Tag: nawaz sharif rally

  • اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے، شہباز شریف

    اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے، اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کی ریلی کی روانگی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی رابطہ ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے ، عوامی رابطہ جمہوری ماحول کا محور اور سیاسی پارٹیوں کیلئے اکسیجن ہے۔

    شہباز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عوام کا بھروسہ ہے، جس نے نواز شریف کو متاثر کیا اور حوصلہ دیا، اللہ میرے بھائی لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جب کرسی ملتی ہےتو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں،خورشیدشاہ

    جب کرسی ملتی ہےتو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں،خورشیدشاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی، اپنی بقا کے لیے ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے نااہلی پرعوام کے پاس جانےمیں انہوں نےبہت دیرکردی ، جب کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  اپنی بقا کے لیے ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سپریم کورٹ نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہے، ایسے میں مسلم لیگ ن کے پاس خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا، کئی بار کہہ چکا ہوں میاں صاحب پارلیمنٹ کی طاقت پر بھروسہ کریں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ آج انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، جب کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں، جمہوریت نے پھر موقع دیا، وہ جس پر بیٹھے وہی شاخ کاٹ رہےہیں۔

    پی پی رہنما کا کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے، جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے، نااہلی پر عوام کے پاس جانےمیں انہوں نے بہت دیر کردی، ریلی میں خطرات ہوتے ہیں مگرعوام میں جانے کیلئے رسک لینا پڑتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی، مانسہرہ اور اٹک میں جلسہ کرنے کااعلان انتخابی مہم کاحصہ ہے، بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تو مسلم لیگ ن انتخاب جیت جائیں گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مسلم لیگ ن آج کاشونہ کرتی تویہ ان کی سیاسی موت تھی،شاہ محمودقریشی

    مسلم لیگ ن آج کاشونہ کرتی تویہ ان کی سیاسی موت تھی،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا شو مسلم لیگ نواز کی سیاسی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن آج کاشونہ کرتی تویہ ان کی سیاسی موت تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز کی خصوصی نشریات اسلام آباد سے جی ٹی روڈ تک کا سفر میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے آج کا شو کیا،مسلم لیگ ن آج کاشونہ کرتی تویہ ان کی سیاسی موت تھی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کے شو کا موازنہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا، بے نظیربھٹو آمریت کیخلاف نکلی تھیں، مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے، مسلم لیگ نواز آج کی ریلی کس کے خلاف نکال رہی ہے؟ عوام مسلم لیگ نوازکومسترد کرچکے ہیں،الیکشن میں اظہار بھی ہوجائیگا۔

    مسلم لیگ نواز آج کی ریلی کس کے خلاف نکال رہی ہے؟

    انھوں نے کہا کہ آپ خود کہتے ہیں میں سپریم کورٹ کا احترام کرتاہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں ،کڑوے فیصلے قبول کیےگئے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ آپ کی توقعات کے برعکس آئیں تو سیخ پا ہوگئے، آپ ضرور جلوس نکالیں لیکن سرکاری وسائل استعمال نہ کریں، پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کے جلوس کیلئے لگی ہوئی ہے، پنجاب حکومت کے وسائل ریلی کیلئےاستعمال کیےجارہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر کنٹینرکی سیاست کرنے کے الزامات لگائے جاتے رہے، نقل میں بھی یہ لوگ ماہر ہیں، کنٹینر پر آج یہ خود سوار ہیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم ہوتا ہے، آج بھی استعمال کررہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما پارٹی جھنڈے کو گلے میں ڈالتے ہیں یہ بھی ایسا کر رہے ہیں۔

    ہم نے ریلیاں نکالیں احتجاج کیا تو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ریلیاں نکالیں احتجاج کیا تو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، امیر مقام خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچ گئے، کسی نےنہیں روکا، ہم نے ریلی نکالی تو کہتے تھے جمہوریت کو خطرہ ہوگیا ہے، آج ہم پوچھتےہیں آپ کس کے اشارے پر یہ ریلی نکال رہے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ حقائق شاید ہم بھول جائیں لیکن مؤرخ سب کچھ لکھ رہاہے، عدالتوں فیصلوں پر سر تسلیم خم کرنا چاہیے تھا ہم نے بھی کیا، نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کس سے کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان اور محمودخان اچکزئی تو ان کی جیب میں ہیں ، ایک بڑی جماعت کے ساتھ مک مکا کی نئی کہانی کا آغاز ہوچکا ہے، اسمبلی میں جو قرارداد لائی گئی اس جماعت کی اہم رکن اسمبلی میں تھیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے، انجینئرامیرمقام

    ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے، انجینئرامیرمقام

    پشاور : انجینئرامیر مقام کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے،نوازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم اور ن لیگ کا قائد مانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے رہائشگاہ سے قافلے کے ہمراہ روانگی کے موقع پر کہا کہ میاں نوازشریف کوپاکستان کا وزیراعظم اور ن لیگ کاقائد مانتے ہیں ۔عمران خان دیکھ لے کہ عوام کس کےساتھ ہے۔ ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے۔ آج خیبرپختونخوا کے عوام دکھائیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں، آج نوازشریف کے استقبال کیلئے عوام کا سمندر آمڈ آئے گا۔


    مزید پڑھیں : خیبرپختونخواہ کےعوام صوبےمیں نوازشریف کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں، امیر مقام


    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی مشینری نہیں ہے، پرویزخٹک، وزرا سرکاری مشینری کیساتھ اسلام آباد گئے تھے۔ سیاست کرنے کیلئے عوام میں جانا ہوتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے پابند نہیں، اپنے قائد کے حکم پر جارہے ہیں، پاکستان کے عوام آج بھی کہتے ہیں ہماراقائد نوازشریف ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پی ٹی آئی کارکنان نواز شریف کی ریلی سے دور رہیں، عمران خان کی ہدایت

    پی ٹی آئی کارکنان نواز شریف کی ریلی سے دور رہیں، عمران خان کی ہدایت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو ریلی کے موقع پر پُر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نواز شریف کی ریلی سے دور رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کا نواز شریف کی ریلی کی موقع پر کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔

    عمران خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریلی سے دور اور ہوشیار رہیں۔

    پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نوازشریف کی ریلی دم توڑتی سیاست کو سہارا دینے کی کوشش ہے، قوم کرپشن کا جنازہ نوازشریف کے کندھوں پر دھوم سے نکلتا دیکھے گی ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالت عظمیٰ کےخلاف محاذکھڑاکرنےکیلئےتیارہیں، لیکن امن و امان کی صورتحال خراب کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کا قافلہ آج لاہور کے لیے روانہ ہوگا


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور روانگی کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے ریلی کی شکل میں روانہ ہونگے جبکہ تمام شہروں میں نوازشریف کی ریلی کااستقبال ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشنِ نااہلی منانا چاہتا ہے ،بابر اعوان

    نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشنِ نااہلی منانا چاہتا ہے ،بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی تاحیات ہے، نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشن نااہلی منانا چاہتا ہے، نواز شریف سیکیورٹی رسک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشن نااہلی منانا چاہتا ہے، تمام وسائل نواز شریف کےنا اہلی کےجنازہ پر وقف کردیے گئے ہیں۔

    بابراعوان نے کہا پنجاب کی سیکیورٹی گارڈ فادر ون اور ٹو پر لگی ہے، نواز شریف بتائیں پاورشوکس کو دکھانا چاہتے ہیں، سب سے بڑے صوبے کے ریڈزون میں بارود بھرا ٹرک پھٹا، ٹرک ریڈ زون میں تین دن سے موجود تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ اب کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے، پیغام دے رہے ہیں فیصلہ درست نہیں ہے تو اپیل کیوں نہیں کی، مسلم لیگ ن نام لے کون آپ کے خلاف سازش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف کے لیے کوئی این آراو نہیں آئے گا۔

    پرویز مشرف کے حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشرف کو انہوں نے سلیوٹ مار کر باہر بھیجا ، عدالت میں کہا کہ ہمیں مشرف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں، ڈاکٹرز کی ہڑتال میں انہوں نے دو پولیس والے شہید کرادیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نواز شریف کی ریلی روکنےکے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    نواز شریف کی ریلی روکنےکے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست پی ٹی آئی کے وکیل عثمان سعید بسرا نے دائر کی ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرلی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاجی ریلی کا مطلب سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ، نااہلی کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا، احتجاجی تحریک سے ن لیگ، پی ٹی آئی ورکر آمنے سامنے ہوسکتے ہیں۔

    درخواست گزار نے نواز شریف، وزارت داخلہ، ڈی سی اسلام آباد اورچیف سیکرٹری پنجاب فریق بنایا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی ریلی سے متعلق درخواست پر کل سماعت ہوگی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف 9 اگست کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، آصف کرمانی


    یاد رہے کہ نوازشریف بدھ کو صبح نو بجے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں لاہور روانہ ہوں گے۔ نوازشریف پنجاب ہاؤس سے روانگی کے بعد مری روڈ، ضلع کچہری اور روات کے علاقوں سے ہوتے ہوئے ڈی چوک اور پھر فیض آباد کا راستہ اختیار کریں گے۔

    سابق وزیراعظم 10 مقامات پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

    زرائع کے مطابق نوازشریف کی جی ٹی روڈ پر ریلی کیلئے ن لیگ کو سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔