سہولتیں دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےایک فیصدبھی تعصب کامظاہرہ نہیں کیا، سروسزاسپتال میں نوازشریف کےتمام ٹیسٹ کرائےجائیں گے اور ان کو رو بصحت ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    خیال رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے‌‌۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ٹیسٹ سروسز اسپتال میں ہوں گے، انہیں کچھ دیر میں سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ان کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اہسپتال میں ہی رہیں گے۔

    نواز شریف کی سروسز ہسپتال منتقلی کے احکامات جاری ہوتے ہی پولیس نے نواز شریف کیلئے مختص کمرے کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کی حکمت عملی بھی طے کرلی ہے۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ترجمان  پنجاب حکومت

    مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ان کی ٹویٹ بلیک میلنگ اورفائدہ اٹھانےکےسواکچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹویٹ پر پنجاب حکومت کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا نواز شریف کومناسب طبی امدادنہ ملنےکی بار غلط،نامناسب ہے، شریف فیملی میں سےکسی کو نوازشریف سے ملاقات سےنہیں روکا، فیملی میں سے کوئی جب ملنا چاہیں مل سکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی جمعرات کے علاوہ جب چاہےان سےمل سکتی ہے، اگر فیملی کو پریشانی ہےتوابھی رابطہ کریں ملاقات کرادیتےہیں، جیل کا ڈاکٹر نواز شریف کا روزانہ چیک اپ کرتاہے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی چند ٹیسٹ تجویز کئے تھے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا نواز شریف کے ذاتی معالج کی سفارش پر پی آئی سی بورڈتشکیل دیاگیا، پی آئی سی بورڈ کی سفارش پرنواز شریف کو اسپتال لاکرمعائنہ کیاگیا جبکہ معائنے کیلئے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں، ان کی ٹویٹ بلیک میلنگ اورفائدہ اٹھانےکےسواکچھ نہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف بیمار نہیں ہیں، مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، بیٹی مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نواز شریف نے بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت سے آگاہ کیا اور کہاکہ علاج ہر قیدی کا حق ہے لیکن مجھے اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

    لیگی رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قیدیوں کی طرح تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف کا بھی علاج کرایا جائے۔

    خیال رہے چند روز قبل ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، نواز شریف بیمار نہیں ہیں ان کا معائنہ ذاتی معالج نے کیا ہے۔

  • نوازشریف کی طبیعت بتدریج بہتر ہونے لگی

    نوازشریف کی طبیعت بتدریج بہتر ہونے لگی

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں بیمارہونےوالےسابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بہتر ہونے لگی، کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پمز کارڈک سینٹر میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بتدریج بہتری کی طرف مائل ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کے متعدد کلینکل ٹیسٹوں کی رپورٹ پر تسلی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کرے گی جبکہ ای سی جی سمیت نوازشریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹس میں نواز شریف کا کولیسٹرول، یوریا اور اے ایل ٹی لیول خون میں پروٹین کی مقدار نارمل ہے جبکہ ہیمو گلوبن اور پلیٹ لیٹس کی مقدار بھی نارمل آئی ہے۔

    یاد رہے کہ 29 جولائی اڈیالہ جیل میں طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث نواز شریف کو پمز اسپتال کے شعبۂ امراضِ قلب منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل، شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار


    اس سے قبل 23 جولائی کو بھی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کی طبیعت ناساز ہوئی تھی، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر کی ٹیم کو طلب کیا تھا۔

    جیل انتظامیہ نے خصوصی میڈیکل بورڈ پمزاسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹرز پر تشکیل دیا تھا جس نے نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ کروائے تھے جن کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں باقاعدگی سے ادویات لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔

    جس کے بعد 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے،  نعیم الحق

    نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف میرے ہم عمرہیں،ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی بیماری سے متعلق خبروں پر کہا کہ نوازشریف میرے ہم عمرہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میرے پاس ہے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نتخابات سےپہلےایسی خبروں کا مقصد صرف ووٹروں کی ہمدردیاں اورووٹ حاصل کرنا ہے، بیماری سنگین ہوتی تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیماری کے مقاصد سیاسی لگتے ہیں،  ن لیگ والے بیماری کا بہانہ بنا کر انتخابی مہمات سے توجہ ہٹا رہے ہیں

    یاد رہے کہ نواز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جہاں طبی معائنے کیلئے نواز شریف کوسیل سے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نوازشریف کے تفصیلی ٹیسٹ کیےجائیں گے، میڈیکل بورڈ طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کرے گا، جس کے بعد ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر نوازشریف کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔