لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں ترقی مارچ کی ضرورت ہے، چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے عوام کو آسان اور بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں، صرف ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا فلائی اوور کا منصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے، اب میٹرو بس سمیت شہر میں بڑی ٹریفک بغیر رکاوٹ گزرے گی، آزادی چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت تھی۔
Tag: Nawaz Sharif
-
وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیرِ اعظم میان محمد نواز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے عابد شیر علی کو بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی
وزیرِ اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دی جائے۔لوڈشیدنگ سےمسلم لیگ ن کاامیج خراب ہورہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کریں اورلوڈشیڈنگ سےمتعلق صنعتکاروں کےتحفظات بھی دورکئےجائیں۔
ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق مذاکرات ہونگے جبکہ عابدشیرعلی نےاپٹماممبران کو بھی کل اسلام آبادآنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان کے باوجود عوام کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔
-
نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند
اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شمالی وزیرستان کے آپریشن سے متاثرین کی امداد کیلئے ایک نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے، جو آئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔ میچ میں تاخیر کی وجہ گراؤنڈ کا دستیاب نہ ہونا ہے، جس کے باعث یہ امدادی میچ دورہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس میچ سے ہونے والی آمدنی آپریشن متاثرین کو دی جائے گی۔