Tag: Nawaz Sharif

  • جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تاریخ کابڑا فراڈ ہوا۔

    الیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے خلاف کرمینل مقدمات دائرکریں گے، جمعہ کو ثبوت کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے، تیس نومبر کےجلسےسےمتعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی آئے کرے، ہر صورت ڈی چوک پہنچوں گا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ایاز صادق دھاندلی کی پیداوار ہیں، قوم کو جلد پتہ چل جائے گا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔

  • نواز شریف کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات

    نواز شریف کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات

    کھٹمنڈو: اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد نے ملاقات کی۔

     سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات میں دونوں وزرائےاعظم کاپاک بنگلا دیش تعاون پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو نوں ملکوں کے باہمی تعاون سے تجارت اور خطے کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے،ملاقات میں حسینہ واجد نے پاکستان کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ترقی کے بہت مواقع ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ملک خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چودھری پرویز الٰہی

    قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چودھری پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چیئرمین نجکاری جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نواز اور شہبازشریف نیشنل اور پنجاب بینک سمیت مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے نو ارب روپے کے نادہندہ ہیں، جس پر پردہ ڈالنے کیلئے دوسروں پر جھوٹے الزام لگوا رہے ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر رواں سال تیرہ لاکھ انچاس ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمر ن لیگ کے سیاسی مخالفین کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں اور ان کے جھوٹے الزامات کے جواب میں نواز، شہبازشریف کے بارے میں مستند حقائق سامنے آئیں گے۔

  • سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    کھٹمنڈو: سارک سربراہ اجلاس آج نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں مذاکرات بھارت نے معطل کیے اور بحال کرنے میں پہل بھی اسی کو کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئے۔ کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا مذاکرات کی منسوخی بھارت کا یکطرفہ فیصلہ تھا اور اب مذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کا تھا، نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔۔بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • جلسےکی اجازت سےمتعلق ترجمان وزیراعظم کابیان، پی ٹی آئی کی تردید

    جلسےکی اجازت سےمتعلق ترجمان وزیراعظم کابیان، پی ٹی آئی کی تردید

    اسلام آباد: تحریک انصاف نےترجمان وزیر اعظم مصدق ملک کے جلسے کی اجازت سے متعلق بیان کی تردید کردی۔

    ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کاکہناہےتیس نومبر کے جلسے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنراسلام آبادکو بیس نومبر کو درخواست دی، درخواست کی نقل پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔ترجمان وزیر اعظم کا یہ بیان کہ جلسے کی اجازت کے لئے پی ٹی آئی نے انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات بھی کی جاچکی ہے جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

  • حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سترفیصد لوگ ٹیکس ناہندگان ہیں،جنہیں جیلوں میں بند ہونا چاہیے وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش کروتو کہتے ہیں گالی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جنہیں جیلوں بند ہونا چاہیے وہ اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں، اس سے قبل آزادی رضاکاروں سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو متبہ کیا کہ پرامن انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں شعور آچکا ہے اب ظلم کے نظام کے خاتمے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

  • مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    کھٹمنڈو: وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےمذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھا،مذاکرات سےمتعلق سوال بھارت سےپوچھاجائے،بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےنیپال پہنچ گئے،کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھامذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھامذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کےکورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کاتھا،نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانےکی ضرورت پرزور دیا،پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہرکیاہےدونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا،بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدرپرویز مشرف کہتے ہیں مجھ سے بدلہ لیا جا رہا ہے، غداری کے الزامات سیاست زدہ ہیں، پاکستان میں مغربی جمہوریت نافذ نہیں ہو سکتی۔

    سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے خود پر غداری کے الزامات کو سیاست زدہ اور انتقامی کارروائی قرار دےد یا۔کہتے ہیں الزامات تراشے گئے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان میں برطانیہ اورامریکا جیسی جمہوریت نافذ نہیں کی جاسکتی۔ مغربی نظام کو مقامی رنگ میں ڈھالنا ہوگا۔

    سابق صدر کا کہناتھا انہوں نے اہم دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد دکھائے جانے پرصرف ایک ڈرون حملے کی اجازت دی تھی، پرویزمشرف نے بتایا وہ بھارت مخالف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ اس کی بے عزتی ہو، اس کی تذلیل ہو، اس کو تیوریاں دکھائی جائیں اور پھر بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں فرق صرف اتنا ہی ہے۔

  • قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر مصدق ملک

    قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر مصدق ملک

    اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کاکہناہےتحریک انصاف نے اسلام اباد جلسے کے لیئے درخواست نہیں دی۔قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا تھاعوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت ملکی اداروں اور عوام کا تحفظ کرے گی۔

    ان کاکہنا تھا حکومتی اقدامات سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔سارک کانفرنس میں توانائی معیشت اور سیکورٹی سمیت اہم امور زیر غور ائیں گے،ترجمان وزیراعظم کاکہناتھابھارت نے یک طرفہ طور پر پاکستان سے مزاکرات ترک کیے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5دسمبر کی ڈیڈ لائن، حکومت اور اپوزیشن کے رابطے تیز

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پانچ دسمبر کی آخری مہلت پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےمعاملے پرسپریم کورٹ کی آخری مہلت نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو متحرک کردیا ہے اور اس حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ وطن واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کر یں گے۔ جس میں مزید ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پانچ دسمبرسےجسٹس انورظہیرجمالی کی خدمات واپس لینے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن لیڈر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اگرکسی سابق جج کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت سپریم کورٹ سے آئین میں ترمیم کیلئے مہلت مانگ سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگرحکومت اوراپوزیشن آئینی ترمیم پرمتفق ہوجائیں تو یہ ترمیم ایک ہی روز میں منظورہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خورشیدشاہ کی وطن واپسی پرچیف الیکشن کمشنرکی تقرری پر مشاورت کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔