Tag: nawaz-sharifs-assets

  • کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور اکاؤنٹس میں کتنی رقم ؟نواز شریف  کے  اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئی

    کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور اکاؤنٹس میں کتنی رقم ؟نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئی

    اسلام آباد : اشتہاری نواز شریف کے کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور کن اکاؤنٹس میں کتنی رقم سب منظرعام پر آگیا، نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور کن اکاؤنٹس میں کتنی رقم سب منظرعام پر آگیا، نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

    نیب رپورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ایف بی آر،ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ، حدیبیہ پیپر ملزمیں نوازشریف 3 لاکھ 43425 شیئرز، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نوازشریف کے 22213 شیئرز اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نوازشریف 48606 شیئرز ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس ہیں، جن میں سے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ غیرملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566یورو، 698 ڈالرز اور 498 پاؤنڈز موجود ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ دی ، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی، جس میں بتایا ہے کہ نوازشریف، ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ، مری،ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان، اپرمال لاہور پر جائیداد شامل ہیں جبکہ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی بھی ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی میں لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈو کسانی میں 299کنال ، موضع مال رائیونڈ میں103 کنال، موضع سلطان کے میں 312 کنال ، شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14کنال، فیروزوطن میں 88 کنال، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال اور بدوکی ثانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکسائزآفس لاہور ،اسلام آباد کے مطابق3 گاڑیاں اور2 ٹریکٹرزرجسٹرڈ ہیں، جن میں نواز شریف کی گاڑیوں میں ایک لینڈ کروزر اور 2 مرسڈیز شامل ہیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : عدالت نے نواز شریف کے اثاثوں کی قرقی کا حکم دے دیا

    توشہ خانہ ریفرنس : عدالت نے نواز شریف کے اثاثوں کی قرقی کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثاثوں کی قرقی کا حکم دے دیا، نواز شریف کی جائیداد سمیت گاڑیاں اور بنک اکاؤنٹس بھی قرقی میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب حکام نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کیا۔

    توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثاثوں کی قرقی کا حکم جاری کیا، نواز شریف کی جائیداد، گاڑیاں اور بنک اکاؤنٹس بھی قرقی میں شامل ہیں۔

    احتساب عدالت کی جانب سے قرق کی جانے والی جائیداد میں نوازشریف کے نام لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ان کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور2ٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔

    عدالت نے لاہور کے نجی بینک میں نوازشریف کے نام پرملکی و غیرملکی اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دیا ہے

    توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نمبر 3کے جج اصغر علی نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اورشیخوپورہ میں 102کنال زرعی اراضی بھی قرق کی جائے۔

    علاوہ ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان عبدالغنی مجید، انور مجید نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا بطور اشتہاری ملزم اسٹیٹس برقرار رکھا۔

  • نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین، پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب

    نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین، پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ان کے غیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئےدائرہ کاروسیع کردیا اور نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے تفصیلات ایل ڈی اے،ڈی سی لاہور،ایکسائز،نجی بینک سے مانگیں اور نوازشریف کی لاہورمیں1550کنال زمین کی دستاویزفراہمی کیلئے ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں نوازشریف کےزیراستعمال مرسیڈیز،لینڈکروزر،2 ٹریکٹر کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نجی بینک میں نوازشریف کے نام ملکی وغیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، نیب احتساب عدالت کےاحکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر رہا ہے۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائدکردی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    جج احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا تھا اور نوازشریف کی منقولہ،غیر منقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگتے ہوئے کہا تھا کہ 7 دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائیں۔