Tag: Nawaz shariif

  • پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف سے سعودی کونسل خانے کے تین رکنی وفد کی ملاقات کی اور شاہی خاندان کا اہم پیغام پہنچایا۔

    رائیونڈ فارم ہاؤس میں سعودی قونصل خانے کے تین رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں یمن سعودی جنگ اور سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی قونصل خانے کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سرحدی تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگا۔

     وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے ہر مشکل اور کڑے وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان بھی اس مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا۔

    وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان یمن مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ نے یمن مسئلےکے پرامن حل پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قرارداد حکومتی پالیسی کے مطابق ہے،سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرےگا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس کے بعد اہم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہیں، اسٹریٹیجک پارٹنرزکوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ یمن پر پاکستان کی پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے خواہاں ہیں اور یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا میں کچھ غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، ہم سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کو خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔

  • وزیراعظم کل ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے

    وزیراعظم کل ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نواز شریف کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے۔

    وزیر اعظم یہ دورہ دوست ممالک کو یمن کے بحران کے حل کے لیے اعتماد میں لینے کی غرض سے کررہے ہیں۔

     دورے میں نو از شریف ترک قیادت سے مشرقی وسطی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔

     سفارتی حلقے یمن کی مو جودہ صورتحا ل اور سعودی اتحاد کے یمن پر فضائی حملوں کے تنا ظر میں نواز شریف کے دورے کو خا صی اہمیت دے رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےیمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں وہ جمعےکو ترکی جارہےہیں، سعودی عرب گیا حکومتی وفد واپس وطن پہنچ گیا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے ۔

     وزیراعظم مسئلہ کے حل کے لیے او آئی سی اور دیگر رکن ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

    دوسری جانب سرتاج عزیز اور خواجہ آصف یمن کی صورتحال پر بات چیت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: اے آروائی یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا، وزیراعظم میاں نواز شریف نے اے آروائی نیو زکی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن سے تمام پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں پاکستانی مشکلات کاشکار ہیں اور پاکستانیوں کو یمن سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ محصور ایک پاکستانی خاتون کہتی ہیں وہاں تقریباً سات سو پاکستانی محصور ہیں۔

    وزیراعظم کے نوٹس لینے سے پہلے یمن میں پھنسے خاندانوں نے انتہائی بے بسی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔

     یمن میں محصور پاکستانی کا کہنا تھا سفارت خانےنےرابطہ کیاہے لیکن ہمیں واپس بھیجنے کیلئے تاحال کوئی پلان نہیں دیا گیا، تمام پاکستانی گروپ کی شکل میں قریبی گھروں میں موجودہیں،یمن کےمقامی لوگ ہماری بھرپورمددکررہےہیں۔

  • سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا،  وزیراعظم

    سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں سعودی عرب کی خودمختاری کو درپیس کسی بھی قسم کے خطرات کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، اس لیے پاکستان ان کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔

     اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور سینئر فوجی حکام پر مشتمل ایک وفد کل سعودی عرب جائے گا، وفد سعودی عرب میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

    اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔