Tag: Nawaz Sharif

  • آصف زرداری اور نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

    آصف زرداری اور نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف  ریفرنس دائرکردیا گیا، جس میں کہا گیا آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ کیس سابق صدر آصف زرداری اور دو وزرائے اعظم نوازشریف،یوسف رضا گیلانی سمیت 5ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، احتساب عدالت میں نیا ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، نواز شریف ، انور مجیداور عبدالغنی مجید نامزدہیں ، ریفرنس میں کہا گیا آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے ادا کی ، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ،آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے ، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

    دائر ریفرنس کے مطابق گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی ، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے دو کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے ، عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے، ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ، سزا دی جائے۔

    خیال رہے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں نیب کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے پوچھ گچھ کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا 3 گاڑیاں زرداری جبکہ ایک گاڑی نواز شریف کے پاس ہے، گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے دیں، 4 لاکھ تک مالیت کی اشیا جو بطور تحفہ ملی وہ پاس رکھ سکتےہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت سمیت اورگاڑیاں بھی نہیں رکھ سکتے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا سیکرٹری غیاث الدین نےسمری بھجوائی تھی، تحفےمیں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے، گاڑیاں کابینہ کوچلی جاتی ہیں ، نواز شریف والی گاڑی کی مالیت 6 لاکھ رکھی گئی۔

    عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا بطور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مرسڈیز بینز نوازشریف کودی، گاڑی1997میں سعودی عرب نے تحفہ دی تھی، گاڑی کی مالیت کا 20فیصد ادائیگی کے عوض دیاگیا، یہ قانونی نہیں تھا، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔

  • پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

    پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

    لاہور : پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف 16ہفتوں سے آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

    اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا کو تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ8ہفتے مکمل ہونے سے2دن پہلے خواجہ حارث کی درخواست آئی، ہمیں ہائی کورٹ کے حکم پر نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرنا تھا۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درخواست پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے متعدد اجلاس کئے اور تمام رپورٹس کا جائزہ لیا، میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ رپورٹس پر غور کیلئے ایک کمیٹی قائم کی۔

    کمیٹی نے کہا کہ نوازشریف کے ڈاکٹر عدنان کا ویڈیو بیان لیا جائے جب ڈاکٹر عدنان سے کہا گیا کہ مزید تفصیلات دیں  تو جواب میں انہوں نے کہا جو رپورٹس دی ہیں ان ہی پر فیصلہ کریں، تاہم اب کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے نوازشریف کی ضمانت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی۔

    صوبائی وزیر قانون  نے بتایا کہ نوازشریف کی 8ہفتے کی ضمانت کو اب 16ہفتے ہوچکے ہیں، نوازشریف آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے، راناثنااللہ نے بھی کہا تھاکہ 24فروری کو کارڈیک پراسس ہونے جارہا ہے جو نہیں ہوا، اب ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہم آپریشن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کوئی آپریشن ہوا نہ ہی کوئی آپریشن ہونے کی اطلاع دی گئی، ابھی تک کوئی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں کوئی ایسی اطلاع دی گئی، معاملے سے لگ رہا ہے ضمانت کیلئے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، لہٰذا نوازشریف کی ضمانت میں توسیع قانونی اور طبی لحاظ سے نہیں بنتی۔

    وزیر قانون نے مزید کہا کہ اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں کی جائیگی، پنجاب کابینہ نوازشریف کی ضمانت کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آگاہ کریگی، نوازشریف کے معاملے پر مزید پیشرفت اب وفاقی حکومت کریگی۔

    واضح رہے کہ کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اختیارات استعمال کریں اور نوازشریف کو واپس لائیں۔رپورٹس کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔وزیراعلیٰ کو انہیں واپس لانا ہوگا۔ اس صورتحال کے بعد شریف خاندان کواب مزید توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نامکمل قرار

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نامکمل قرار

    اسلام آباد: سرکاری میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نامکمل قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رپورٹس سرکاری میڈیکل بورڈ کو بھجوائیں، سرکاری میڈیکل بورڈ نے رپورٹس نامکمل قرار دیں، نوازشریف کی بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کتنے ہیں رپورٹ میں نہیں بتایا گیا، ان کے جینیٹک ٹیسٹ بھی اپ ڈیٹ نہیں ہے، نامکمل رپورٹس پر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے۔

    سرکاری میڈیکل بورڈ نے حکومت کو رائے سے آگاہ کردیا، مکمل رپورٹس پر ہی میڈیکل تجویز دی جائے گی۔

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں، ڈاکٹر عدنان

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا، جس میں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کیہ میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بعد ازاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس حکومت کو بھیجیں۔

  • نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیکل میں 26 ہزار نوکریاں دی ہیں، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 500 میل نرس رکھے ہیں، کوشش کر رہے ہیں میل وارڈ میں نرسنگ کی کمی پوری کریں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 10 ہزار نئی نوکریاں پائپ لائن میں ہیں، اس سال کے آخر تک 35 ہزار نئی نوکریاں دیں گے۔ 35 ہزار نوکریوں کا مطلب ہے 35 ہزار خاندانوں میں نوکریاں دیں گے۔ میانوالی کا 200 بیڈ پر مشتمل اسپتال شروع ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اور کارڈیالوجی ان سب کا پی سی ون منظور ہوگیا۔ جو 9 اسپتالوں کی ہم بات کرتے تھے ان میں سے 3 پر کام شروع ہوچکا ہے۔ مزید 3 اسپتالوں کے پی سی ون منظور ہو چکے ہیں، باقی 3 بھی مکمل ہوں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کبھی غلط بیانی نہیں کی اور نہ آئندہ ایسا کوئی ارادہ ہے، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کروانے کا وقت دیا گیا تھا۔ 25 دسمبر کو خواجہ حارث نے رپورٹ جمع کروائی۔ محکمہ داخلہ نے رپورٹ 27 تاریخ کو ہمیں بھجوائی۔ 3 جنوری کو بورڈ نے رپورٹس دیکھیں تو وہ ناکافی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق رپورٹ محض ایک سمری پر مبنی تھی، 25 دسمبر تک نواز شریف کے پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ نہیں آئی، 13 جنوری تک کوئی ہمارے پاس رپورٹ لے کر نہیں آیا۔ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس برطانوی ہائی کمیشن کو دینی ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، ہمارا اصرار ہے نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔

  • نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل

    نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوگئی ، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات

    یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی لندن میں نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی ، نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، طبیعت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گہرےدوست سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

  • نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے: راجہ بشارت

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے: راجہ بشارت

    لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق وکیل خواجہ حارث کی درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی، نوازشریف کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔

    تفصلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی، وزیرقانون پنجاب نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔

    راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے۔ نوازشریف کے وکیل کو کہا ہے مزید میڈیکل رپورٹس دی جائیں تاکہ ضمانت میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ کرسکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہم آسانی سے فیصلہ کرسکیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست

    خیال رہے کہ 24 دسمبر کو نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس میں موقف اپنا گیا کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • نواز شریف کوعلاج کے لیے امریکا لے جایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

    نواز شریف کوعلاج کے لیے امریکا لے جایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون دینے والی شریان میں اسٹنٹنگ کی جائے گی، ان کا 6 مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

    ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کو ایماٹولوجسٹ ٹیم نے صحت مند قرار نہیں دیا ہے، ان کے دل اور شریانوں کا مسلسل معائنہ کیا جاتا ہے، پلیٹ لیٹس متوازن ہونے تک کوئی پروسیجر نہیں کیا جاسکتا، پلیٹ لیٹس گرنے کی وجوہات معلوم کرنا چیلنج بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ابھی تک نہیں کرسکے ہیں، وہ کتنے دن برطانیہ میں رہیں گے کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع

    ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی صحت کو ہر زاویے سے جانچ رہے ہیں، دنیا کے بہترین ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں۔

    دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آج ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ نہیں ہے وہ گھر پر آرام کریں گے، ڈاکٹر عدنان نے گھر پر ہی نواز شریف کا معائنہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کی جارہی ہے، وہ علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

    عدالت میں رپورٹ ان کے وکیل امجد پرویز نے ایڈیشنل رجسٹرار آفس میں جمع کروائی، پیش کی گئی رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

  • نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے، احسن اقبال

    نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے، احسن اقبال

    لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت سے مسلسل آگاہ کررہے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک مستحکم نہیں ہوئے ہیں، ڈاکٹرز اب تک پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، کچھ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ ان کو امریکا منتقل کیا جائے، شہباز شریف کی توجہ نواز شریف کی طرف ہے، چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات میں بھی شہباز شریف کی زیادہ ضرورت تھی بعدازاں طے کیا کہ پارلیمنٹ میں قیادت کا رول خواجہ آصف کے کو دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے، حسین نواز

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے برطانوی صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے وہ شہزاد اکبر کے 18 سوالات کا جواب بھی دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ مرکز میں کیا، سندھ میں بھی اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہئے، جو مطالبہ مرکز میں کرتے ہیں وہ صوبوں میں ہونا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم سے کوئی شکوہ نہیں وہ مطمئن ہیں۔

  • نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے، حسین نواز

    نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے، حسین نواز

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ حالیہ علاج کی رپورٹس عدالت میں پیش کررہے ہیں، نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اسٹرائیڈز کے ذریعے علاج جاری ہے، پلیٹ لیٹس گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، والد کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے۔

    حسین نواز نے کہا کہ کیروٹڈ آرٹری کا علاج امریکا ممکن ہے لیکن امریکا جانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کو سیاست کی نذر کیا جارہا ہے، صحت یابی کی مدت کا تعین مشکل ہے ابھی تشخیص بھی نہیں ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند

    دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بے قابو ہے، انہیں دل، شوگر اور شریانوں کی بیماری لاحق ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، اسٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے ، ڈاکٹرز شوگر کی مقدار اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

  • نوازشریف کے اس طرح جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، ندیم افضل چن

    نوازشریف کے اس طرح جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، ندیم افضل چن

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اس طرح بیرون ملک جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ندیم افضل چن نے کہا کہ نواز شریف کے جانے پر عوام کی پریشانی دیکھیں، ان کے ایسے جانے پر عوام کو بھی شک ہوا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ گیم چینجر کے ٹوئٹ اور روک سکو تو روک لو جیسی گفتگو بھی دیکھیں، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن آصف زرداری کی جانب سے تو ایسا کوئی طبل جنگ نہیں بجایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تاثر نوازشریف کی طرف دیا گیا کہ ہم انہیں جانے دے رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے جو جشن منایا گیا اس سے بھی شک وشبہات پیدا ہوئے، حکومت تو اپنے طور پر قانون سازی کے بل لاتی رہی لیکن اپوزیشن نہ مانی، اپوزیشن ایک قانون سازی کا بل بتادے جو انہوں نے پیدا کیا ہو۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، ن لیگ پرویز مشرف کے جانے سے پہلے کوئی گارنٹی لیتی تو آج وہ وطن واپس آچکے ہوتے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی طرف سفرجاری ہے لیکن مافیا مضبوط ہے۔