Tag: Nawaz Sharif resigns

  • کرپشن کی نشاندہی کوسازش قراردینا افسوسناک ہے، چوہدری شجاعت

    کرپشن کی نشاندہی کوسازش قراردینا افسوسناک ہے، چوہدری شجاعت

    لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے، وزیر اعظم ہاؤس کرپشن بچاؤ تحریک کامرکز بن گیاہے،حکمران خاندان کی کرپشن کے باعث پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے آئینی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے ان کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے۔

    حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا اور بھی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عملی طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس امور مملکت چلانے کے بجائے کرپشن بچاؤ تحریک کا مرکز بن چکا ہے، موجودہ حالات میں ملک کی سینئر سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نوازشریف پر زور دے کہ وہ فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

  • حکمرانی کا اخلاقی جواز نہیں، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    حکمرانی کا اخلاقی جواز نہیں، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس اب وزارت عظمی پرفائز رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نےکی، جس میں جے آئی ٹی رپورٹ ،وزیر اعظم کے استعفے اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل رات سے صلاح و مشاورت کررہےہیں۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی ہے، جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے کیو نکہ نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔

    اس حوالے سے نوازشریف کو فیصلہ کرنا چاہیے اور سیاسی بحران سےبچنے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ ضروری ہے۔ دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔


    شریف برادران اوراسحاق ڈاراپنے عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان


    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ غیرمعمولی ہیں، کرپشن کےخلاف اوراحتساب کا ایک خود مختارنظام و قانون ہوناچاہئیے، واجب الادا ٹیکس نہ دینا، اصل آمدن کوچھپانا اس پر بھی قانون بننا چاہئیے، احتساب کا مؤثر نظام نہیں ہوگا تو ایسےکیسز آتے رہیں گے۔


    نوازشریف اخلاقی جوازکھو بیٹھے، مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو


    انہوں نے کہا کہ نیب کےپاس جن کےبھی کیس ہیں ان پربھی توجہ دینی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جب بنی تھی تو وزیر اعظم اور ن لیگ کا جواب خیر مقدمی تھا۔


    حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں،خورشیدشاہ


    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو ہم نے بھی مانا کیونکہ اسے سپریم کورٹ نے بنایا تھا،اس کو دیگر جے آئی ٹیز سے نہ ملایا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ وکرپشن کرنے والوں کا ایسا محاسبہ ہو نا چاہئیے کہ انہیں کوئی خزانہ لوٹنے کی ہمت ہی نہ ہو۔

  • نوازشریف پارلیمنٹ اور سیاست کو بچانے کیلئے مستعفی ہوجائیں، خورشید شاہ

    نوازشریف پارلیمنٹ اور سیاست کو بچانے کیلئے مستعفی ہوجائیں، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب سیاست اور پارلیمنٹ کو بچائیں، اپنامتبادل لے آئیں اور پانچ سال پورے کریں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کی کیا ضد ہے؟

    یہ بات انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اپنےلوگوں کو سمجھائیں، ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہتے، ہم نےاپنی زبان کھولی توبات آگے تک جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کا کہا تھا، اب اگر نواز شریف جے آئی ٹی میں سرخرو ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے؟

    نوازشریف مضبوط وزیراعظم نہیں رہے، میاں صاحب استعفیٰ دینگے تو نئی جمہوریت سامنے آئے گی، میاں صاحب کےاستعفے سےپارلیمنٹ اورجمہوریت بچ جائےگی، پاناما فیصلے میں جےآئی ٹی نہیں سرٹیفکیٹ دینے کیلئےایک کمیٹی بنائی گئی ہے، ہم دعوے سے کہتے ہیں5سال پورے کیے لیکن جھوٹ نہیں بولا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت تمام موجودہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ بھی کیا تھا لیکن تاحال ملک میں بجلی کا بحران ہے، جبکہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ بجلی چوری ہورہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست سے نوازشریف اور مضبوط ہونگے، شیخ رشید کو چاہیئے کہ عمران خان کوسمجھائیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں کیاتبدیلی لائے؟