Tag: Nawaz Sharif

  • ڈاکٹروں نے  نواز شریف کو سفر سے روک دیا

    ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا

    لاہور : ڈاکٹروں نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو سفر کرنے اور عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا اور کہا وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انھیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی گئیں۔

    میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا اور کہا نواز شریف کوروناکے سبب عوامی مقامات پرجانےسے گریز کریں، نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی علاج گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے، انھیں سخت دیکھ بھال کی ضرورت ہے، سینئرڈاکٹروں کی نگرانی میں ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، نواز شریف کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں میڈیکل ہسٹری پتا ہے۔

    میڈیکل رپورٹس 8 جولائی کو ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کیں ، رپورٹس میں نواز شریف کو شوگر ،ہائپرٹینشن،دل کےامراض کاذکر ہے۔

  • ویزے میں توسیع ، نواز شریف کے وکلا کی  برطانوی ہوم آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    ویزے میں توسیع ، نواز شریف کے وکلا کی برطانوی ہوم آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    لندن : قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے وکلا نے ہوم آفس کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی ہے، جس میں طبی اورعلاج کیلئےقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا، رابطے میں ویزےمیں توسیع نہ ہونےپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

    نوازشریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کےفیصلےپرقانونی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ وکلانےہوم آفس کےفیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی ہے، اپیل میں طبی اورعلاج کیلئےقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کی تھی ، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا تھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ پاکستان نے کہا تھا کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

    خیال رہے قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا، جب کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

  • "نواز شریف گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، ٹھکانہ جیل ہے”

    "نواز شریف گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، ٹھکانہ جیل ہے”

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف گھر کارہا نہ گھاٹ کا، اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

    برطانیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ویزے میں توسیع سے متعلق ‏درخواست مسترد کرنے کے حوالے سے میں فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے ساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نےدیارغیر میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس ملک میں جائیدادیں بنائیں اس ہی ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کردیا وہ پاکستان کی ٹکٹ کٹوائیں جہاں جیل ان کی منتظر ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی جیل کیلئے آپ کو ویزہ کی بھی ضرورت نہیں، ظل سبحانی، جعلی راج کماری کا ایک اورجھوٹ، پروپیگنڈا فاش ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، مرض کا ڈھونگ کرکے پاکستانی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، نواز شریف گھر کارہا نہ گھاٹ کا، اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

  • ’نواز شریف نے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا‘

    ’نواز شریف نے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے لیے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم کی برطانیہ میں ویزا توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے جھوٹ بول کر ویزا لیا تھا، نواز شریف بیمار نہیں ہیں، ریسٹورنٹس میں جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا نواز شریف پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عارضی دستاویزات بنائیں، ان کے پاس دو تین آپشنز ہیں، لیکن ان کے پاس ویزا مسترد ہونے کے خلاف اپیل کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں، وہ برطانیہ میں میڈیکل کی بنیاد پر رہ رہے تھے۔

    ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے، لیکن فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔

    شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی ہے، ٹریبونل میں اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر مؤثر رہے گا، اور فیصلہ ہونے تک نواز شریف برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ نواز شریف قانونی طریقے سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں، اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا علاج ہو رہا ہے، وہ علاج کے لیے گئے تھے اور ڈاکٹرز کی اجازت تک واپس نہیں آ سکتے، وزرا کے بیانات سے ن لیگ اور نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    لندن: شریف فیملی نے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

    ادھر وزیر داخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ نمائندہ اے آر وائی نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی زائدالمعیاد ہونے کی وجہ سے ری نیو نہیں ہوا، قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا، جب کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں برطانوی سفارت خانے سے رابطہ کر کے جب استفسار کیا تو ترجمان نے بتایا کہ انفرادی امیگریشن کیسز پر بیان نہیں دیں گے، امیگریشن معاملات پر ہمارے قوانین واضح ہیں، اس سلسلے میں تمام کیسز کو قانون کے مطابق ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • ‘لندن میں نوازشریف  کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات ‘

    ‘لندن میں نوازشریف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات ‘

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کا خاص پیغام لائے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی، نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ملاقات سے کیا واضح نہیں ہوتا کہ نوازشریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

    شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کاخاص پیغام لائے، کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز کو ایک سا دکھانے کی کوشش ہوگی، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی۔

  • کشمیر الیکشن : مریم نواز کو ہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    کشمیر الیکشن : مریم نواز کو ہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کو کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم سونپنے پر اتفاق کرلیا ، کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔

    دونوں رہنماؤں کے رابطے میں آزادکشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا ، نواز شریف نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔

    پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور آپ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں اور عوامی اجتماعات کے ذریعے حکومت کی کشمیر پالیسی سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    واضح رہے کہ آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ25 جولائی کو ہوگی، الیکشن کے دوران 32لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ن لیگ کے چوہدری محمد سعید ایل اے تھری میرپور سے انتخابات لڑیں گے جبکہ ایل اے ون سے مسعود خالد،ایل اے ٹو سے نذیرانقلابی ، ایل اے فور سے رخسار احمد، ایل اے 5 سے وقارنور ، ایل اے 6 سے راجہ مقصود اور ایل اے 7 سے طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

  • ‘برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے’

    ‘برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے’

    اسلام آباد : مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اوردیگر نے صحافیوں سے گفتگو کی ، اس دوران شہزاد اکبر نے کہا برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کووزٹ ویزہ نہیں دیاجاسکتا ، برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہے اور کوئی علاج نہیں کرا رہے ، اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔

    مشیر برائے احتساب و داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے ، برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا۔

    انھوں نے بتایا کہ برطانیہ سے کہا دیکھیں آپ کاقانون وزٹ پرقیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا نواز شریف ،آصف زرداری سےکیسزکےالتوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں، زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں۔

  • فضل الرحمان کا نواز شریف کوواپسی کا مشورہ،  ترجمان جے یوآئی (ف) نے تردید کردی

    فضل الرحمان کا نواز شریف کوواپسی کا مشورہ، ترجمان جے یوآئی (ف) نے تردید کردی

    اسلام آباد : جے یوآئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے نوازشریف کو وطن واپس آنے کے مشورے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی (ف)اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کوواپس آنےکامشورہ نہیں دیا، نوازشریف کووطن واپسی کامشورہ فضل الرحمان نہیں انکےمعالج دیں گے۔

    ترجمان جےیوآئی(ف) کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلزپرچلنےوالی خبریں بےبنیادہیں، جےیوآئی سمجھتی ہے، نواز شریف بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے، نوازشریف کی طبیعت کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    یاد رہے مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں وطن واپسی کا بھی مشورہ دیا تھا۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن اہمیت کا حامل ہے جبکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ مل کر آگے بڑھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اور مریم نواز میں تلخ گفتگوزیر بحث رہی جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔

    اس موقع پر نوازشریف نے فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیتے ہوئے کہا تھا آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔

  • مولانا فضل الرحمان اور  نواز شریف رابطے کی اصل کہانی سامنے آگئی

    مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف رابطے کی اصل کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا اور کہا آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رابطے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اور مریم نواز میں تلخ گفتگوزیر بحث رہی جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔

    اس موقع پر نوازشریف نے فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔

    ،نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو 90کی دہائی کی سیاست دفن کرکےآگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں ، جس پر مولانا فضل الرحمان نے بھ کہا کہ زرداری صاحب کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔

    یاد رہے مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں وطن واپسی کا بھی مشورہ دیا۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن اہمیت کا حامل ہے جبکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ مل کر آگے بڑھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس سے قبل پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا تھا۔