Tag: Nawaz Sharif’s residence

  • نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا

    نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا کر عام افراد کی آمدورفت بند کردی گئی  ہے، پولیس کی بھاری نفری جاتی عمرہ کے باہر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی ناکہ لگا دیا گیا اور عام افراد کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، ناکے پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

    خیال رہے عدالت نے نوازشریف کے گھر کے باہررکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    دوسری جانب نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرکارکن جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور نوازشریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جبکہ جاتی امرا میں کارکنوں کو داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    جاتی امرامیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے

    گذشتہ روز نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے تھے، رہائش گاہ پہنچ کرنوازشریف سب سے پہلے والدہ سے ملے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نوازاور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے تینوں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

    خیال رہے لندن فلیٹس سے متعلق ایوان فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چھ جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال، مریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف اور مریم نواز کو تیرہ جولائی کو لندن سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا،کیپٹن صفدر نے راول پنڈی میں گرفتاری دی تھی۔

  • قاتلوں کی عدم گرفتاری، نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ

    قاتلوں کی عدم گرفتاری، نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ

    رائیونڈ : دو سال قبل قتل ہونے والے رائے ونڈ کے رہائشی نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف رائے ونڈ کے علاقہ میکین نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر انصاف کے حصول کیلئے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم رائے ونڈ میں رہائش گاہ کے باہر مقتول نوجوان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے لیگی رہنماؤں پر قاتلوں کی سرپرستی الزام لگا دیا۔

    مشتعل مظاہرین نے قاتلوں کو گرفتار کرو، قاتلوں کی سرپرستی بند کرو، کے نعرے لگائے، رائیونڈ کے مکینوں نےالزام لگایا کہ نوجوان کو دو سال قبل قتل کیا گیا تھا جس کے قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوئے۔

    ن لیگ کے رہنما قاتلوں کی سرپرستی کررہے ہیں، مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ نوازشریف اپنے رہنماؤں کو قاتلوں کی سرپرستی سےروکیں، احتجاج کے باعث رائیونڈ میں شریف میڈیکل سٹی کے سامنے ٹریفک جام ہو کر رہ گیا۔