Tag: Nawaz Sharif

  • وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرکل جرمنی روانہ ہوں گے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان کے مطابق وزیراعظم جرمن چانسلر انجلامرکل کی دعوت پرجرمنی جارہے ہیں۔

    اپنےدو روزہ دور ے کے دوران وزیراعظم جرمن تاجروں،سرمایہ کاروں سےبھی خطاب کریں گےدفترخارجہ کاکہنا ہے وزیراعظم کےدورےسےپاک جرمنی تعلقا ت مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف چین کے سہ روزہ دورے کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

  • تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    رحیم یارخان: تحریک انصاف کے سونامی نے رحیم یار خان کا رُخ کرلیا ہے۔ خواجہ فرید گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں  جاری ہیں۔

    تفصیلات کے تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ تحریک انصاف کے سونامی کا رحیم یار خان کی جانب رُخ ہوگیا ہے اور خواجہ فرید گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کی جارہہی ہیں جبکہ کارکنان پُر جوش ہیں، کپتان آج خطاب میں سیاسی حریفوں کو پھرللکاریں گے۔

    گزشتہ شب عمران خان تقریر کے دوران ایک بار پھر نوازشریف پر برس پڑے،عمران خان کہتے ہے کہ نوازشریف کو کرپٹ کہنا گالی نہیں سچ ہے، وہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور نوازشریف ذاتی مفاد کیلئے شہباز شریف کو چین ساتھ لے کر گیا ہے۔

  • دھرنے سےمہنگائی کم ہورہی ہے، عمران خان

    دھرنے سےمہنگائی کم ہورہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصل دھرنا تیس نومبر کی سونامی کے بعد شروع ہوگا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ڈھائی ماہ سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے گیس مہنگی ہونے والی ہے، تیل کی قیمت میں کم از کم 15 روپے کمی کرنی چاہئے تھی، ہماری ذمہ داری 11 کروڑ عوام کو غربت سے نکالنا ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ دھرنا اصل اپوزیشن ہے،باقی مک مکا ہے، عمران خان نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،حکمران اپنے اثاثے چھپاتے ہیں تو لوگ ٹیکس کیوں دیں، انہوں نےکہاکہ تیس نومبر کوانسانی سونامی کیلئےپانچ کروڑ روپے جمع ہوگئےہیں، عوام کواعتمادہے،نوازشریف اورآصف زرداری کوعوام کبھی رقم نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نےآصف زرداری کو دورے کیلئے حکومتی جہاز دیا،آصف علی زرداری کے دورہ چین پر ڈھائی کروڑ روپے قومی خزانے سے خرچ ہوئے،  عمران خان نے کہاکرپشن حکمران کرتے ہیں،قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہناتھاکہ سترہ ماہ سے انہیں انصاف نہیں ملا،وہ انصاف ملنے تک ڈی چوک میں موجود رہیں گے۔

  • دھاندلی ثابت نہ ہوئی تودھرناختم کردیں گے، عمران خان

    دھاندلی ثابت نہ ہوئی تودھرناختم کردیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھرناختم کرنے کیلئےایک ماہ میں غیرجانبدار ججوں سے عدالتی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

    ڈی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والے شفاف انکوائری نہیں کرا سکتے۔ تحقیقات حکومت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کرے انکوائری کرنے والے ایسے غیر جانبدار لوگ ہوں جن پر سب کو اعتماد ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ دھرنے والے قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،ظالم تبدیلی کے خلاف اکٹھے ہوگئے، نواز شریف اقتدار میں آکر ارب پتی بن گئے ہیں، چھوٹا سا طبقہ امیر اور قوم غریب ہورہی ہے، تھر میں بچے مر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کو کچھ پتا نہیں، ہر کسی کو آج نیا صوبہ چاہئے، سندھ کے لوگوں کو تقدیر بدلنے کا موقع دیں گے، 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ اور سندھیوں کو آزاد کرنے آرہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان اور مسلمانوں کی طرف رویہ ناقابل برداشت ہے مگر ایک بات تسلیم کرنی چاہئے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں ، باریاں لینے والوں نے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جو مرضی کہہ لیں بھارتی وزیراعظم ایماندار شخص ہیں جو لوٹی ہوئی دولت واپس لا رہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی ان سے سیکھنا چاہیے۔

  • سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت خراب کرنے میں بدعنوان عناصرکا ہاتھ ہے۔

    وزیراعظم وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے میں اصلاحات کے لئے ترجیحات طے کی جائیں اور برآمدات کو دو گنا سے بڑھا کرآٹھ گنا تک لے جایا جائے۔

    انہوں نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ چاول کی برآمدات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدراری کے معاہدرے پر بیجنگ میں دستخط ہوں گے جبکہ چینی صدر دس ہزار چار سو میگاواٹ توانائی کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نےاجلاس میں تجویز پیش کی کہ وزیرِاعظم ہر دو ہفتے بعد ایک اجلاس منعقد کیا کریں جس میں اصلاحات سے متعلق تجاویز دیں جائیں۔

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹ رادھا کشن سانحہ بھی زیر ِگفتگو آیا اور انہوں نے اس معاملے میں ملوژ افراد کو فی الفورگرفتار کرنے کی ہدایت دیں۔

  • وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    اسلام آباد:عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے لیکن وزیراعظم پاکستان ڈیڑھ سال کے عرصےمیں بھی انتہائی اہم محکموں کےسربراہان کا تقرر نہیں کرسکے۔

    الیکشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تقرری کا معاملہ گزشتہ سال سے زیرِالتواء چلا آرہا ہے، اور اب سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی،بہت سے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کامعاملہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت اب تک کئی وزارتوں میں بائیس گریڈ کے سیکریٹریوں کی تعیناتی تک نہیں کرسکی ہے ۔

    ایسے ادارے جن کے سربراہوں کی تقرری میں وفاقی حکومت ناکام رہی ہے ان میں پیمرا،نیپرا،نادرا،پیسکو،الیکشن کمیشن، اے پی پی، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان،نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اورایس ای سی پی سمیت دیگر بہت سے ادارے شامل ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے،اس کے بعد وہ دیگر چار ممالک کا دورہ بھی کریں گے، یوں نومبر کا تقریباً پورا مہینہ وہ ملک سے باہر ہوں گے۔

  • ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    قصور: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں مسیحی جوڑے کو بے قصور قرار دے دیا۔

    ایچ آر سی پی کے وفد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بحرمتی کے کوئی شواہد نہیں ملے،گواہوں مطابق مقتول شہزاد کا بھٹہ مالک سے رقم کا تنازعہ چل رہا تھا ۔جس پر بھٹہ مالک نے مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کی موت واقع ہوگئی اور پھر کیس کو نیارخ دینے کے لیے مبینہ بحرمتی کی افواہ پھیلائی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل افراد کا ہجوم جمع ہوگیا۔

     پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر میاں بیوی کو اپنی تحویل میں لینا چاہا تو بھٹہ مالکان کی ہدایت پر ملازمین نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش پر اثرانداز نہں ہونا چاہتے لیکن انسانوں کے اس بیہمانہ قتل کیخلاف آواز اٹھائینگے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائینگے۔

  • وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیراعظم نواشریف نےمیاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لےلیا، اوراقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

    کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو جلانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتےہوئے وزیراعطم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

    نوازشریف نےکہاحکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کےساتھ ا متیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا،ذمہ داروں کوقانون کی گرفت سےبچنے نہیں دینگے، میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق بھٹے کے مالک یوسف گجر، منشی شکیل اور ڈرائیوررمضان کوبھی نامزد کیاگیا ہے۔

  • عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں کمی کا سہرا اپنے سر لے لیا

    عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں کمی کا سہرا اپنے سر لے لیا

    اسلام آباد: عمران خان نے دھرنے کے پچاسی دن ہونے پر شرکا کو مبارک باد دیتےہوئے کہا ہے کہ قوم کبھی قربانیوں کےبغیر نہیں بنتی،سونامی اتوار کو رحیم یار خان جا رہا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 21 نومبر کو سونامی لاڑکانہ پہنچے گا، 30 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع اکھٹا ہوگا، حکومت 30 تاریخ سے پہلے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی مزید کمی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپیں، دو روز بعد این اے 122 کا کیس عدالت میں چلے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حلقہ کھلے، قوم نے حق پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کرلیا، ہمیں ہار بھی نہیں ہراسکتی، قربانیوں کے بغیر کوئی قوم نہیں بنتی۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے ان کے دفتر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    وزیراعظم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی حکمت عملی اور  آپریشن ضربِ عضب کی کامیاب کارروائیوں کو کو سراہتے ہوئےکہا کہ انسداد دہشت گردی کےادارے نیکٹا کوفعال کرنا ہوگا،

    نوازشریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کےخاتمےکاپختہ عزم رکھتی ہے،دہشت گردوں کے خاتمےکیلئےجامع اورمؤثرحکمت عملی اپناناہوگی، وزیراعظم اور آرمی چیف کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی اور قومی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی امورپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔