Tag: Nawaz Sharif

  • کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وزیر اعظم دیکھ لیں نیا خیبرپختوخوا بن رہا ہے، پولیس کلچر میں تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا۔

    پشاورسینٹرل پولیس آفس میں ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی لائیں گے اور ایسا کم وقت میںپوراکردکھایا۔

    انہوں نے کہا صوبے کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں خیبر پختوخواہ کو کامیاب صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔

    وزیرِاعلیٰ خیبر پختوخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سفارشوں کا سلسلہ ختم کر یں گے اوراسمبلی کو قانون ساز ادارہ بنائیں گے۔

  • تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ دھرنے والے تبدیلی مانگ رہے ہیں اگر تبدیلی نہ آئی تو میں ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں۔

    جنوبی پنجاب کے ضلعی عہدیداران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں خراب حالات دیکھ کر امیدوں کسیاتھ واپس آٰیا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں سب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن کے لوگوں نے بھی کہہ دیا ہے جس کے باوجود بھی دھاندلی کیبعد حکومت میں آنے والے لوگوں کا حال آپ کے سامنے ہے۔ ملک میں سیاسی محاذ آرائی کا سماں ہے۔ صحیح وقت پر قانونی پیچیدگیوں کو پورا کرنے کیبعد اپنی پارٹی کو لے کر لوگوں کی مدد کروں گا۔ جبکہ انہوں نے پارٹی عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتفاق برقرار رکھیں اور مڈٹرم الیکشن اگر ہوتے ہیں تو ہمیں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

  • دھرنےترقی کاراستہ نہیں دکھا سکتے، وزیراعظم

    دھرنےترقی کاراستہ نہیں دکھا سکتے، وزیراعظم

    برلن: نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے ترقی کا راستہ نہیں دکھاسکتے، جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی،آئی ایس آئی کی شملویت کا مطالبہ عجیب ہے۔

    جرمنی سے لندن پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہیئے، ان کا کہنا تھاکہ اقتصادی خوشحالی کی رفتار تیز کرنا حکومت کا فرض ہے، ملک کو اپنی منزل کی جانب چلنے دینا چاہئے، نواز شریف نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث کئی سربراہان مملکت پاکستان کو دورہ نہ کر سکے۔

  • وزیراعظم کا دورہ امریکہ:اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

    وزیراعظم کا دورہ امریکہ:اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

    لاہور: وزیراعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرلاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو سزا کی وارننگ دے دی۔ جسٹس منصور نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں سے متعلق کیس کی سماعت کی،حکم کے باوجود دورہ امریکا کی تفصیل پیش نہ کرنےپرعدالت نےبرہمی کااظہارکیا۔

    فاضل جج نے استفسار کیاکہ کیا بیرون ملک دوروں اوراس پراخرجات سے متعلق قانون موجود ہے،کیا اخراجات کی کوئی حد متعین ہے یا سارا بجٹ بیرون ملک دوروں پر اڑایا جاسکتا ہے۔

    سرکاری وکیل نے بتایاکہ دورہ امریکاکےاخراجات کی تفصیل وزیراعظم کے پروٹوکول افسر کے پاس ہیں جوبیرون ملک ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اگر پروٹوکول افسر چھٹی پر ہوں تو کیا وفاق کو تفصیلات نہیں مل سکتیں۔

    عدالت نے اگرانیس نومبر کو وزارت خارجہ کاافسر دورہ امریکاکے ریکارڈ سمیت پیش نہ ہوا تو وفاق کو جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے یہ وارننگ دیتے ہوئےسماعت ملتوی کردی

  • پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے، اینجلا مرکل

    پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے، اینجلا مرکل

    برلن: وزیراعظم نواشریف نےانرجی فورم کے قیام پرجرمن چانسلر اینجلا مرکل کاشکریہ ادا کیا،جرمن چانسلر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کومفید قرار دے دیا۔

    برلن میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جرمنی کوخاص مقام حاصل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں، وزیراعظم نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جرمن تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

    جرمن چانسلرنے ملاقات کومفید قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان کےساتھ معاشی تعاون مزیدمضبوط بنائیں گے،اینجلا مرکل کاکہناتھا امیدہے پاک بھارت مذاکراتی عمل بہتر ہوگا،افغانستان کو دوبارہ خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے،افغانستان کا استحکام پاکستان کے لیے بھی اہم ہوگا،جرمن چانسلر نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام ملنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی، جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے جرمن چانسلر کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر سے ملاقات

    برلن: وزیراعظم نوازشریف جرمن چانسلرسے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکامعائنہ بھی کیا۔

    وزیراعظم نوازشریف جو آج کل جرمنی کے سرکاری دورے پرہیں، اپنی میزبان جرمن چانسلر سے ملاقات کیلئے چانسلرآفس برلن پہنچ گئے، جہاں اینجلا مرکل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وزیراعظم کے استقبالیہ کیلئےچانسلر آفس آف برلن میں ایک پروقار تقریب ہوئی، جرمن مسلح افواج کے چاک چوبند دستے نے وزیراعظم کوسلامی دی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے،استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور جرمن چانسلراینجلا مرکل کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

  • وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، سپریم کورٹ

    وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، سپریم کورٹ

    کوئٹہ: وزیر اعظم کی نااہلی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کوئٹہ رجسٹری کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں، آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ کی اہلیت کا معیارطے کیاجائے۔

    تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج وزیراعظم نااہلی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں چیف جسٹس سےلارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وزیرعظم ناہلی کیس کی سماعت کا تفصیلی حکم نامہ جسٹس جوادایس خواجہ نے تحریرکیا۔ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہاگیاہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں قابل سماعت نہیں۔ عدالت یہ طے کریگی کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی اہلیت کا معیار کیا ہو نا چاہیےحکم نامہ میں بتایاگیا کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کامعاملہ چیف جسٹس کو بھیجوایا جارہا ہےاور چیف جسٹس سے لارجر بنچ تشکیل دیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے درخواستیں گوہر نواز سندھو ، چوہدری شجاعت اور اسحاق خاکوانی نے دائر کی تھیں۔

  • نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان

    نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف نےیوٹرن لیا،یہ ان کی پرانی عادت ہے، تیس نومبر کے بعد حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اس لئے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹے تھے، میں نے کل اپنے خطاب میں جو باتیں کہیں وہ سب مذاکرات میں طے تھا۔ حکومت نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں طے کیا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشل کمشن بنے گا جس میں آئین کے تحت کسی بھی ادارے سے تفتیشی لیا جا سکتا ہے۔ جوڈیشل کمشن کے پاس اختیار ہوگا کہ دھاندلی کی تفتیش میں کس کو شامل کیا جائے۔ حکومت نے کہا تھا کہ آپ دھرنا ختم کریں اور کمیٹی تحقیقات کرے گی تاہم مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کی طرح یوٹرن لیا اور پیچھے ہٹ گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمشن 6 ہفتوں کے اندر دھاندلی کی تحقیقات کرے۔ اس دوران ہم بھی اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور وزیراعظم بھی حکومت کرتے رہیں لیکن اگر انتخابات 2013ء میں دھاندلی ثابت ہو جائے تو وزیراعظم کو نئے الیکشن کروانا ہونگے۔

     عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! آپ کا شکریہ کہ ہمارے ارکان کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ اسمبلی میں استعفے منظور نہ کرنے کا ڈرامہ چل رہا ہے۔ میاں صاحب جتنی دیر کرینگے ہمیں اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ میاں صاحب 30 تک نومبر تک فیصلہ کریں، نہیں تو مجھے فیصلہ کرنا پڑے گا۔

  • وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    برلن: وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی پہنچ گئے، نوازشریف نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کوگمراہ کرنے کے بجائےملک کی اقتصادی ترقی پرتوجہ دینی چاہئے۔

    وزیراعظم نوازشریف جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کی دعوت پربرلن پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر ،جرمنی کے فوجی اور سول حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور جرمنی کاتجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر ہے،کوشش ہوگی مزید تجارت سے دونوں ممالک قریب آئیں،مضبوط اقتصادی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

    وزیراعظم دورہ چین کی طرح دورہ جرمنی میں بھی دھرنے کونظرانداز نہ کرسکے، اپنے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم جرمن قیادت اورتاجر برادری سے ملاقات کے ساتھ پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم کل جرمنی روانہ ہوں گے

    وزیراعظم کل جرمنی روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرکل جرمنی روانہ ہوں گے۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان کے مطابق وزیراعظم جرمن چانسلر انجیلامرکل کی دعوت پرجرمنی جارہے ہیں۔

    اپنےدو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم جرمن تاجروں،سرمایہ کاروں سےبھی خطاب کریں گے دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کےدورےسےپاک جرمنی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف چین کے سہ روزہ دورے کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔