Tag: Nawaz Sharif

  • لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن: افغانستان میں داخلی استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئےلندن میں افغانستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس کانفرنس کے میزبان برطانیہ اور افغانستان تھے۔

     کانفرنس میں شرکت افغان صدر اشرف غنی افغان چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف امریکی فارن سیکرٹری جان کیری نے شرکت کی ۔

    کانفرنس میں پرنس کریم آغا خان اور دنیا کی بڑی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلا س میں جائزہ لیا گیاکہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان میں داخلی عمل معاشی استحکام کو کیسے ممکن بنایا جائےگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطے میں امن واستحکام اور افغانستان کی ترقی کےلئےپاکستان کے بھرپور رول اداکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی افگان صدر کوانکی معاشی ترقی اور ٹریڈنگ اور اکنامک پارٹنرشپ اور افغانستان کی سیکیورٹی کےلئےاپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔

  • نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کااحتجاج پرامن ہوگا،طاقت کااستعمال ہوا تونقصان حکومت کاہوگا۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج فیصل آباد کے نوجوانوں سے احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، سارے لوگ بہت پر جوش ہیں اور اس قوم کا ووٹ چوری ہونے کے خلاف ریکارڈ احتجاج کیا جائے گا مگر ہم کسی کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے، جس کا خیال ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی وہ ہمارے احتجاج کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  ہمارے اوپر پتھراؤ کيا گيا مگر ہم پُرامن رہے، ہم سرکاری عمارتوں ميں گھس سکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا، مياں صاحب! پُرامن احتجاج کو پُرامن رہنے دينا، حکمران دھاندلی پر غیرجانبدار انکوائری نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیل کی مصنوعات میں حکومت کی جانب سے جو کمی ہوئی ہے وہ ہمارے دھرنے کے سبب ہے، تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ابھی اور کمی کی جانی چاہئے اور اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کم از کم 15 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت نے حق نہیں دیا اس لئے پیر سے احتجاج کا تیسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔ شٹر ڈاؤن نہیں کرائیں گے۔ تاجر برادری پریشان نہ ہو۔ فیصل آباد کے لوگ اگر سمجھتے ہیں کہ حالات اچھے ہیں تو بے شک وہ گھروں سے نہ نکلیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  • لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر اہم کانفرنس آج ہو رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر، ڈیوڈکیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کریں گے۔

    کانفرنس کے موقع پر آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں افغانستان پر تفصیلی گفتگو اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائیگی۔ وزیر اعظم نوازشریف برطانوی وزیر اعظم سے بھی ناشتے پر ملاقات کریں گے ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات تک احتجاج جاری رہیگا،عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات تک احتجاج جاری رہیگا،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد دھرنے سے خطاب میں کہا ہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں سب نکات طے پاگئے تھے ،مگر حکومت طاہر القادری کے جاتے ہی اپنے نکات سے مکر گئی۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے بیٹھنے تک میرا پروگرام ختم نہیں ہوگا، آزادی حاصل کرنے کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، ہمارا پلان ‘‘سی’’ نہیں رکے گا، اگر تھکا دینے کے چکر میں ہیں، تو فائدہ نہیں ہوگا، ہمیں انصاف لئے بغیر نہیں جانا، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا وقت ہے، سنا ہے پاکستان میں کرپشن کی شرح کم ہوگئی، کنٹینر سے حقیقی اپوزیشن ہورہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کسی صورت ختم نہیں ہوگا ، حکومت طاہرالقادری کے دھرنا ختم کرنے کے بعد بات چیت سے پیچھے ہٹ گئی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اعجاز چودھری جب نون لیگ میں تھے تو سب اچھا تھا ، اب دو سو پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ، عمران خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں کمزور کو انصاف نہیں ملتا ، کمزور طبقے کے پاس ووٹ کے استعمال کے سواکچھ نہیں ، حکمران حق مانگنے والے پر پولیس کو چھوڑ دیتے ہیں۔

    عمران خان نے لاہورمیں نابینا افراد پر پولیس کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد کا افسوس ہوا، نابینا افراد نوکریوں میں اپنا حصہ مانگ رہے تھے، موجودہ حکمرانوں نے نابینائوں کو بھی تشدد سے نہیں بخشا۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

  • حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں کتنےپلان ہیں، عمران خان

    حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں کتنےپلان ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں اورکتنےپلان ہیں، اقتدارمیں ہوتاتوفوج کوقبائلی علاقوں میں نہ بھیجتا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان بند کرنے سے لوگوں کو مشکلیں آئیگی لیکن کون کہتا ہے کہ آزادی قربانیوں کے بغیر ملتی ہے۔ لوگوں کو شہر بند ہونے کی قربانی دینا پڑے گی۔

     عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ورلڈ کپ بھی ٹیم کیساتھ جیتا تھا، نئے پاکستان کیلئے بھی ٹیم چاہیے ہوگی۔ نیا پاکستان عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی عوام بنائیں گے، میں صرف راستہ دکھائوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے نئے الیکشن ہو جائیں گے، نیا پاکستان شفاف الیکشن کے ہونے سے بنے گا، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا، جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی فلاحی ریاست میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چیلنج ہوگا، ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اور طاقت دیتا ہے۔ مجھے ایک دن بھی خیال نہیں آیا کہ کامیاب نہیں ہونگا۔

  • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم نوازشریف

    مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم نوازشریف

    لندن: وزیراعظم میاں نوازشریف نےتحریک انصاف سے بامقصدمذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی۔کہتے ہیں دھرنے پیچھے رہ گئے اورملک آگے بڑھ گیا۔

    حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی،میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کاکہنا تھا کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں، وزیراعظم نے لندن میں صاف صاف کہہ دیانوے کی سیاست ختم ہوئی، اب ڈیلیور کرنےکادور ہے نفرت کی سیاست کانہیں۔

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پاکستان بند کرنے کے اعلان کوبھی کڑی تنقید کانشانہ بنایا، ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کاکہناتھا پی ٹی آئی کوچاہئے کہ پہلے خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنائے، وزیراعظم نوازشریف نے بتایا آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گا۔

  • پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، نوازشریف

    پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے دونوں ممالک کے امن سے خطے میں استحکام آئے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں افغا نستان پر ہو نے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے اس کانفرنس سے پاکستان اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔ ،

  • وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف افغانستان پر لندن کانفرس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ کانفرس3 سے4 دسمبر لندن میں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن کانفرس میں شرکت کی دعوت برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہے اور لندن کانفرس افغانستان اور برطانیہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور ورلڈ بنک کے حکام سے ملاقات کرینگے، نواز شریف دورے کے دروان جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے۔

  • نواز شریف ملاقات کے لیےگھر آنا چاہتے تھے، عمران خان کا انکشاف

    نواز شریف ملاقات کے لیےگھر آنا چاہتے تھے، عمران خان کا انکشاف

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم نواز شریف ان کے گھر آنا چاہتے تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میرے گھر آنا چاہتے تھے اور مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے ایک خاص آدمی کے ذریعے مجھ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے پلان سی کے بارے میں بتایا کہ ملک میں بےروزگاروں کی لائن لگی ہوئی ہے ، میرے شہر بند کرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر یا پاکستان بند کرنا نہیں چاہتا لیکن جلد نظر آ جائے گا کہ ہم شہر کیسے بند کرتے ہیں۔اگر ہمارا پلان سی اور ڈی کامیاب نہ ہوا تو پلان ’ای‘ بھی تیار ہے۔30

    عمران خان کا کہنا تھا جولوگ کہتے ہیں کہ ہم فوج کی وجہ سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے، فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ۔ ان کا کہنا تھا میاں صاحب نظرآرہاہےآپ کے دن گنےجاچکےہیں، نواز زرداری نے اپنے یار ڈیزل کو ہمارے خلاف استعمال کیا ، مسلمان اور ایمان والاہمیشہ سیدھی بات کرتاہے، سیدھی بات یہ ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری ملک کےکرپٹ ترین افراد ہیں، محمود خان اچکزئی کے علاوہ تمام سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔