Tag: Nawaz Sharif

  • عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کارکنوں کا اپنےقائد کا پرتپاک استقبال

    عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کارکنوں کا اپنےقائد کا پرتپاک استقبال

    لاہور: تحریک انصاف چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کارکنوں نے اپنےقائدکاپرتپاک استقبال کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ہزاروں کارکن کپتان کی آمد کے منتظر تھے اور مسلسل ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

    عمران خان نے اسٹیج پرکھڑے ہوکر کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب بھی دیا، انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے، لاہور نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اس عوامی ریفرنڈم میں عوام نے حکومت کے خلاف ووٹ دے دیا ہے۔

    اس سے قبل عمران خان کو اسٹیج تک پہنچے کے لئے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے قریب پہنچ گئی تھی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام مرکزی رہنماءبھی ان کے ہمراءتھے۔

  • محمود غزنوی کی طرح حکومت پر حملے کروں گا،عمران خان

    محمود غزنوی کی طرح حکومت پر حملے کروں گا،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ شہر شہر جلسے کرکے حکومت پر محمود غزنوی کی طرح حملے کروں گا، نوازشریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت بلالئے گئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے دھرنے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اردو میڈیم، انگلش میڈیم اور مدرسہ میڈیم میں تقسیم کیا گیا، ہم سب کے لئے ایک تعلیمی نظام لائیں گے۔

    انہوں کے کہا کہ بچوں کی تحریک ِ انصاف بنائی جائے گی جس کا منشور وہ خود لکھیں گے۔

    انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتےہوئے نوجوانوں سے کہا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت میں بلالئے گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز اور شہباز کے ساتھ گلوبٹ جو آئی جی بنا پھرتاہے اس کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ دھاندلی چھپانے کے لئے انہیں ڈرایا گیا، ملک سے بھگایاگیااوران کی بیٹی کو دھمکیاں دیں۔ آخر مسلم لیگ ن نے ایسا کیوں کئے،صرف اورصرف دھاندلی چھپانے کے لئے۔

    عمران خان کے مطابق طارق ملک نے یہ بھی کہا کہ عوام کے اربوں روپے خرچ کئے گئے لیکن نہ ہی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی اورنہ ہی وہ کاغذ استعمال کیا گیا جس کا کہا گیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ شہرشہر جلسے کرکے محمود غزنوی کی طرح حکومت پرحملے کریں گے تاکہ پوراملک جاگ جائے اور ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد میں بھی نواز شریف کے استعفے تک دھرناجاری رکھیں گے۔

    انہوں وزیر ِاعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ان کے بعد مینارِ پاکستان میں جلسہ کر کے دکھائیں سب کوپتہ چل جائے گا کہ لاہور کس کا ہے۔

  • پنجاب حکومت 530 خرچ کرکے بھی امن قائم کرنے میں ناکام ہے، طاہرالقادری

    پنجاب حکومت 530 خرچ کرکے بھی امن قائم کرنے میں ناکام ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سال میں پنجاب حکومت 530 ارب روپے صرف امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے خرچ کئے اس کے باوجود جرائم کی شرح میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ کے دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپناریکارڈ جمع کرائیں، میں چاہتا ہوں کہ میں اورمیری نسلیں اس دھرنے کے شرکاء کی جدوجہد اورقربانیوں کو یادرکھیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جب کبھی میں اور میری نسلیں سفر کریں گی تو صرف ان لوگوں کے گھروں میں قیام کریں گی جو انقلاب مارچ میں شریک تھے چاہے وہ کچا مکان ہی کیوں نہ ہو، انہوں تحریک کے لیڈران کو حکم دیا کہ جوان لوگوں سے بے وفائی کرے گااس کو تحریک سے خارج کردیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے بیشترمقاصد حاصل کئے جاچکے ہیں اورآج ملک کے ہرشخص کی زبان پرانقلاب کانعرہ ہے، پیٹ بھروں کو انقلاب کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی کاوشوں سے پاکستان کی خوابیدہ قوم بیدارہوچکی ہے، انقلاب آچکا ہے اور اس کا سہرا دھرنے کے شرکاء کے سر جاتا ہے۔

    انہوں کہا کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 9 کے تحت ہرشہری کے جان و مال اورعزت و آبروکو تحفظ حاصل ہے لیکن اس شعبے میں مسلم لیگ ن صرف بجٹ مختص کرکے استعمال کرتی ہے لیکن کسی کو یہ تحفظات حاصل نہیں ہیں۔ گزشتہ سات سال میں پنجاب کے عوام کی جان و مال اور عزت و آبروکے لئے 530 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود جرائم کی شرح میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کے سبب عوام انقلاب کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی عمارت کےباہرہزاروں کی تعدادمیں لوگ وزیراعظم نوازشریف کی آمد سے قبل پہنچ گئے اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ہم آواز ہوکر لگائے۔تفصیالت کے مطابق گو نواز گو کے نعروں نے امریکا میں بھی نوازشریف کا پیچھانہ چھوڑا۔

    عین اس وقت جب وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کےکارکنوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر میاں نواز شریف کے استعفے اور پاکستان میں صاف شفاف انتخابات  کے انعقاد کے لئے مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ہاتھوں میں نوازشریف مخالف نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے ان کے ’’استقبال‘‘ کےلئے پہنچ گئے۔

    سیکڑوں افراد کا مجمع اوران سب کا ایک ہی نعرہ تھا ’’ گو نواز گو‘‘، اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آواز اٹھائی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی اور ہزاروں کے مقابلے میں چند لوگوں کی آوازیں کہیں دب سی گئیں۔

  • وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ دستورپرشیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف مقدمےکےاندراج کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا۔

    ٖفٰیصلے کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، اسلام آبادکی سیشن عدالت کے جج ارجمند خان نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد ٖفیصلہ سنایا ۔

    تحریک انصاف کی جانب سے  پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے  وزیراعظم سمیت گیارہ افرادکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئے درخواست دی تھی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور پر وزیر اعظم نے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی مشینری کو استعمال کیا ۔

    آپریشن کی نگرانی چوہدری نثار خود کررہے تھے ۔سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ آئینی اداروں کے تحفط کے لیے مشتعل ہجوم کو روکنے کی غرض سے کم سے کم قوت کا استعمال کیا گیا،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جن ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جار ہا ہے۔ وہ بھگڈر مچنے سے ہوئیں۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں جس  پر پیٹی آئی کے وکلاء نے دلائل دیئے جس کے بعد سیشن عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست پراپنا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکریٹیریٹ میں 302 اقدام قتل کے تحت درج کیا جائے گا۔،

  • شاہراہ دستورپرشیلنگ: وزیراعظم کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    شاہراہ دستورپرشیلنگ: وزیراعظم کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: شاہراہ دستورپرشیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف مقدمےکےاندراج کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    اسلام آبادکی سیشن عدالت کے جج ارجمند خان نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی جو تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم سمیت گیارہ افرادکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئے دی گئی تھی۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستورپروزیراعظم نے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی مشینری کو استعمال کیا، عمران خان کے کنٹینر پر چھتیس گھنٹے تک فائرنگ کی گئی ۔

    اس آپریشن کی نگرانی وزیر داخلہ چوہدری نثار خود کررہے تھے۔ سیشن عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • نیا پاکستان بنے گا توملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا، عمران خان

    نیا پاکستان بنے گا توملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک نظام کا نام ہے اوروہ نظام میثاقِ جمہورت معاہدہ تھا۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ آج بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں نکلے ہیں تاکہ ذہنوں میں کوئی ابہام نہ رہے، پاکستان میں انسانوں کے حقوق ایسے ہیں جیسے دوسرے ممالک میں جانوروں کی حقوق ہوتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظام کا نام ہے اوروہ نظام میثاقِ جمہورت معاہدہ تھا، جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوا تھا، ہم اس نطام کے خلاف نکلے ہیں، ہم اسمبلی میں بیٹھ کر ان سے نہیں لڑسکتے تھے۔

    عمران خان  نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اخبارخریدا ہوا ہے، ججج کو خریدے ہوئے ہیں، پی ٹی وی کو ان کا اپنا ہے ہے،ان کا مقابلہ صرف عوام کرسکتی ہے، چوالیس دن میں مجھے سب سے زیادہ خوشی ملی ہے کیونکہ عوام جاگ اٹھی ہے جس پر میں نفل ادا کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ جب زرداری حکومت آئی تھی تو ہر پاکستانی  35 ہزار کا مقرض تھا جب وہ گیا تو 70 ہراز کا ہر پاکستانی مقروض تھا،پچھلے ڈیرھ سال میں ہر پاکستانی 85 ہزار کا مقروض ہوگیا ہے۔ جتنے ٹیکس لگتے ہیں اس کا 60فیصد قرضوں میں جاتا ہے 25 فوج کو جاتا ہے ، 15  فیصد عوام کے لئے رکھا جاتا ہے، حکمران کو عوام کی فکر نہیں ہے، اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو جب تک عوام کا قرضہ نہ پورا کرتا میں باہر نہیں جاوں گا، امام خمینی کبھی اپنے ملک سے باہر نہیں گئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک چیز آپ نے اپنے کپتان سے سیکھنی ہےکہ کوئی چیز نا ممکن نہیں ہے ، جب میں سیاست میں آیا سب نے کہا کہ بے وقوف ہے، جب نئے پاکستان کی بات کی تو لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان ممکن نہیں ہے، ایک آدمی جب تک ہار نہیں مانتا ہار اس کو ہرا نہیں سکتی ، میں بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑوں گا ایک ایک کو سزا دلاوں گا ، میں 200ارب ڈالر واپس پاکستان لاوں گا، میاں صحاب سرمایہ کاری کے لئے باہر جاتے ہیں، میاں صحاب پہلے اپنا پیسہ تو باہر سے واپس لائیں۔

    کپتان نے کہا کہ ہم اس دلدل سے نکلے گئے اپنا عدل وانصاف کا نظام لائیں گئ، قائد اعظم اس ملک میں عدل وانصاف چاہتے تھے، ہم پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں گے، ’حضرت علی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ جج کی تنخوا اتنی ہو کہ اسے رشوت نہیں پڑی‘، انہوں نے کہا کہ آپ کی طاقت بیرون ملک پاکستانی ہے، ہم اس ملک کا گورںر سسٹم ٹھیک کر کے دیکھائیں گے، نئے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا ہے۔

    عمران نے خطاب کے آخر میں نوجوانوں سے کہا کہ ہم نے چار باتیں یاد رکھنی ہیں۔

    ہم نے سچ بولنا ہے کیونکہ سچ انسان کی عزت کرواتا ہے ۔

    ہم نے خوف کی زنجیروں کو توڑنا ہے ۔

    ہمیں اپنی ’میں‘ پر قابو پانا ہے

    ہمیں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہے۔

  • عمران خان کی کتاب ’میں اورمیرا پاکستان‘ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا

    عمران خان کی کتاب ’میں اورمیرا پاکستان‘ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کتاب میں اور میرا پاکستان کی 4ہزار کاپیاں قبضے میں لے کر گاڑی سمیت تھانے میں منتقل کر دی ہیں۔

    یہ کتابیں آزادی مارچ کے دھرنے میں شامل لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے لائی جا رہی تھیں تاہم پولیس نے ڈی چوک کے قریب پہنچنے پر تلاشی کے نام پر روکا اور کتابوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کتابیں عمران خان کی ہدایت پر لائی جارہی تھیں تا کہ شرکاءان کے خیالات اور نظریات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

  • عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    اسلام آباد : عمران خان نے حکومت کے جانب سے لگائے لندن پلان کو مکمل طور رد کردیا، سندھ میں انتظامی تبدیلی کیوں نہیں چاہتے یہ بھی بتادیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں اپنے کنٹینر کے اندر اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر کے اینکروسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں میری ڈاکٹر طاہرالقادری سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، لیکن اس میں دھرنے کے حوالے کسی موضوع پرہماری کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیسے کوئی اتنے لمبے عرصے کے لئے پلان بنا سکتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنوں کے پیچھے آرمی یا انٹیلجس ایجنسی کا ہاتھ ہے لیکن عوام نے دیکھ لیا ہے سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دراصل لندن پلان’چاٹرڈ آف ڈیموکریسی‘تھا، جو پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان ہوا تھاجس میں طے ہوا تھا کہ باری باری حکومت کریں گے۔

    وسیم بادامی نے عمران خان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک ایک ہی وقت حکومت کے خلاف کیسے نکلی؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اتفاق ہوا ہے ،ہم دھاندلی کے الزام پر 14 مہینے پہلے سے سڑکوں پرنکلنے کا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران ماڈل ٹاؤن کا واقع پیش آیااورمقتولین کی ایف آئی آردرج کروانے کا مسئلہ درپیش ہوا ۔

    عمران خان نے کہا کہ میں نے منہاج القران سیکرٹیریٹ کا دورہ بھی کیا، طاہرالقادری کا مسئلہ ان کے کارکنان کی ہلاکت ہے جبکہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہے، یہ دو مختلف چیزیں ہیں، لیکن حکومت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں کے مطالبات کو مسترد کردیاجس پردونوں پارٹیوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری دھرنا ختم دیں، میں نواز شریف کااستعفیٰ لئے کے بغیر ڈی چوک سے نہیں جاوٗں گا۔

  • نواز شریف کے علاوہ ایک اور پاکستانی طالبہ کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب

    نواز شریف کے علاوہ ایک اور پاکستانی طالبہ کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب

    فیصل آباد : اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کا 69واں اجلاس 22ستمبر سے امریکہ کے شہرنیو یارک میں جاری ہے جہاں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دنیا کے192ممالک کے سربراہاں شریک ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ پاکستان سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ شعبہ پی بی جی میں فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والی طالبہ رابعہ فریدی نے بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کی، پروگرام کے مطابق رابعہ فریدی نے جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن پروگرام میں خطاب کیا جس کے بعد اسی روز انہیں یوتھ کریج ایوارڈ 2014ء سے بھی نوازا گیا۔

    10151358_794541830608272_4043729149393059258_n

    رابعہ فریدی پاکستان کی دوسری خاتون ہیں جہنوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے ڈی بیٹنگ کلب کی سرگرم رکن رابعہ فریدی کو برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ میں تعلیم کے خصوصی نمائندے مسٹر گورڈن براؤن کی طرف سے ان کی اسلام آباد آمدپر متاثر کن تقریر کرنے پر گلوبل یوتھ ایمبسڈرفار ایجوکیشن مقررکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے بھی منتخب کیاگیا تھا۔

    رابعہ فریدی 10ستمبر کو ایک پروقار تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں کے ہاتھوں برگدیوتھ آئیکون ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔