Tag: nawaz sharifs

  • نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نوجوان کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

    نوجوان پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شایان نامی نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا جس پر سیکیورٹی گارڈز نے اسے زدوکوب کیا۔

     

    دوسری جانب متاثرہ نوجوان شایان کی والدہ نے کہا ہے کہ شایان علی کو نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیتے پر حملہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

  • شریف خاندان کی برطانیہ میں 32ملین پاؤنڈزکی جائیداد ہیں ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    شریف خاندان کی برطانیہ میں 32ملین پاؤنڈزکی جائیداد ہیں ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    لندن : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی برطانیہ میں 32ملین پاؤنڈزکی جائیداد ہیں، جو پاکستانی روپے میں پانچ ارب روپے سے زیادہ ہے، جبکہ مزید سات ارب روپے کی جائیداد فروخت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن جائیداد سے متعلق نواز شریف کا جھوٹ پھر پکڑا گیا، لندن کے اخبار نے شریف خاندان کی جائیدادوں کا پول کھول دیا، برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سمیت شریف خاندان کی یو کے میں پانچ ارب روپے سے زائد کی جائیدادیں، جہاں نواز شریف انیس سوترانوے سے انہیں لندن میں قیام کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

    اخبار کے مطابق شریف خاندان نے سینٹرل لندن، مے فیئر، چیلسی اور بیلگراویا کے علاقوں میں مجموعی طور پراکیس جائیدادیں خریدیں، جن کی مجموعی مالیت بتیس ملین پاؤنڈ بنتی ہے، جو پاکستانی روپے میں پانچ ارب روپے سے زیادہ ہے۔

    برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایسی جائیدادیں بھی تھیں، جنہیں بھاری منافع پر فروخت کیا جا چکا ہے، ان میں سے ایک جائیداد ہائیڈپارک کے قریب تھی، جسے تینتالیس ملین پاؤنڈ یا لگ بھگ سات ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔

    اخبار کا دعوی ہے کہ شریف خاندان کے پراپرٹی کاروبار کی جانچ کرنا آسان نہیں کیونکہ یہ کافی الجھاؤ کا شکار ہے، تمام جائیدادوں کو اس طرح رجسٹرڈ کیا گیا کہ ہے ان کو ثابت کرنا انتہائی مشکل ہے، اپنی کالے دھن کو چھپانے کے لئے شریف خاندان بھاری رقوم لندن، سوئٹزرلینڈ، مشرق وسطیٰ اور برٹش ورجن آئی لینڈ کے بینکوں میں منتقل کرتا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر نوازشریف سمیت شریف خاندان احتساب عدالت میں اب تک زبانی جمع خرچ کے علاوہ منی ٹریل ثابت کرنے کےلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، اس ریفرنس میں نوازشریف کے دونوں صاحبزادے مفرورہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔