Tag: nawaz sharif statement

  • نوازشریف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟  اعجاز الحق

    نوازشریف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟ اعجاز الحق

    اسلام آباد : مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا، آخر وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چوہدری منظور ، فواد چوہدری اور مبشر زیدی بھی موجود تھے۔

      اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع بیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پچیس ارکان قومی اسمبلی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ان سے کہا گیا کہ شہباز شریف کو آگے آنے دیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی کمیشن کا مطالبہ کرکے دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟ مسلم لیگ کے ایم این ایز نوازشریف کے اس بیان پر دکھی ہیں۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ متنازع بیان کے معاملے پرآل پارٹیز کانفرنس بلائی جانی چاہئے تھی، بھارت کو اے پی سی کے ذریعے ایک آواز ہوکر جواب دینا چاہئے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف متنازع بیان: اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت قرار

    نوازشریف متنازع بیان: اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت قرار

    اسلام آباد : ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان پر ان کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا، چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ نواز شریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے، یہ آئین شکنی کا بھی معاملہ ہے،  سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت ٹی وی چینلز پر نواز شریف کی لائیو تقاریر پر پابندی لگا سکتی ہے؟

    بابر اعوان نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیس میں عدالت ایسی پابندی لگا چکی ہے، جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں  ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا، چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں جبکہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر ان کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ریاست کے خلاف بیان پر نواز شریف کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے اور پیمرا کو بھی نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف سندھ اور پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    درخواست میں نواز شریف، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نوازشریف نے کہا میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، وزیراعظم

    نوازشریف نے کہا میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سے تھے، طویل انٹرویو میں سے 3سطروں کو اچھالا گیا ، نوازشریف نے کہا میرےبیان کو توڑ موڑ کر  پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پریس کانفرنس میں نواز شریف کے متنازع بیان پر وضاحتیں دیتے ہوئے کہا کہ آج نوازشریف سے ملاقات ہوئی، نوازشریف نے ملاقات میں بیان کی تردید کی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سے تھے، ممبئی حملے کےملزمان پاکستان سے نہیں تھے، پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈےکاحصہ نہیں بنناچاہئے، طویل انٹرویو میں سے 3سطروں کواچھالا گیا ، نوازشریف نے کہا میرےبیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، نوازشریف نے بتایا ممبئی حملے پر تنظیموں کی بات کی نہ کوئی مفروضہ ہے۔

    [bs-quote quote=” نواز شريف پارٹی کے رہبر ہيں ، ميں اور پوری پارٹی نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے” style=”default” align=”left” author_name=”شاہدخاقان عباسی ” author_job=”وزیراعظم ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/ShahidKhaqan60x60.jpg”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا ملکی سرزمين کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزيراعظم کے طور پر بھی قائم تھا اب بھی قائم ہوں، نان اسٹيٹ ايکٹر کے حوالے سے رپورٹنگ ٹھيک نہيں، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ميڈيا نے بيان کوتوڑمروڑکرپيش کيا گیا، سول ملٹری تعلقات ميں تناؤپيدا ہوتا رہتا ہے، حقائق سامنے آنے پر تحفظات دور ہو جاتے ہيں۔

    انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اليکشن وقت پر ہونگے، مستعفی نہيں ہورہا ،31مئی تک وزیراعظم رہوں گا، مخلوق خلائی ہو يا زمينی ، اليکشن ضرور ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شريف پارٹی کے رہبر ہيں ، ميں اور پوری پارٹی نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پرقومی سلامتی کمیٹی  اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔

    وزیراعظم نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کے بیان پر کہا کہ نوازشریف نے جو متنازع بیان دیا اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا، سابق وزیراعظم کا بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہاتھا، نواز شریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے، بھارت پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردینا چاہتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ ورکرز نوازشریف کےبیان پرسخت نالاں ہیں، کل کے بیان کے بعد ن لیگ کے بہت لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اخبارمیں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے، میں نے ایسا کیا کہا ہے، کون سی غلط بات کی۔


    مزید پڑھیں : حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف


    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ کہا جا رہا ہے بھارت کی طرف سے شواہد نہیں دیے گئے، ہمارے پاس بھی کم شواہد نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں نے قربانیاں دیں، میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا میں ہمارا بیانیہ نہیں سنا جا رہا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حقیقت جانے بغیربھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا درست مان لیا گیا، ترجمان ن لیگ

    حقیقت جانے بغیربھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا درست مان لیا گیا، ترجمان ن لیگ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، انٹرویو کی حقیقت جانے بغیر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا  درست مان لیا گیا۔

    اپنے جاری بیان میں ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیا تھا، بھارتی میڈیا میں انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کیے گئے اور تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصےکو پیش کیا گیا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نے1998میں مشکلات کے باوجود ملکی سلامتی کیلئے مشکل فیصلہ کیا، نوازشریف نے اس وقت عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہمیں قومی سلامتی سے متعلق کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

    شہباز شریف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف کے آئندہ الیکشن میں کردار سے متعلق بیان کو بھی میڈیا میں مسخ کر کے پیش کیا گیا، شہباز شریف اب پارٹی کے صدر ہیں، ان کی کارکردگی کے سب معترف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، شہباز شریف ابھی سے پارٹی منشور ملک کے کونے کونے تک پھیلا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہیں، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےبیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کامقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ ان کا مقابلہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سازش کاراگ جی ٹی روڈریلی سےپہلےالاپ رہےہیں، راولپنڈی سےنکلےتوجہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کےبعدبوکھلاہٹ کاشکارہیں، دباؤ کا شکار نوازشریف تیزی سے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری اور عمران سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، اب پاکستان کی بدنصیبی کا70سالہ دور دوبارہ نہیں آئے گا۔

    نواز شریف کا پی ٹی آئی پر  شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو کوئی شے ہی کچھ نہیں ہے، یہ بلا لے کر نکلنے والے لوگ قوم سے مذاق کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے، شاید یہ لوگ میری کرکٹ کے لئے خدمات کو بھی بھول گئے ہیں، یہ لوگ شوکت خانم میموریل کیلئے میری خدمت کو بھی بھول گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟ نیئربخاری

    نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟ نیئربخاری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئربخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟انہیں اصغرخان کیس یاد ہے؟

    نیئربخاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی اراکین نواز شریف کی منافقت پر باغی ہوئے، نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، اقامہ ہی کرپشن کی بنیاد ہے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، اب یہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کامقصدصرف عوام کودھوکہ دینا ہے‘ نواز شریف


    انکا کہنا تھا کہ یہ ہروقت امپائرکی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمیشہ سے چوردروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں، چھ لوگوں نےسنجرانی کو نامزد کیا اور وہ آتے ہی چیئرمین بن گئے،ان کے پیچھے جو ہے وہ سب کو پتہ ہے۔

    نوازشریف نےجے آئی ٹی پر بھی تنقید کی کہا تھا کہ تحریک عدل کیلئےکسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں۔ ہم کوئی نیب نہیں ہیں جوعالمی فرم کی خدمات لیں اور عدالتی اصلاحات کو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے منشورکا حصہ قراردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، خورشید شاہ

    الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمواسکینڈل یاد کریں۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کوسینیٹ انتخابات کے بعد چھانگا مانگا یاد آ رہا ہے، اب چھانگا مانگا نہیں ،وہاں بڑی بڑی عمارتیں بن گئیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی دربارپرنہیں جھکے،ہمارا دربار صرف جمہوریت ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمواسکینڈل یاد کریں، میاں صاحب ماضی میں جائیں تو بہت باتیں یاد آئیں گی۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، لگتا ہے نوازشریف نےعمران خان کی روش اختیارکرلی ہے۔


    مزید پڑھیں : کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ نواز شریف


    انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمارے ساتھ کام کرچکےہیں، شیری رحمان کوامیدوار نامزد کر دیا ہے انھیں ووٹ دیں گے، ہمارے پاس 21 اورپی ٹی آئی کے پاس صرف 12 ارکان ہیں۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ والے اور کراچی سے آنے والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ سب کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں،ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور

    نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں،ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور

    کراچی : ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنے پر تلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےبیان سےلگتاہےکوئی نیالاڈلہ آگیا ہے، نواز شریف کاعدل اورانصاف کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنےپرتلےہیں، نوازشریف پیپلزپارٹی کےخلاف سازش،انتقام میں شریک رہے۔

    ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اورن لیگ آدھاآدھا اوراپنی مرضی کاسچ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی حدیبیہ،نیازی سروسز جیسے فیصلوں سے مطمئن نہیں، نوازشریف کو تو ابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا۔


    مزید پڑھیں : ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، نوازشریف


    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، میں ،پارٹی اور قوم اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے، ، ہم اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دہرا معیار اپنایا گیا ، مجھے خیالی تنخواہ پرنکالا گیا، خیالی تنخواہ کومیرا اثاثہ بتایا گیا، وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی ، نوازشریف کا 50 سال پرانا احتساب لیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں، فواد چوہدری

    نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کی آج کی تقریر بھی اداروں پر تنقید پر ہی مبنی تھی، نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، انکے بچوں نے 3ہزار300ارب روپے کی کرپشن کی، نوازشریف کے بچوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، نوازشریف دوبارہ سے مسلم لیگ کے صدر بنے ہیں، شریف خاندان کے پیچھے سعد رفیق بیٹھے ہیں، جو خود اسٹے آرڈر پر ہیں، سعدرفیق کو یہ اعزازحاصل ہے کہ ہر سال ان کا پرائز بانڈ نکلاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا، 30 سال آپ نے حکمرانی کی، یہ سوال تو ہمیں پوچھنا چاہئے، آپ نے30سال تک پاکستان کےوسائل کولوٹا ایک صاحب کہتے ہیں ہماری سیاست ن کے بغیرمکمل نہیں ہوتی، ن لیگ کے باضمیر لوگ سوچ رہے ہیں، کیسے ایک کیلئے قانون بدلا گیا،ادارے جمہوریت لپیٹنانہیں چاہتےنہ ہی سیاسی جماعتیں اورمیڈیا ایسا ہونے دے گا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا کیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے، فواد چوہدری


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ،انتخاب دل خوش رکھنے کے بہانے ہیں، نواز شریف نے جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کی ایک نئی کوشش کی ، نوازشریف 100بارن لیگ کےصدر منتخب ہو جائیں حیثیت تبدیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ انہیں نا اہل قرار دے چکی ہے جو وہ ہمیشہ رہیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کی آج کی تقریر بھی اداروں پر تنقید پر ہی مبنی تھی، نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں،ن لیگ والوں نے سقوط ڈھاکا پر ایک لفظ نہیں پڑھا اور یہ باتیں کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے پاس موقع تھا خود کو ایک جمہوری جماعت ثابت کرتی، ن لیگ نے بددیانت شخص قبول کرکے اپنی حقیقت عوام پر عیاں کر دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔