Tag: Nawaz Sharif’s property

  • نوازشریف کی جائیداد 135اپرمال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی

    نوازشریف کی جائیداد 135اپرمال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی

    لاہور : احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور میں موجود جائیداد 19 نومبر کو نیلام کی جائے گی، اس حوالے سے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار لگا دیئے گیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کے سلسلہ میں ان کی لاہور کے علاقے 135 اپرمال پر موجود جائیداد 19 نومبر کو نیلام ہوگی، ذرائع نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کے آفس میں نیلامی کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نمبر 3 کے حکم کے مطابق نیلامی ہوگی، جس کے لئے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

    یاد رہے مئی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 88کنال 4مرلے کی جائیداد کی نیلامی میونسپل کارپوریشن ہال شیخوپورہ میں ہوئی تھی ، جس میں پہلا بولی دہندہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور محمدبوٹا نے10 لاکھ کےزرضمانت کا چیک کمیٹی کو جمع کرایا تھا ، دوسرا بولی دہندہ سرفراز وٹو اور تیسرا بولی دہندہ خرم الیاس نے بھی 10،10 لاکھ زر ضمانت کا چیک کمیٹی کے حوالے کیا۔

    جس کے بعد میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی گئی اور ایک کروڑایک لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے محمد بوٹا نے سب سے زیادہ بولی دی تھی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ، ذرائع کے مطابق فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں اس کے علاوہ لاہوراپر مال کی جائیدادا ور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی۔

  • نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل

    نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل

    شیخوپورہ: سابق وزیراعظم نواز شریف میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ایک کروڑایک لاکھ فی ایکڑ کے حساب سےمحمد بوٹا نے سب سے زیادہ بولی دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 88کنال 4مرلے کی جائیداد کی نیلامی میونسپل کارپوریشن ہال شیخوپورہ میں ہوئی ، جس میں پہلا بولی دہندہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور محمدبوٹا نے10 لاکھ کےزرضمانت کا چیک کمیٹی کو جمع کرادیا ، جس کے بعد دوسرا بولی دہندہ سرفراز وٹو اور تیسرا بولی دہندہ خرم الیاس نے بھی 10،10 لاکھ زر ضمانت کا چیک کمیٹی کے حوالے کیا۔

    جس کے بعد میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی گئی اور ایک کروڑایک لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے محمد بوٹا نے سب سے زیادہ بولی دی ، نیلامی کا حتمی فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کرے گی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نگرانی کررہی ہے ، کمیٹی کے سربراہ کی موجودگی میں نواز شریف کی 88 کنال جائیداد کی نیلامی کے لیے اعلان کیا گیا تھا۔

    اعلان میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے حکم پر فیروز وٹواں کی جائیداد نیلام کی جارہی ہے ، بولی میں حصہ لینےوالے اپنے کال ڈیپازٹ کمیٹی کے پاس جمع کرادیں ، نیلامی کا اعلان شام 4 بجے تک ہر آدھے گھنٹے بعد کیا جاتا رہے گا۔

    دوسری جانب جائیداد کی نیلامی قبضے کے دعویدار شہری اشرف بھی نیلامی میں پہنچ گئے، اس موقع پر اشرف نے کہا زمین میں خرید چکا ہوں اور قابض ہوں، میں زمین پرکاشت کر رہا ہوں اورمعاملہ سول عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    خیال رہے جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021کو احتساب جج سید اصغر علی نے دیا تھا، نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، جائیداد فیروز وٹواں شیخوپورہ میں واقع ہے۔