Tag: nawaz-sharifs-medical-reports

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور رانا شمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور رانا شمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا

    اسلام آباد : نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور راناشمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا ، راناشمیم کا ثاقب نثار سے متعلق بیان حلفی اور میڈیکل رپورٹس چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائز کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے حلف نامے سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آیا ، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور راناشمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی نکلا۔

    نوازشریف کو میڈیکل رپورٹ نوٹرائز کرنیوالے نے ہی راناشمیم کا بیان حلفی نوٹرائزکیا ، برطانیہ سے حکومت کوبھیجی گئی میڈیکل رپورٹس چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائزکی تھی جبکہ رانا شمیم کا ثاقب نثارسے متعلق بیان حلفی بھی چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائز کیا۔

    دوسری جانب چارلس ڈراسٹن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے،راناشمیم نے جوکہا وہ بیان نوٹرائز کیا،راناشمیم کاحلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ ،ہماراکام نہیں۔

    اس حوالے سے وزیر مملکت فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو  میں کہا کہ و اضح کےعدلیہ کےخلاف سازش کی گئی ہے، مریم نوازکےمعاملےکی سماعت ہونےوالی ہے، ایک جج کانام لےکرالزام لگایاگیا۔

    وزیرمملکت  کا کہنا تھا کہ جب بھی کبھی عدلیہ کےخلاف معاملہ ہون لیگ سامنے آجاتی ہے، موجودہ کیس میں یہ راناشمیم کو سامنے لے آئے ہیں، مریم نواز، رانا شمیم جیسے کرداروں کو استعمال کرتی ہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا عدالت کہہ چکی ہےکہ وہ کیس کافیصلہ کرناچاہتی ہے، سپریم کورٹ اور اداروں پر حملہ کرنان لیگ کی تاریخ ہے ، سوائے قطری خط انھوں نے عدالت میں کچھ جمع نہیں کرایاتھا۔

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات : خصوصی  بینچ تشکیل

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات : خصوصی بینچ تشکیل

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی۔

    جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےدرخواست پرسماعت کےلیےخصوصی بینچ تشکیل دےدیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ 24نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    یاد رہے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیا گیا ، جس میں کہا تھا کہ نواز شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

    اشتہار کے متن میں کہا گیا تھا ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

    متن میں کہا گیا تھا کہ ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کی اس ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔